• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلسلہ فتاوی علمائے اھل حدیث

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
سلسلہ فتاوی علمائے اھل حدیث نمبر 01
مجموعہ مقالات و فتاوی علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ
بوجوہ بیماری کمپیوٹر کا استعمال مکمل بند اور موبائل کا استعمال نہ ہونے کے برابر تو اس فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے محترم و مکرم فاضل حافظ شاھد رفیق حفظہ اللہ کی ارسال کردہ 10 کتب میں.سے پہلی کتاب دو دنوں سے زیر مطالعہ تھی سو سوچا کہ اس کا تعارف کروا دیا جائے۔زیر نظر کتاب دراصل معروف محدث و فقیہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ کے مختلف فتاوی و مقالات جو بہت دقت نظری سے تلاش کیے گئے جمع کیے گئے اور ترتیب ،تنقیح و تصویب کے بعد ہمارے سامنے ایک خوبصورت و جاذب نظر جو تمام تر طباعتی حسن سے مزین ہیں جس کی ٹائٹل تصویر بھی میں نے دی ہے۔
گو کہ یہ شیخ رحمہ اللہ کے مکمل.فتاوی تو نہیں کہے جا سکتے لیکن میسر فتاوی جن کی تعداد 52 ہے وہ جمع کیے گئے ہیں جن میں 14 فتاوی عقائد ، 12 فتاوی نماز، 5 فتاوی جنائز ، 2 فتاوی زکوۃ ، 10 فتاوی نکاح،1 فتوی طلاق، 2 فتاوی رضاعت، 2 فتاوی قربانی، 2 فتاوی وراثت سے متعلق ہیں
ان فتاوی سے شیخ رحمہ اللہ کا تبحر علمی اور نصوص و آثار پر عبور و استحضار کا بخوبی علم ہو سکتا ہے اس حوالے سے ایک فتوی بطور خاص پڑھنے کے لائق ہے جو زکوۃ سے متعلق ہے .
زکوۃ کی رقم مدرسے میں.دینا اس میں.احناف و غیر احناف کےدلائل.کو اتنا بہترین علمی تجزیہ نظر سے نہیں گزرا
کتاب کے دوسرے حصے میں 8 اردو مقالات اور 5 فارسی مقالات درج کیے گئے ہیں
اردو مقالات میں.احکام.عقیقہ اور جانوروں کو خصی کرنا خاصے کے مقالات ہیں ضرور پڑھیے
مجموعہ مقالات و فتاوی کے حصول کے لیے دار ابی الطیب گوجرنوالہ فون نمبر 0553823990 پر رابطہ کیجیے یہ ادارہ برصغیر پاک و ہند کی معروف علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ.عارف جاوید المحمدی حفظہ اللہ کے زیر اشراف کام.کر رہا ہے
اس سلسلے باقی مجموعات کا تعارف بھی ان شاء اللہ کروانے کی کوشش کروں گا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
سلسلہ فتاوی علمائے اھل حدیث 3
مجموعہ فتاوی محدث العصر علامہ محمد عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ مؤلف تحفۃ الاحوذی شرح جامع الترمذی
مطبوع دار ابی الطیب
برصغیر پاک وہند کے علماء کا علم حدیث میں عظیم الشان خدمات کا ایک مظہر محدث العصر جو( تحفۃ الاحوذی) کی صورت میں حیات جاوداں پا چکے ہیں میرے ممدوح رحمہ اللہ کا مکمل وکماحقہ تعارف تو فیس بک کی ان چند سطور میں ممکن ہی نہیں.لیکن جس کتاب کا تعارف میں آج کروانا چاہتا ہوں اس کتاب میں میرے ممدوح رحمہ اللہ کی علمی خدمات کا ایک مظہر فتاوی کی صورت میں موجود ہے .اتنے ہمہ جہتی اور متنوع مجالات میں اتنے جامع اور مدلل فتاوی واقعتا عدیم المثال ہیں ان فتاوی میں فقہی مذاہب کا موقف بیان کرتے ہوئے ان کی تائید یا تردید میں کتاب و سنت کی روشنی میں موقف مع الادلۃ بہت احسن انداز میں ذکر کر دیا جس میں نہ تو تکلف ہے اور نہ ہی بےجا لفاظی بلکہ آسان فہم اسلوب میں فتوی درج کر دیا
اس مجموعہ میں کچھ دیگر محدثین کے فتاوی بھی درج کیے گئے ہیں جن کی تفصلات فتاوی کے ضمن میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے
صفحہ نمبر 33 تا 57 پر محدث العصر مبارکپوری رحمہ اللہ کے حالات زندگی بیان کیے گئے ہیں اس سے قبل صاحب تحقیق و تخریج حافظ شاھد محمود حفظہ اللہ نے مختصرا یہ بیان کیا کہ ان فتاوی کا حصول کیسے ممکن ہوا یہ صفحات اور فہرست فتاوی کی تصاویر درج کی جارہی ہیں
کتاب کے حصول کے لیے 03216466422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اہل علم کو سلسلہ فتاوی کو ضرور خریدنا چاہیے تو دوسری طرف ناشر سے التماس ہے کہ ان فتاوی کو عام کرنےقیمتوں میں ہر ممکن تخفیض کی جائے تاکہ ہم نسل نو کو بتا سکیں کہ ہمارا ماضی شابدار علمی تاریخ کا مالک ہے اورموجودہ زمانہ بھی اسی خوبصورت کڑی کا تسلسل ہے
 

