• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا اور مسلم خواتین

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اختی المسلمۃ۔۔۔آپ سوشل میڈیا/ فیس بک یوزر ہیں۔۔۔۔دعوت و اصلاح نفس کی متمنی ہیں۔۔۔
لیکن پھر بھی آپ کے معاملات بگڑ جاتے ہیں۔۔آپ پریشان ہوتی ہیں۔۔۔مقاصد پورے نہیں ہوتے۔۔۔وجہ؟؟؟
ُ آپکی دیگر سہیلیاں انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں۔ ۔ مگر پریشانی سے بچ جاتیں ہیں!!
آپ نیکی کمانا چاہتی ہیں مگر ان جانے میں اعمال نامہ گناہوں کو درج کرتا چلا جاتا ہے؟؟
کیوں۔۔ آخر کیوں؟؟؟؟؟

جی ہاں وہ وجوہات ہم اس تھریڈ میں ذکر کریں گے اور آپ اس پر ان شاء اللہ بتوفیق الٰہی عمل کریں گی۔۔!
گرچہ میں خود بھی اس قابل نہیں کہ جس چیز کی تلقین کرنے جا رہی ہوں۔ ۔ اس میں ہر لحاظ سے درست ہوں۔ ۔ مگر اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اس اصلاح کی برکت سے توفیق دے کہ ہم اپنی اصلاح کر سکیں۔ ۔
امید کرتی ہوں کہ بہنیں بھی اپنی رائے ضرور فراہم کریں گی
نوٹ:تھریڈ خواتین اراکین کے لیے خاص ہے۔ ۔ مرد اراکین پوسٹنگ سے گریز کریں!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وہ ٹین ایجر حافظہ، میڈیکل سٹوڈنٹ تھی اور مجھ ہی سے مخاطب تھی“مجھے تو ان لڑکوں کی سمجھ نہیں آتی۔۔۔مغربی مزاج ہوں تو کوئی بات بھی بنے۔۔۔دینی گھرانوں اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان!!
جب بھی ہم میں سے کوئی لڑکی ایف۔بی پر کوئی اسلامی اور اصلاحی پوسٹ شئیر کرتے ہیں تو جھٹ آ کر لائیک کر دیتے ہیں۔۔اکثر کومنٹ بھی کرتے ہیں۔۔پھر جب ہم انہیں جزاک اللہ کہتے ہیں تو وہ ذپ کر ڈالتے ہیں کہ مجھے کسی اسلامی لڑکی کی تلاش ہے۔۔آپ کی کیا رائے ہے؟؟؟؟“وہ انتہائی غصے میں تھی۔۔
وہ تو اصلاحی کام کرتی ہیں مگر آگے سے الٹ کام ہو جاتا ہے۔۔۔وجہ؟؟؟؟ قصور وار کون تھا؟؟
جی ہاں وہی لڑکیاں جو جزاک کہتی ہیں۔۔۔!!!
یاد رکھیے ایسی سوشل سائیٹس جہاں قواعدو ضوابط نہیں ہوتے،آپ کسی کو رپورٹ نہیں کر سکتے۔۔آپ کسی کو روک نہیں سکتے۔۔آپ کا کام وہاں جوابا جزاک کہنا نہیں ہے۔۔۔آپ کا جزاک کہنا انہیں موقع مہیا کرتا ہے۔۔اور آپ اسی اصلاح میں آ کر بات شروع کر لیتی ہیں اور نتیجا وہی نکلتا ہے۔۔۔جو ایسے معاملات میں ہوتا ہے!
لہذا جہاں جوابا کاروائی کا خدشہ ہو وہاں اپنے آپ کو بچا رکھیے۔۔اور ریپلائی کرنے سے اجتناب کیجیے!!!
جزاکن اللہ خیرا
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام،
اچھا سلسلہ ہے بہن۔۔۔اللہ جزا دے آپ کو۔
خدارا ! فونٹس کا سائز مناسب کریں ورنہ مجھے شاکر بھائی کو ٹیگ نہ کرنا پڑ جائے۔۔۔ابتسامہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
فونٹ سائز میں نے درست کر دیا ہے۔ دراصل اگر کاپی پیسٹ کرنے کے بعد ایڈیٹر میں سب سے اوپر دائیں کونے پر موجود "فارمیٹنگ ختم کریں" والے بٹن کو دبا دیا جائے تو خودبخود فونٹ درست ہو جاتا ہے۔ (اکثر صورتوں میں!)۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اپنی فیس بک آئی ڈی پہ ایسی گرلز کو کو بھی فرینڈ لسٹ میں ایڈ نہ کیا جائے جو سنگرز اینڈ ایکٹرز کو لائک کرنے والی ہوں یا اپنی ہر 5منٹ والی ایکٹیویٹی کو اپ ڈیٹ کرنے والی ہوں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاکم اللہ خیرا ۔ ۔ تحریر ذاتی ہو تو کاپی پیسٹ کوئی نقصان نہیں دیتا:)
نا سازیٔ طبع کے باعث ری ٹائپ نہیں کر سکی تھی!!
