• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی کابینہ کی شاہ سلمان سے بیعت کی تجدید

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی کابینہ کی شاہ سلمان سے بیعت کی تجدید

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو متعدد اہم احکامات جاری کیے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
اتوار 11 ربیع الثانی 1436هـ - 1 فروری 2015م


سعودی عرب کی کابینہ میں شامل وزراء نے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے حلف وفاداری کی صورت میں بیعت کی تجدید کی ہے۔ ان میں گذشتہ ہفتے کابینہ میں شامل کیے گئے نئے وزراء بھی شامل ہیں۔

شاہ سلمان نے گذشتہ جمعرات کو نظام مملکت چلانے اور رعایا کی فلاح وبہبود سے متعلق متعدد اہم فرامین جاری کیے تھے اور انھوں نے ان احکامات کے تحت متعدد نئے چہرے اپنی کابینہ میں شامل کیے تھے۔

انھوں نے مرحوم شاہ عبداللہ کے دو بیٹوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

انھوں نے شہزادہ فیصل بن بندر کو صوبہ الریاض کا گورنر مقرر کیا ہے اور ان کے پیش رو ترکی بن عبداللہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

انھوں نے گورنر مکہ مشعل بن عبداللہ کو ہٹا کر شہزادہ خالد الفیصل کو اس عہدے پر بحال کردیا ہے۔

شاہ عبداللہ مرحوم نے دو سال قبل انھیں اس عہدے سے ہٹا کر اپنے بیٹے کو گورنر مقرر کیا تھا۔

شاہ سلمان نے ماجد الکسبی کو سماجی بہبود کا وزیر مقرر کیا ہے۔

بلدیاتی اور دیہی امور کے سابق وزیر منصور بن متیب کو ترقی دے کر وزیر مملکت بنا دیا ہے۔

صالح الشیخ کو اسلامی امور اور العربیہ نیوز چینل کے سابق جنرل مینجر عادل الطریفی کو وزیراطلاعات مقرر کیا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو نائب وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے اور

فہد سامری کا شاہی دیوان کے مشیر کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔

ح
 
Top