اٹیچمنٹس

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402

سلسلہ مجموعہ رسائل
استاذالمناظرین مولانا احمد دین گھکڑوی رحمہ اللہ
ارادہ تو یہی تھا کہ اب مجموعہ فتاوی استاذ الاساتذہ حافظ محمد عبداللہ محدث غازی پوری رحمہ اللہ کا مطالعہ کے نتیجے میں تعارف پیش کروں گا لیکن ہاتھ میں جو کتاب آئی تو ٹائٹل دیکھ کر پہلے گھکڑوی رحمہ اللہ کے رسائل کا مطالعہ پہلے کیا جائے سچ تو یہ ہے کہ میں اپنے ممدوح رحمہ اللہ کو جانتا ہی نہ تھا کبھی ذکر خیر نہ سنا تھا پہلی مرتبہ ذکر خیر فضیلۃ الشیخ استاذ عارف جاوید المحمدی حفظہ اللہ کی زبانی سنا تھا جس کا تذکرہ ایک الگ پوسٹ کا متقاضی ہے جب وہ جامعہ ابی بکر کچھ دن رکے تھے تو تفصیلی نشستیں ہوئی تھی ۔
گھکڑوی رحمہ اللہ کے تعارف کے لیے یہی کافی ہے کہ آپ کا لقب استاذ المناظرین اور آپ کی تحاریر پر تقریظات لکھنے والے حافظ محمد عبداللہ امرتسری رحمہ اللہ، مولانا محمد اسماعیل رحمہ اللہ، مولانا محمد حنیف رحمہ اللہ جیسے کبار کے اسماء شامل ہیں۔
ان مقالات میں جو امر اظہر من الشمس نظر آتا ہے وہ نصوص کا استحضار اور قوت استنباط اور سب سے بڑھ کر حاضر جوابی لاجواب ہے۔
مجموعہ رسائل گھکڑوی رحمہ اللہ بنیادی طور پر چھ حصوں پر مشتمل ہے
پہلا رسالہ : فضائل سید العالمین
کل 26 آیات سے فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر استشھاد کیا گیا ہے گو کہ مکمل قرآن ہی کان خلقہ القرآن ہے اور 15 احادیث سے استشھاد کیا گیا اس رسالہ کے آخر میں تقریبا دس سے زائد ایسے شبہات کا رد کیا گیا جو فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیے گئے
رحمۃ اللعالمین سلیمان منصورپوری رحمہ اللہ کے بعد دوسری تحریر جو فضائل رسالت پر پڑھی جو واقعتا پڑھنے کے لائق ہے
دوسرا رسالہ: سیرت سید العالمین صلی اللہ علیہ وسلم
یہ رسالہ درحقیقت الزامی جوابات پر مشتمل ہے جو کہ ایک ہندو اور پادری ملعونین کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر رکیک حملوں کے ردود پر مشتمل ہے سیرت طیبہ کے تقریبا 65 مختلف ایسے مقامات جو عمومی طور پر مستشرقین اور اعداء اسلام اپنی زہریلی تحاریر (جو عداوت اسلام پر مشتمل ہوتی ہیں) بطور اعتراض استعمال کرتے ہیں ، میں نے گھکڑوی رحمہ اللہ کو کبھی نہیں پڑھا تھا لیکن کل رات دوران مطالعہ یہ رسالہ پڑھا اور دل سے بے شمار دعائیں رحمہ اللہ کے لیے نکلی ، اللہ رحمہ اللہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت ابدی عطا فرما کیونکہ ان کی زندگی دفاع رسالت سے تعبیر تھی۔ میں یہ ابتدائی صفحات سکین کر کے ساتھ لگاوں گا تو احباب کو اندازہ ہو گا۔
