• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی مفتی اعظم نے یورپی ملک کو کھری کھری سنا دیں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سعودی مفتی اعظم نے یورپی ملک کو کھری کھری سنا دیں


20 مارچ 2015

ریاض(قدرت نیوز) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے سویڈن کی وزیر خارجہ کے ایک حالیہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قوانین کے خلاف بات کرنے والے یا تو جاہل ہیں یا متعصب۔ سویڈن کی وزیر خارجہ مارگٹ والسٹروم نے ایک سعودی بلاگر کو دی گئی متنازعہ سزا کے حوالہ سے گزشتہ ہفتے سعودی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مفتی اعظم نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو پروگرام میں کہا ہے کہ سویڈن کی وزیر خارجہ کا تبصرہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام قانون جائز اور آزاد ہے اور اس کی بنیاد قرآن اور سنت پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں عدالتیں غیر جانبدار ہیں اور ہر کسی کو انصاف فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی قانون مسلم اور غیر مسلم میں امتیاز نہیں کرتا اور خواتین کو بھی مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق نہیں دئیے جارہے تو وہ معروضی حقائق سے واقف نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مسلمان ان ناقدین پر یقین نہ کریں کیونکہ وہ گمراہ کن نظریات پھیلارہے ہیں۔

http://qudrat.com.pk/world/20-Mar-2015/54772
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
ان کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام قانون جائز اور آزاد ہے اور اس کی بنیاد قرآن اور سنت پر رکھی گئی ہے
یہ کون سا اسلام ہے کہ سعودی لڑکی سے کسی دوسرے ملک کا مسلمان شادی نہیں کرسکتا ؟؟؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
یہ کون سا اسلام ہے کہ سعودی لڑکی سے کسی دوسرے ملک کا مسلمان شادی نہیں کرسکتا ؟؟؟
اس کی کوئی دلیل ہے آپ کے پاس یا بس سنی سنائی بات ہے -
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اس کی کوئی دلیل ہے آپ کے پاس یا بس سنی سنائی بات ہے -
لنک
اس لنک پر یہ خبر پچھلے سال کی ہے اور اس میں صرف یتیم سعودی لڑکیوں کو غیر ملکیوں سے شادی کی اجازت دی گئی ہے
 
Top