• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز: فتویٰ پر مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں کہ بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں جبکہ پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سعودی مفتی نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے غیر شرعی قرار دیدیا اسلام ٹائمز۔ سعودی مفتی مفتی صالح الفوزان نے بوفے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا جبکہ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ بوفے عین اسلامی ہے، بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر باعث نہیں۔ سعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کو غیرشرعی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کی مقدار کا تعین کیے بغیر پیسے دے کر جتنا چاہے کھانا غیر اسلامی ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں۔ فتویٰ پر مفتی منیب کہتے ہیں بوفے کے تمام معاملات دو فریقین پر واضح ہیں اور شر کا باعث نہیں۔ پاکستان میں شہریوں کی بڑٰی تعداد نے بھی اس فتویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی سعودی مفتی کے تازہ فتوے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
قرآن وسنت سے دلائل ہونا ضروری ہے۔اس سے پہلے کسی کو صحیح یا غلط نہیں کہا جا سکتا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بھائی! "بوفے" کیا ہوتا ہے؟

بوفے میں 15 سے 20 کھانے کے آٹم ہوتے ہیں - جو ایک آدمی جتنا چاہے کھا سکتا ہیں ان میں سے - اور اس کی قیمت پر ہیڈ یعنی ایک آدمی سے فکس اماونٹ لے لیا جاتا ہے - اب اس پر کوئی قید نہیں وہ جس میں سے چاہے جتنا کھا لے -

جو ایک فضول خرچی ہے اور اسلام میں منع ہے -
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بھائی! "بوفے" کیا ہوتا ہے؟
کهانے پینے کی مختلف ڈشیز کا تعداد کے لحاظ سے متعین مجموعہ بوفے کہلاتا ھے.
جس میں گول گپے سے لے کر چکن میٹ فش وغیره هو سکتا ھے اور ایک آدمی جتنا دل چاھے مقرره نرخ میں کها سکتا ھے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مومن ایک آنت سے کھاتا ہے اور کافر سات آنت سے:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کافر مہمان ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بکری کے دوہنے کا حکم دیا، اسے دوہا گیا اور اس کا دودھ اسے پلا دیا گیا، پھر دوسری کا دوہا گیا اور پلایا گیا، یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا۔ پھر وہ شخص صبح کو اسلام لے آیا۔ (صبح کو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ بکری کودوہا جائے، چنانچہ اس کادودھ دوہا گیا اور پلایا گیا پھر دوسری بکری کادودھ دوہا گیا مگر اس کا دودھ نہ پی سکا (پیٹ بھر گیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن ایک آنت سے کھاتا ہے اور کافر سات آنت سے۔

(ترغیب جلد 3، صفحہ 136، ترمذی جلد 2، صفحہ 45)

مومن کم کھاتا ہے:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوکا کھانا تین کو، اور تین کا کھانا چار کو کافی ہو جاتا ہے۔

(بخاری ، جلد 2، صفحہ 812)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک (مومن) کا کھانا دوکو اور دو کا چار کو اور چار کا آٹھ کو کافی ہو جاتاہے۔

(ابن ماجہ 2، صفحہ 231، مسلم)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بوفے میں 15 سے 20 کھانے کے آٹم ہوتے ہیں - جو ایک آدمی جتنا چاہے کھا سکتا ہیں ان میں سے - اور اس کی قیمت پر ہیڈ یعنی ایک آدمی سے فکس اماونٹ لے لیا جاتا ہے - اب اس پر کوئی قید نہیں وہ جس میں سے چاہے جتنا کھا لے -

کهانے پینے کی مختلف ڈشیز کا تعداد کے لحاظ سے متعین مجموعہ بوفے کہلاتا ھے.
جس میں گول گپے سے لے کر چکن میٹ فش وغیره هو سکتا ھے اور ایک آدمی جتنا دل چاھے مقرره نرخ میں کها سکتا ھے

