• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی حکومت نے غیر قانونی مقیمین کو جرمانے اور سزا کے بغیر واپسی کے لئے تین مہینے کی مہلت دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی حکومت نے غیر قانونی مقیمین کو جرمانے اور سزا کے بغیر واپسی کے لئے تین مہینے کی مہلت دی​

20 مارچ 2017

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی حکومت نے غیر قانونی مقیمین کو جرمانے اور سزا کے بغیر واپسی کے لئے تین مہینے کی مہلت دی ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دے دی ہے جس کا عملدرآمد 29 مارچ سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اقامہ و محنت، حج، عمرہ و زیارہ (وزٹ ویزہ) اور ٹرانزٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے معاملات کی اصلاح احوال اور بال جرمانہ وطن واپسی سے، سزاﺅں سے معاف اور ملازمت کے ویزے پر مملکت واپسی کا موقع فراہم کرنے کے لئے 90 دن کی مہلت دے دی ہے، عملدرآمد یکم رجب 1438 بمطابق 29 مارچ 2017ء سے ہو گا۔

ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے دارالخلافہ ریاض کے اپنے دتر میں شاہی مہلت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ”غیر قانونی مقیمین سے پاک وطن“ مہم کی منظوری دے دی۔ شہزادہ محمد بن نائف نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خواہش کہ اقامہ و محنت، سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خود کو قانون کے دائرے میں لے آئیں اور اصلاح احوال کر لیں اور خلاف ورزیوں پر مقرر سزاﺅں سے بچ جائیں۔ شہزادہ محمد بن نائف نے غیر ملکی مقیمین سے کہا کہ وہ مقررہ مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔ 90 دنوں کے اندر غیر قانونی قیام کو قانون کے دائرے میں لے آئیں ، تمام ادارے اس مہم کی تکمیل کے لئے تعاون کریں۔

شہزادہ محمد بن نائف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مہلت کے دوران وطن واپسی کی خواہش ظاہر کرنے والوں کو روانگی میں سہولتیں دیں اور انہیں مقررہ سزاﺅں سے خلاصی فراہم کریں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 90 سرکاری ادارے غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اور کسی بھی قسم کی شناختی دستاویز نہ رکھنے والے قریبی ترین ادارہ (ادارہ وفدین) سے رجوع کرکے اپنی کارروائی مکمل کروا لیں۔ الترکی نے بتایا کہ تین برس قبل اصلاح احوال کی مہلت سے 25 لاکھ سے زیادہ افراد نے اٹھایا تھا اور وہ سعودی عرب کو خیر آباد کہہ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔ الترکی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی تارک وطن کو روزگار نہ فراہم کریں، اسے چھپانے کی کوشش نہ کریں۔

اگر کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو 999 پر رابطہ کر کے مطلع کریں۔ شاہی مہم کے اعلان کے موقع پر مشیر داخلہ و سربراہ شاہی مہم کمیٹی ڈاکٹر احمد اسالم، معاون وزیر داخلہ برائے سکیورٹی آپریشن جنرل سید القحطانی، معاون وزیر خزانہ محمد المزید، ڈائریکٹر امن عامہ لیفٹیننٹ عثمان المرج اور مہم کی نگران کمیٹی کے ترجمان موجود تھے۔

ح
--------

بہت سے لوگ ایسی مہلت کے انتظار میں ہوتے ہیں اگر کسی کا کوئی جاننے والا اس کیٹگری میں آتا ہے تو اس مہلت پر اسے ضرور اطلاع دیں تاکہ اس کا بھلہ ہو جائے اور آپکو ثواب ملے۔
 
Top