- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,587
- ری ایکشن اسکور
- 6,768
- پوائنٹ
- 1,207
اپنے اسلاف نے اس دین کی حفاظت کی ہے
انکے اخلاف نے پھر اسکی روایت کی ہے
شرک وبدعات سے دوری کی ہدایت کی ہے
دین شاداب رہے، اسکی حمایت کی ہے
ہیں یہی مسلکِ سنت کے وہ سارے اوصاف
جن کے حامل تھے زمانے میں ہمارے اسلاف
صدق واخلاص وہدایت کی ایک آواز ہے یہ
سیرت و سنتِ نبوی کا حسین ساز ہے یہ
شرع اسلام کا اک سرمدی انداز ہے یہ
فہم اسلاف کا شہپارہ و شہناز ہے یہ
اس طریقہ پہ اگر سب کا عمل ہو جائے
راہ آسان ہو اور مسئلہ حل ہو جائے
انکے اخلاف نے پھر اسکی روایت کی ہے
شرک وبدعات سے دوری کی ہدایت کی ہے
دین شاداب رہے، اسکی حمایت کی ہے
ہیں یہی مسلکِ سنت کے وہ سارے اوصاف
جن کے حامل تھے زمانے میں ہمارے اسلاف
صدق واخلاص وہدایت کی ایک آواز ہے یہ
سیرت و سنتِ نبوی کا حسین ساز ہے یہ
شرع اسلام کا اک سرمدی انداز ہے یہ
فہم اسلاف کا شہپارہ و شہناز ہے یہ
اس طریقہ پہ اگر سب کا عمل ہو جائے
راہ آسان ہو اور مسئلہ حل ہو جائے
صلاح الدین مقبول احمد