• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورۃ الفاتحہ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝ اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۝۱ۙ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝۲ۙ مٰلكِ يَوْمِ الدِّيْنِ۝۳ۭ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۝۴ۭ اھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ۝۵ۙ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلیھِم وَلَاالضَّاۗلِّيْنَ ۝

ترجمہ: شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہا یت مہر بان بہت رحم کرنے والا ہے۔
1۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے پالنے والا ہے سارے جہانوں کا
2 ۔ نہا یت مہر بان بہت رحم کرنے والا ہے
3 ۔ مالک ہے روزِجزا کا
4 ۔ تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے ہم مدد چاھتے ہیں
5 ۔ د کھا ہمیں راستہ سیدھا
6 ۔ راستہ ان لوگوں کا انعام کیا تو نے ان پر نہیں غصہ کیا گیا ان پر اور نہ وہ جو گمراہ ہیں

۱؎ خدا کے متعلق قرآنی تخیل یہ ہے کہ وہ ساری کائنات کا رب ہے ۔ اس کی خدائی زمان ومکان کی قیود سے بالاوبلند ہے۔

۲؎ مکافات عمل کی آخری صورت فیصلے کا دن ہے جس میںکسی کو مداخلت کا حق نہیں۔ تمام جھگڑوں کو نپٹائے گا۔ والامریومئذ للہ۔

۳؎ قرآن کا یہ احسان ہے ساری دنیائے انسانیت پر کہ اس نے بندہ وخدا کے درمیان جتنے پردے حائل تھے چاک کردیے۔ اب ہرشخص براہ راست اسے پکارسکتا ہے۔ نہ عبادت کے لیے کسی وسیلے کی ضرورت ہے نہ استعانت کے لیے کسی شفیع کی حاجت۔

۴؎ اللہ نے راہِ طلب کی وسعتوں کو غیر محدود بنایا ہے ۔ مسلمان عرفان وسلوک کے ہر منصب کے بعدبھی ’’ طالب‘‘ کے درجہ سے آگے نہیں بڑھتایعنی خدا کا انعام وفضل بے پایاں وبے حد ہے، اس لیے ایک عاصی سے لے کر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام تک یہی دعا مانگتے چلے آئے ہیں کہ اے خدا ہمیں صراط مستقیم پر چلا۔ راہِ اکرام وافضال کے دروازے بند نہ ہوں۔

۵؎ ضال ومغضوب سے وہ لوگ مراد ہیں جو صراط مستقیم سے بھٹک گیے ہیں اور پھر تمرد وسرکشی کی وجہ سے کسی نہ کسی طرح عذاب میں گرفتار ہیں۔
حل لغات
{اَلْحَمْدُ } مصدر تعریف وستائش ا س صورت میں جب کہ ممدوح مختار اور فعل جمیل وخیر ہو۔{رَبّ }اسم صفت جو تخلیق واختراع کے بعد کائنات کا ہرمنزل میں خیال رکھے۔ یعنی ایجاد وتصویر سے لے کر تکمیل وتزئین تک ہرمرحلے میں اس کا التفات کرم فرمارہے{العالمین} جمع عَالَمٌ اسم آلہ خلاف قیاس۔ دنیا یا کائنات، ہر شئے، ہرجگہ، ہرچیز۔ {الرحمٰن } رُحْم رَحْمَۃٌ سے اسم صفت رَحِمْ سے مطلق ہے یعنی مادرانہ شفقت کی انتہائی تنزیہی صورت۔ مہرومحبت کا پاکیزہ ترین پیکر {اِھْدِ} مصدر ہدایت صیغۂ امر۔ لطف ومحبت سے راہ نمائی کرنا۔ دھیرے دھیرے پیار سے منزل مقصود تک پہنچانا ۔{الصراط المستقیم} سیدھی ، قریب ترین اور بے خوف وخطر راہ۔​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سورہ سجدہ میں فرمایا تنزیل الکتاب لا ریب فیہ من رب العٰلمین یعنی اس صحیفہ ٔہدیٰ کے الہامی ہونے میں کوئی شک وشبہ نہیں۔ طرز بیان کی دلربائی، دلائل کا احصاء،ضروریاتِ انسانی کا لحاظ اور فطرت حقہ سے تطابق۔ یہ سب چیزیں پڑھنے اور سننے والے کے دماغ کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہیں پھریہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ یہ کلام خدا کا غیر مشکوک کلام ہے ۔

