• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کی مرکز اہل حدیث106 راوی روڈ میں الوداعی ملاقات

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کی مرکز اہل حدیث106 راوی روڈ میں الوداعی ملاقات
٭ سعودی عرب کا استحکام پاکستان کے استحکام سے وابستہ ہے۔پاکستان کے بغیر مسلم امہ کا کوئی تصور نہیں ہے، سعودی عرب اور پاکستانی عوام ایک قوم نہیں بلکہ ایک خاندان ہیں، بے شک میں پاکستان سے جارہا ہوں مگر میرا دل یہی رہے گا۔ (سعودی سفیر)
٭ سعودی عرب واحد ملک ہے جس کا پاکستان کے مفادات کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں۔ (سینیٹر پروفیسرساجدمیر)
٭ ہر پاکستانی کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم حرمین شریفین کے تحفظ اوردفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ (حافظ عبدالکریم)
لاہور (17 مئی 2014) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا استحکام پاکستان کے استحکام سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے بغیر مسلم امہ کا کوئی تصور نہیں ہے، سعودی عرب اور پاکستانی عوام ایک قوم نہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔ بے شک میں پاکستان سے جارہا ہوں مگر میرا دل یہی رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسرساجدمیر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹرحافظ عبدالکریم سے مرکز اہل حدیث106 راوی روڈ میں الوداعی ملاقات میں کیا۔ سعودی سفیر نے اپنے خطاب میں
کہا کہ پاکستان سے اپنی مدت پوری کرکے واپس جارہا ہوں لیکن پاکستان میں اپنا دل چھوڑ کے جارہا ہوں۔ 1947 سے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہے ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات تاابد رہیں گے اور میری کوشش رہی ہے کہ ہم پاکستان کی کسی بھی مشکل میں شانہ بشانہ رہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں زلزلہ آئے یا تباہ کن سیلاب میں ملک کے چاروں کونوں میں پہنچا ہوں اور 2010 میں جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ہم نے اپنا قومی دن چھوڑ کر صوبہ خیبر پی کے میں اپنے شب وروز گزارے۔ پروفیسرساجد میرنے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات' محبت اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب واحد ملک ہے جس کا پاکستان کے مفادات کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں اور سعودی سفیر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر کی ان رشتوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے اور ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے اقدامات کو سراہا۔ حافظ عبدالکریم نے کہاکہ ہر پاکستانی کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم حرمین شریفین کے تحفظ اوردفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ اس موقع پر حاجی عبدالرزاق، علامہ زبیر احمد ظہیر، رانا شفیق خاں پسروری، مولاناشریف چنگوانی، یاسین ظفر، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ عبدالستار حامد، ملک سلیمان، مولانا حنیف ربانی، ملک ذوالقرنین ڈوگر، بشیر انصاری، رانا نصراللہ خاں، قاری عبدالمتین اصغر،قاری ارشد بیگم کوٹی، پروفیسرسعید کلیروی، حافظ عبدالغفار سلفی ودیگر بھی موجود تھے۔
نیوز لنک
 
Top