عجیب۔۔۔ میں پہلی بار سن رہا ہوں، مجھے ذرا مزید سمجھائیں کہ بوفے کیا ہے؟ مطلب آپ میں اور عامر بھائی ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں، اور لاسٹ میں سب کا بل صرف مجھے بھرنا ہے، کیا اسی چیز کو بوفے کہتے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ریاض (آن لائن)سعودی عرب کے ایک عالم دین نے بوفے میں پیش کیے جانے والے انواع واقسام کے کھانوں کی غیر متعین مقدار کے خلاف ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس کے بعد سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور بعض لکھاریوں نے اس فتوے کا مذاق اڑایا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق معروف عالم دین شیخ صالح الفوزان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے قرآن ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ بوفے میں کھلے عام کھانا خلاف اسلام ہے اور کھانے کی مقدار کو فروخت سے پہلے واضح کیا جانا چاہئے اور خریدار کو پتا ہونا چاہئے کہ وہ کیا خرید کررہا ہے۔ فتویٰ کے خلاف ٹویٹر پر بوفے کے حامیوں نے فتوے پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹویٹر پر حق اور مخالفت میں لکھاری اظہار خیال کررہے ہیں۔ ایک صاحب نے لکھا ہے کہ ''ریستورانوں نے اگر فروخت کئے جانے والے کھانوں کی مقدار واضح نہ کی تو وہ تباہ ہو جائیں گے کیونکہ یہ شیخ کے اصول کی نفی ہوگی کہ کھانے کی مقدار نامعلوم ہے۔ ایک اور نے لکھا ہے کہ ''یہ محض ایک فتویٰ ہے، قرآن نہیں ہے۔ اگر آپ اس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس میں آزاد ہیں لیکن آپ اس کو دوسروں پر مسلط نہیں کرسکتے۔ ایک اور صاحب نے لکھا: ''مبارک ہو۔ اب کھلا بوفے بھی ان اشیاء کی فہرست میں شامل ہوگیا جو ہمارے لئے ممنوع ہیں۔ بعض لکھاریوں نے شیخ صالح کے فتویٰ کی حمایت کی ہے اور انھوں نے ان کی ذات پر چھینٹے اڑانے والوں کی خوب خبر لی ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/14-Mar-2014/288457
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عجیب۔۔۔ میں پہلی بار سن رہا ہوں، مجھے ذرا مزید سمجھائیں کہ بوفے کیا ہے؟ مطلب آپ میں اور عامر بھائی ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں، اور لاسٹ میں سب کا بل صرف مجھے بھرنا ہے، کیا اسی چیز کو بوفے کہتے ہیں۔

اس طرح سمجھے -

بوفے میں پر ہیڈ ھوتا ہے - ہر بوفے کے مختلف ریٹ ہوتے ہیں -

1 × 1500 = 1500
2 × 1500 = 3000
5× 1500 = 7500
20 × 1500 = 30،000

https://www.google.com.pk/search?q=mela+buffet+price&espv=210&es_sm=93&source=lnms&tbm=isch&sa=X&ei=gVskU8TPJqPpywPmtYLYBw&ved=0CAcQ_AUoAQ&biw=1024&bih=636#facrc=_&imgdii=_&imgrc=PmbitRYLwqMJeM%3A;bPqV-XNEKAWjQM;http%3A%2F%2Fwww.awamiweb.com%2Fwp-content%2Fuploads%2F2012%2F07%2Frangoli-restaurant-buffet-deals.jpg;http%3A%2F%2Fwww.awamiweb.com%2Frangoli-restaurant-ramadan-deals-offers-in-karachi-50411.html;412;886
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
s9nWTmp.jpg

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں!

اس کے معنی یہ ہیں کہ کافر کی تمام تر حرص پیٹ ہوتا ہے اور مومن کا اصل مقصود آخرت ہوا کرتی ہے پس مومن کی شان یہی ہے کہ کھانا کم کھانا ایمان کی عمدہ سے عمدہ خصلت ہے اور زیادہ کھانے کی حرض کفر کی خصلت ہے (حجۃ اللہ البالغۃ)۔

ابن عمر اس وقت تک کھانا نہیں کھاتے تھے، جب تک ان کے ساتھ کھانے کے لئے کوئی مسکین نہ لایا جاتا۔

اللہ تعالٰی ہر مسلمان کو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے اسوہ پر عمل کرنے کی سعادت عطاء کرے کہ کھانے کے وقت کسی نہ کسی مسکین کو یاد کرلیا کریں۔
 
Top