• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورہ الرحمن

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
ہمارے ہاں اکثر جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اس پر سورة الرحمن دم کی جاتی ہے. کیا سورة الرحمن کی ایسی کوئی فضیلت حدیث میں منقول ہے. کیا قرآن کی مختلف سورتوں کو کسی کام کے لئے مخصوص مثلا شفا، روزی میں برکت وغیرہ وغیرہ کرنا جائز ہے جبکہ سورة کی وہ خاصیت کسی حدیث میں منقول نہ ہو.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ہمارے ہاں اکثر جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اس پر سورة الرحمن دم کی جاتی ہے. کیا سورة الرحمن کی ایسی کوئی فضیلت حدیث میں منقول ہے. کیا قرآن کی مختلف سورتوں کو کسی کام کے لئے مخصوص مثلا شفا، روزی میں برکت وغیرہ وغیرہ کرنا جائز ہے جبکہ سورة کی وہ خاصیت کسی حدیث میں منقول نہ ہو.
اس ضمن میں دو تین نکات پیش نظر رہیں :
قرآن مجید پڑھنا اور سننا دونوں صورتیں حصول رحمت و برکت کا سبب ہیں،
اور جن سورتوں کے مخصوص اوقات یا احوال احادیث صحیحہ میں وارد ہیں ان کے علاوہ قرآن مجید کے کسی حصہ کو کسی کام ،یا وقت یا حالت سے متعلق بنا کر پڑھنا غلط ہے ۔یعنی کسی مقصد کیلئے کسی سورت یا کچھ آیات کو خاص سمجھ کر پڑھنا خود ساختہ عمل ہوگا ۔
اسی طرح قرآن مجید کو کسی خاص مقصد کیلئے دوسرے لوگوں کو مدعو کرکے اجتماعی صورت میں پڑھوانا بھی غلط ہے
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
جزاک اللہ خیرا
اور سورة الرحمن کے بارے میں کوئی صحیح حدیث ہے اس حوالے سے کہ اسے بیماروں پر پڑھاجائے
؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
وقال الشيخ ابن عثيمين رحمه الله :
" تأثير قراءة القرآن في المرضى أمرٌ لا ينكر ، قال الله تعالى : ( وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلاَّ خَسَاراً ) ، والشفاء هنا شامل الشفاء من أمراض القلوب وأمراض الأجسام " انتهى من " فتاوى نور على الدرب " لابن عثيمين .

وقد جاءت الأحاديث عن النبي صلى الله عليه وسلم بإثبات فضيلة زائدة لبعض سور القرآن الكريم ، وتأثيرها في حصول الشفاء من الأمراض ، كسورة الفاتحة التي هي أعظم سورة في القرآن الكريم ، وسورة " قل هو الله أحد " التي تعدل ثلث القرآن الكريم ، وسورة الفلق وسورة الناس .

ولا نعلم حديثاً عن النبي صلى الله عليه وسلم يدل على أن لسورة الرحمن فضيلة ليست لغيرها في علاج الأمراض .
وإذا نظرنا إلى ما ذكر في السؤال عن سورة الرحمن ، فإنه أقرب إلى البدعة والكذب على الله تعالى ، وأحاديث القصاص والطرقية ؛ لأن مثل هذا التحديد الدقيق ، لا يمكن أن يعلم إلا من جهة الوحي ، [ تحديد لسورة معينة ، واستماعها لعدد معين من المرات ، ولمدة محددة ، ولأمراض محددة ] .
وكيف خفي هذا على الرسول صلى الله عليه وسلم وأصحابه ثم علمه هذا المتكلم ؟!

https://islamqa.info/ar/225312
مریض کیلئے قرآن کی تاثیر ثابت ہے ،خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اس حقیقت کو بیان فرمایا ہے کہ :ہم جو قرآن نازل کرتے ہیں ،وہ اہل ایمان کیلئے شفاء اور رحمت ہے ،،
اور قرآن کی یہ شفاء ظاہری و باطنی دونوں طرح ہے۔
اور احادیث نبویہ میں کچھ سورتوں کی مخصوص فضیلت اورحصول شفاء کی تاثیر وارد ہے ، جیسے سورہ فاتحہ جو قرآن کی سبب سے عظیم سورت ہے،اور سورہ اخلاص جو ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ،اسی طرح سورہ الفلق اور سورہ الناس (جو شیاطین سے بچاؤ اور جسمانی امراض کیلئے مؤثر ہیں )
لیکن امراض کے علاج کیلئے خاص سورہ الرحمن کا مؤثر ہونا کسی حدیث سے ثابت نہیں ،
اسلئے بیماری میں اس سورہ کو مخصوص سمجھ کر پڑھنا غلط ہے
 
Top