ہدایت کے چار مرتبے ہیں۔ الہام فطرت یا معارف ضرور یہ کا علم جیسے ربنا الذی اعطیٰ کل شیٔ خلقہ ثم ھدیٰ یا وحی نبوت جیسے وجعلنا منھم ائمۃ یھدون بامرنا یا توفیق وتیسیر جیسیوالذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا اور یا اللہ کے انعامات کی طرف راہ نمائی جیسے اہل فردوس یہ کہیں گے الحمد للہ الذی ھدانا لھٰذا۔ یہاں یہ آخری معنی مراد ہیں۔ مطلقاً راہ نمائی مقصود نہیں۔ وہ تو ہر شخص کے لیے ہے ۔ چاہے مانے چاہے نہ مانے۔

ا للہ کا وہ انعام جسے وہ کلام کے لفظ سے تعبیر کرتا ہے، یوںہی نہیں مل جاتا۔ اس کے لیے تما م مغیبات پر ایمان لانے کی ضرورت ہے اورپھر صحیح معنوں میں نماز پڑھنے کی حاجت ہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اللہ کی راہ میں کچھ دینے کی بھی اور پھر یہ بھی خیال رہے کہ قرآن پر پورا پورا ایمان ہو۔ سابقہ کتب کو بھی احترام کی نگاہ سے دیکھے اور نظام اخروی پر غیر متزلزل یقین رکھے ۔ یعنی ایمان وعمل دونوں تابحد کمال ہوں۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
یہ بھی شامل کر لیں
بہت بہت شکریہ !

دراصل یہ تو تفسیر کا حصہ ہے جو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جاری و ساری ہے۔

اور علمی امانت یہی ہے کہ جس شخص نے جتنی بات کہی، جیسے کہی، جس کے لئے کہی اور جو بات کہی اس کو من و عن پہنچا دیا جائے۔ چونکہ یہ تفسیر قرآن کا معاملہ ہے۔ اس لئے فراہم کی گئی فائل کو الگ سے کمپوز کر دیتا ہوں۔ اس کی افادیت بھی مسلم ہے۔ اور اس کی انفرادیت کو قائم رکھتے ہوئے الگ تھریڈ میں لگانا انتہائی مناسب ہو گا۔
 
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
368
ری ایکشن اسکور
1,006
پوائنٹ
97
بہت بہت شکریہ !

دراصل یہ تو تفسیر کا حصہ ہے جو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جاری و ساری ہے۔

اور علمی امانت یہی ہے کہ جس شخص نے جتنی بات کہی، جیسے کہی، جس کے لئے کہی اور جو بات کہی اس کو من و عن پہنچا دیا جائے۔ چونکہ یہ تفسیر قرآن کا معاملہ ہے۔ اس لئے فراہم کی گئی فائل کو الگ سے کمپوز کر دیتا ہوں۔ اس کی افادیت بھی مسلم ہے۔ اور اس کی انفرادیت کو قائم رکھتے ہوئے الگ تھریڈ میں لگانا انتہائی مناسب ہو گا۔
جزاک اللہ خیر یہ میرے لئے بھی اچھا ہو جائے گا کہ میں اپنی ساتھیوں کو اس سے اچھے انداز میں پوسٹ کے زریعے سے اگے اسانی سے ڈال سکونگی۔۔۔۔
 
Top