تیسرا رسالہ: نجات اسلام
یہ اسلام اور عیسائیت کے عقیدہ نجات پر مشتمل ہے
چوتھا رسالہ : برھان الحق بجواب میزان الحق
یہ رسالہ کلام اللہ کے حوالے سے عمومی شبہات کا ازالہ اور ردود پر مشتمل ہے اور اسی رسالہ کے دوسرے حصے میں بائبل کی خامیاں اور کمزوریاں بزبان بائبل بیان کی گئی ہیں
پانچواں اور چھٹا رسالہ حقیقی اہل سنت کا تاریخی پس منظر مختلف مناظرات پر مشتمل ہیں
یہ کتاب بھی دار ابی الطیب گوجرنوالہ سے شائع ہوئی ہے کتاب کا حصول 03216466422 سے ممکن ہے میری دعا ہے کہ کاش کوئی صاحب خیر اس کتاب کو خرید کر پاکستان کے تمام مدارس و کالجز اور یونی ورسٹیز کی لائبریریز میں تقسیم کروا دے تو یہ ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا بالخصوص ہالینڈ کے ملعون زمانہ اور خبیث زمانہ سیاست دان کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر رکیک حملوں کی وجہ سے پاکستان کا طول و عرض احتجاج سے گونج رہا ہے اس کتاب کی مدد سے یہ احتجاج عقیدہ رسالت پر علمی بنیاد اختیار کر لے گا ان شاء اللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,493
پوائنٹ
964
شیخ گزارش ہے کہ حاصل مطالعہ ذکر کرتے رہیں، کتابوں کا تعارف جاری رکھیں۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,583
پوائنٹ
791
مختصر ۔۔۔۔مگر بہترین
جزاکم اللہ تعالی خیراً
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
یہ فتاویٰ لکھنے اور مفتیان کرام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
کیا دین مکمل نہیں ہوچکا؟
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
یہ فتاویٰ لکھنے اور مفتیان کرام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ کیا دین مکمل نہیں ہوچکا؟
دین مکمل ہوچکا اور یہ فتاوی کوئی نئی بات نہیں کرتے نیا دین نہیں نکالتے ،بلکہ اس مکمل دین کی وضاحت کرتے ہیں کہ اس مسئلہ میں دین یہ کہتا ہے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
یہ فتاویٰ لکھنے اور مفتیان کرام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
کیا دین مکمل نہیں ہوچکا؟
لوگوں کے استفسارات اور علماء کے جوابات کو مرتب کیا گیا ہے اس سے عام لوگوں کے لیے دین کی فہم حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جاتا ہے اور یہ فتاوی فی ذاتھا حجت نہیں ہیں اگر یہ قرآن مجید اور حدیث کی فہم کے مطابق ہوں گے تو مقبول وگرنہ غیر مقبول لہذا دین میں اضافہ نہیں
 
Top