• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سحری کے 20 فوائد

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
354
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
79
سحری کے فضائل، برکات و فوائد
(جید علماء کے فتاوی اور شروحات سے ماخوذ)

راقم
سید محمد عزیر ادونوی

~~~~؛

سحری سے مراد وہ کھانا ہوتا ہے جو انسان رات کے آخری حصے میں تناول کرتا ہے، اور اسے سحری اس لیے کہا گیا ہے کہ رات کے آخری حصے کو سحر کہتے ہیں اور یہ کھانا اسی وقت میں کھایا جاتا ہے۔

؛ * ۱. سحری کرنے سے رسول اللہ کی اطاعت کا اجر ملتا ہے

؛ * ۲. سحری کرنے سے رسول اللہ کی سنت کا اجر ملتا ہے

؛ * ۳. سحری کرنے سے برکت حاصل ہوتی ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
سحری کرو، کیونکہ سحری میں برکت ہوتی ہے.
بخاری (1923)، مسلم (1095)، مشکوۃ (1983)

؛ * ۴. سحری کرنے سے اہل کتاب کی سحری کی مخالفت کا اجر ملتا ہے اور ان کی مشابہت کا گناہ نہیں ہوتا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
سحری تناول کرنا ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان فرق ہے.
مسلم : (1096)، مشکوۃ (1984)

؛ * ۵. سحری کرنے سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے

؛ * ۶. سحری کرنے سے رحمت کےفرشتوں کی بھی دعاء ملتی ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
بیشک اللہ تعالی سحری کرنے والوں پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے فرشتے ان کیلیے رحمت کی دعا کرتے ہیں.
(حسن صحیح، صحیح ترغیب 1066، بحوالہ روزوں کی کتاب از عمران ایوب لاہوری)

؛ * ۷. سحری کھانے سے روزہ دار کو روزہ رکھنے میں مدد ملتی ہے

؛ * ۸. سحری کھانے سے سارا دن آسانی سے گزر جاتا ہے،

؛ * ۹. سحری کرنے سے سارا دن جسم توانا رہتا ہے

؛ * ۱۰. سحری کرنے سے روزے کے دوران چستی رہتی ہے

؛ * ۱۱. سحری کھانے کی وجہ سے روزہ میں مشقت کا احساس کم ہو جاتا ہے

؛ * ۱۱. سحری کرنے سے انسانی جان کو اس کا حق ملتا ہے کیونکہ انسان نے اس کے بعد کافی دیر تک کھانے پینے سے رکے رہنا ہے

؛ * ۱۲. سحری کرنے سے، بھوک کی وجہ سے پیدا ہونے والی بد مزاجی و بد اخلاقی سے بچاؤ ہوتا ہے

؛ * ۱۳. سحری کے ذریعہ روزوں میں مشقت کی کمی کے سبب کثرت سے روزے رکھنے کو دل راغب ہوتا ہے

؛ * ۱۴. سحری کرنا روزے کا ابتدائی حصہ بھی ہے اور روزہ بہت بڑی عبادت ہے

؛ * ۱۵. سحری کرنے سے مسلمان اجماع امت پر عمل کرنے والا شمار ہوتا ہے

؛ * ۱۶. سحری کرنے سے سحری کے وقت کوئی کھانا مانگے تو اسے کھانا دینے کا، یا اپنے ساتھ اس کو سحری کھلا دینے کا موقع ملتا ہے

؛ * ۱۷. سحری کرنے سے سحری کے وقت ذکر اور دعا کا موقع بھی ملتا ہے اور یہ وقت بھی قبولیتِ دعاء کا ہوتا ہے

؛ * ۱۸. سحری کرنے سے سونے سے قبل اگر کسی نے روزے کی نیت نہیں کی تھی تو اسے روزے کی نیت کرنے کا موقع مل جاتا ہے

؛ * ۱۹. سحری دیر سے کھانے پر بھی ثواب و اجر کا باعث ہے

؛ * ۲۰. سحری کرنا بھی خود ایک عبادت ہے

؛ * سحری کے برکات روزے کی نیت سے سحری کھانے والے کیلئے ہیں.

https://uzairadonvi.blogspot.com/2020/05/20.html

.
 
Top