• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنت طریقہ نماز (تکبیر تحریمہ)

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بسم الله الرحمن الرحيم
نماز
آئیے نماز کے مسائل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سیکھیں۔
تكبير تحريمہ
نماز کی ابتداء تكبيرِ تحريمہ اللہ اکبر سے ہوتى ہے جو حالتِ قيام میں کہی جاتى ہے (سنن الترمذی كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب مَا جَاءَ فِي تَحْرِيمِ الصَّلَاةِ وَتَحْلِيلِهَا) ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو قبلہ کی طرف منہ کرتے ہاتھ اٹھاتے اور کہتے
اللہ اکبر(سنن ابن ماجه كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها باب افتتاح الصلاة
ہیئتِ تحريمہ
تكبير تحريمہ میں ہاتھ اٹھائیں کہ وہ کندھوں کے برابر، انگوٹھے كان كى لو کے برابر، انگلیاں كانوں کے برابر ہوجائیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں کھڑے ہوتے تو ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ وہ کندھے کے برابر ہو جاتے اور انگوٹھے کانوں کے برابر (
سنن ابی داؤد كتاب الصَّلاة باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلاة
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی ابتداء میں ہاتھ
اٹھاتے اس طرح کہ انگوٹھے کانوں کی لو کے برابر ہو جاتے (ایضاً)۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اونچا اٹھاتے(
ابی داؤد كتاب الصلاة باب مَنْ لَمْ يَذْكُرْ الرَّفْعَ عِنْدَ الرُّكُوعِ
توضیح: رفع الیدین مستحب ہے جیسا کہ مسلم میں باب کا عنوان ہے (صحيح مسلم كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب اسْتِحْبَابِ رَفْعِ الْيَدَيْنِ
 
Top