تحریر کاپی پیسٹ ضرور کریں، بس فونٹ اگر درست نہ ہو تو شاکر بھائی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیٹنگ کر لیا کریں، ری ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں۔ جزاک اللہ خیرا
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اپنی فیس بک آئی ڈی پہ ایسی گرلز کو کو بھی فرینڈ لسٹ میں ایڈ نہ کیا جائے جو سنگرز اینڈ ایکٹرز کو لائک کرنے والی ہوں یا اپنی ہر 5منٹ والی ایکٹیویٹی کو اپ ڈیٹ کرنے والی ہوں ۔
متفق!!
انہیں فرینڈز کی بدولت ہماری وال بھی ہمارے لیے فتنے پیدا کرتی ہے اور نجانے کتنے گناہ بے خبری میں ہمارے اعمال نامے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ۔ مزیدیہ کہ صحبت انسان کو دھیرے دھیرےبدل ڈالتی ہے،اس لیے فرینڈز کے انتخاب میں حد درجہ احتیاط کریں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وردہ اس کی پروفائل پکچر دیکھ کر جھنجھلا اٹھی’’اب یہ کیا مصیبت ہے‘‘؟؟؟
عرصے سے کزنز،سہیلیوں،طالبات کو سمجھاتے سمجھاتے تھک گئی تھی کہ پر کشش ڈی پیز کا انتخاب نہ کرو۔ ۔ ۔ سب اس کی ڈانٹ سنتیں۔ ۔ ڈی پیز چینج کر لیتیں۔ ۔ شوق بھی پورا ہو جاتا اور بات بھی مان لی جاتی!!زیادہ بات ہوتی تو کہتیں کہ کون سا ذاتی تصاویر ہیں جو ہمیں نقصان ہو گا؟؟نقصان انکی اور کسی کی روح اور اعمال نامے کو ہی ہونا تھا۔۔ اور وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر تھیں۔
اب وہ کب تک ’ناٹ سوٹڈ‘ لکھتی رہے؟؟؟کچھ بحث مباحثے کے بعد سب کچھ نہ کچھ سمجھنے لگی تھیں۔ ۔ مگر اسے سمجھانا!!وہ کچکچا کر رہ گئی۔ ۔ وہ کیا کہے اور کیسے کہے؟؟اتنے ڈھیر سارے فالورزر تھے اس کے اور ڈی پی۔ ۔ بظاہر بہت اسلامی تھی مگر۔ ۔ تھی تو۔ ۔ !!!
’’ناٹ سوٹڈ ڈئیر‘‘تھک ہار کر اس نے کمنٹ کر ہی دیا۔
’’کہاں سے سوٹڈ ہے؟؟۔ ۔ نقابین ہے اپیا‘‘وہ شوخی سے لکھنے لگی۔
’’کتنی پر کشش ہے؟؟۔ ۔ فتنہ ہے نا؟؟‘‘وردہ کا کمنٹ ابھرا۔
’’ہا ۔ ۔یہ تم ہو ناں۔ ۔ اچھی لگ رہی ہو‘‘بنت عبداللہ بھی آ پہنچی۔
’’آ۔ نہیں میں تو نہیں ہوں۔ ۔ پر تصویر بہت اچھی ہے!!‘‘
’’جھوٹ نہیں چلے گا۔ ۔ ۔ میں جانتی ہوں سب‘‘بنت نے لکھا۔
’’آں۔ ۔ نہیں ہوں میں۔ ۔ بٹ ہے میری طرح ۔ ۔ قرآن بھی بالکل میری طرح پکڑرکھا ہے‘‘
اوووف۔ ۔ ۔ یہ سہیلیاں بھی نا۔ ۔ اب کتنے لوگ یہ کمنٹ پڑھ کر تصوراتی دنیا میں ’آنٹی جان‘ کو دیکھ رہے ہوں گے۔ ۔ وردہ سوچنے لگی
’’چینج کرو اسے بہنا ۔۔ جلدی سے۔ ۔ فتنہ ہے‘‘وردہ نے آخری کمنٹ کیا۔
اوو۔ ۔ مگر ہے تو اچھی ناں۔ ۔ کیا ہے؟؟گلووڈ۔ صرف تھوڑی تھوڑی آنکھیں نظر آ رہی ہیں۔ ۔غور سے دیکھو تبھی پتا چلتا ہے کہ میک اپ بھی کیا ہے۔ ۔ ہاتھ میں قرآن۔ ۔ گاؤن ۔ لئیرڈ۔ ۔ کلر کومب کتنا اچھا ہے ۔۔ کتنی زبردست تصویر ہے۔ ۔ ۔ کتنی اچھی لگ رہی ہے ۔۔مگر۔ ۔ ہے تو فتنہ ناں!!
’’۔ ۔ ہاں۔ ۔ مگر مجھے ممیلات میں سے نہیں بننا‘‘سکرین پر پوائنٹر حرکت کرنے لگا!!
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
ہم اپنی فیس بک آئی ڈی پراپنی فیملی، رہائش ظاہر کرواتے ہیں تو مرد حضرات فرینڈ ریکویسٹ بھیجتے ہیں ۔ہم غصے کے مارے نئی آئی ڈی بنا لیتے ہیں اور ادھر بھی وہی کام کرتے ہیں تو پرانی فرینڈ ریکویسٹس اس نئی آئی ڈی پر بھی آ جاتی ہیں۔۔اور پھر ہم غصہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟؟ان کو کیسے پتا چلتا ہے کہ میں نے نئی آئی ڈی بنائی ہے؟ ہمیں ایسے کام ہی نہیں کرنے چاہئیں مسلمان عورتیں مائلات ہوتی ہیں نہ ممیلات !!
 
Top