• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی رویت ہلال کے بارے میں

احمدشریف

مبتدی
شمولیت
اپریل 21، 2022
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
12
السلام علیکم
روئیت ہلال پر کچھ اپنے تجربات پیش کرنا چاہتا ہوں۔
۱۔ سعودیہ کے علما نے پہلے علی میاں ندوی رح اور حال میں مفتی تقی عثمانی صاحب کو یقین دلا یا تھا کہ ان کے ملک میں سنت کے مطابق گواہوں کی آنکھ دیکھی گواہی پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ لگتا ہے کہ وہاں کے علما کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے، اور اس کے برعکس عمل ہو رہا ہے۔
2. سعودی شہادت مکہ سے مغرب کی طرف تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن مشرق میں اس کی حدود کیا ہیں، آج تک سعودی کی روئیت پر عمل کرنے والوں نے جواب نہیں دیا ہے۔
3. سائنسی اور سیاسی دنیا کا ایک مجازی لکیر جس کو ڈیٹ لائن کہتے ہیں، اسکا بس اجماع ہے۔ لیکن اسلامی اور دینی اعتبار سے اس کا کوئ تصور نہیں ہے۔ اب علما کو پہلے یہ طے کرنا ہے ہے یہ مجازی لکیر ہماری کہاں ہے، جہاں جمعرات ختم ہو کر جمعہ شروع ہو رہا ہے۔ نوٹ؛ آپ مشرق کی طرف سےسفر کر کے بھی امریکہ پہنچ سکتے ہیں۔
4. کیا اسلامی دنیا بنگلہ دیش پر ختم ہو جاتی ہے۔ بالکل نہیں۔ آگے بھی دنیا ہے۔ جب سعودی میں اعلان ہوتا ہے اسوقت کئ ملک فجر بھی ختم کر چکے ہونگے، تو اس دن کا روزہ قضا ہو گیا۔ اور آخری روزہ کے دن سعودی کا اعلان آئیگا تو روزہ توڑ کر عید کے لئے جانا پڑیگا۔ اور یہ ہر سال کا معمول ہوگا۔ تو یہ بتائیں مشرق میں سعودی ہلال کی حد کہاں ہے، اور شرعاْ اس کی دلیل بھی چاہئے

اور بھی بہت کچھ باقی آئندہ انشا اللہ
 
Top