• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سجدوں کے درمیان دعاء

شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
اسلام علیکم
شیخ سجدوں کے درمان کی دعا جو سنن ابی داود (۸۵۰) میں مجود ہے.جس کے الفاظ یہ ہے.

اللهم اغفرلي وارحمني واهدني ...............

کیا یہ حدیث صحیح ہے اسے شیخ زبیر علی زی رحمتلہ علیہ نے ضعیف کہا ہے.
جزاکلہ خیر
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ مکرم جناب حافظ زبیر علی زئیؒ کے نزدیک سجدوں کے درمیان سنن ابوداود والی دعاء ( حسن ) درجہ کی ہے ، ضعیف نہیں ،
اور یہ بات میری موجودگی میں شیخ رحمہ اللہ نے ایک بڑے مشہور جید عالم جو اس وقت مشہور مفتی ہیں ان کو بتائی تھی ،
سنن ابی داود کا جو نسخہ دارالسلام سے انگریزی ترجمہ کے ساتھ شائع ہے اس کی تخریج میں بھی انہوں اس دعاء والی حدیث پر ’’ حسن ‘‘ کا حکم لگایا ہے ؛

الدعاء بين السجدتين 2.jpg
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
سجدوں کے درمان کی دعا جو سنن ابی داود (۸۵۰) میں مجود ہے.جس کے الفاظ یہ ہے.

اللهم اغفرلي وارحمني واهدني ...............
کیا یہ حدیث صحیح ہے اسے شیخ زبیر علی زی رحمتلہ علیہ نے ضعیف کہا ہے.
علامہ ناصر الدین الالبانی نے صحیح سنن ابی داود میں ۔۔۔اور علامہ شعیب ارناؤط نے سنن ابی داود اور مسند احمد کی تخریج میں اسے ’’ حسن ‘‘ لکھا ہے،
 
شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
جزاک اللہ خیراً شیخ
اپ کی بات بلکل درست ہے لیکن دارالسلام کے اردو ترجمہ اور شیخ کی تخریج کی ہوی حصن المسلم دونوں میں شیخ نے اس حدیث پر ضعیف کا حکم لگایا ہے. کیا وہ چھپای کی گلتی ہے????
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جزاک اللہ خیراً شیخ
اپ کی بات بلکل درست ہے لیکن دارالسلام کے اردو ترجمہ اور شیخ کی تخریج کی ہوی حصن المسلم دونوں میں شیخ نے اس حدیث پر ضعیف کا حکم لگایا ہے. کیا وہ چھپای کی گلتی ہے????
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب حفظہ اللہ
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب حفظہ اللہ
جی واقعی سنن ابوداود مترجم اردو کی تخریج میں اس حدیث کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ :
(اسناده ضعيف ) اخرجه الترمذي الصلاة - ورواه ابن ماجة وصححه الحاكم و وافقه الذهبي ولاصل الحديث شاهد عند مسلم ح 2697 وانظر ح 874 وهو اقوى منه حبيب بن ثابت مدلس و عنعن "
خلاصہ یہ کہ اسے حاکم نے صحیح کہا اور علامہ ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے ، اور اس میں حبیب بن ثابت مدلس ہے اور یہاں اس نے عنعنہ سے روایت کیا ہے (سماع کی تصریح نہیں کی ) اور سنن ابوداود کی حدیث ۸۷۴ دیکھئے جو اس سے قوی ہے ، ( اس میں دو سجدوں کے درمیان «رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي» پڑھنا مروی ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ رحمۃ اللہ علیہ مسلم شریف کی جس حدیث کا حوالہ دیا ہے وہ درج ذیل ہے :
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُعَلِّمُ مَنْ أَسْلَمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي» ( صحیح مسلم 2697 )
ترجمہ : یعنی نبی کریم ﷺ جو آدمی اسلام قبول کرتا ، اسے یہ دعاء سکھلاتے :
«اللهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي»
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب مجھے علم نہیں کہ سنن میں اسے شیخ نے خود ضعیف لکھا ، یا نظر ثانی کرنے والے ماہر نے کوئی تبدیلی کی ، کیونکہ دارالسلام کی اشاعت سے شیخ براءت کا اظہار کرچکے ہیں ، اس کا تذکرہ اسی فورم پر کہیں ہوچکا ، آپ تلاش کرسکتے ہیں ،
واللہ اعلم
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
اب مجھے علم نہیں کہ سنن میں اسے شیخ نے خود ضعیف لکھا ، یا نظر ثانی کرنے والے ماہر نے کوئی تبدیلی کی ، کیونکہ دارالسلام کی اشاعت سے شیخ براءت کا اظہار کرچکے ہیں ، اس کا تذکرہ اسی فورم پر کہیں ہوچکا ، آپ تلاش کرسکتے ہیں ،
واللہ اعلم
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ!
اصل میں اسی روایت پر بحث ہو رہی ہے. ایک صاحب کہتے ہیں کہ مشکوۃ میں حافظ رحمہ اللہ نے اسکو ضعیف ہی کہا ہے اور مشکوۃ انکی آخری تحقیق ہے.
اور شیخ رحمہ اللہ کا دارالسلام سے برات کا اعلان پڑھ چکا ہوں. الحمد للہ
 
Top