• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوچ کا ٹیڑھا پن

رابعہ اسلم

مبتدی
شمولیت
فروری 09، 2018
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
3
آج انتہائ آسانی سے باطل حق کی قبا پہنے فخر سے سر اٹھائے سرگرمِ عمل ہے،جس کے ذریعے کمالِ بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جماعت یا پھر مافیا بن کہ اپنی سوچ کہ ٹیڑھے پن کا مظاہرہ دیدہ دلیری سے کیا جاتا ہے،حکیموں کی حکمتوں کے خلاف زہر اگلنا اور گندگی کی پاکیزگی پہ اصرار کرنا بھی اسی میں شامل ہے،مجھے اس پہ مولانا روم کی حکایت کے وہ استاد یاد آ گئے،اپنے شاگرد کو ایک بوتل کی طرف اشارہ کر کے اسے اٹھانے کے لئے کہا،شاگرد بھینگا (آنکھ کے ٹیڑھےپن کا مریض)تھا،جواباً بولا:"بوتلیں تو دو ہیں،کونسی اٹھا کہ لاؤں"؟استاد نے سمجھایا :"بوتل ایک ہی ہے" جب ڈھیٹ بچہ نہ مانا تو استاد نے فرمایا:ایک بوتل توڑ دو،بوتل توڑنے کے بعد شاگرد کو معلوم ہوا بوتل ایک ہی تھی،مولانا روم پھر یوں گویا ہوتے ہیں:"سوچ کا ٹیڑھا پن بھی ایسا ہی ہے،جو آپ کو راست روی سے دور کر دیتا ہے۔"

راست روی کیا ہے؟

اس سمت جائے کون؟

گذشتہ بائیس سالوں سے پنجاب میں بچوں کی مزدوری (Child labour)کے حوالے سے ایک سروے بھی ممعقد نہیں کروایا گیا، اس ضمن میں یہ کیا گیا کہ الیکشن کے قریب ترین مزارعین اور مزدوروں کے پاس بھٹہ پہ عوامی نمائندہ (چھوٹے شیخ مجیب ثانی)تشریف لائے،نئے وعدوں،نئ باتوں کے ساتھ، معلوم ہے کہ جرم ضعیفی کا شکار یہ سادہ لوح افراد منی ٹریل،آف شور کمپنی،ٹرسٹ ڈیڈ سے واقف ہی نہیں ہیں،الیکشن بل میں بہتری کے لئے ختم نبوت کی شق میں ترمیم کرنا اور پی۔آئ۔اے کی بقایا سانسیں بحال کرنے کے لئے نجکاری بھی سوچ کے ٹیڑھےپن اور راست روی سے دوری کی عمدہ مثالیں ہیں۔۔۔۔۔گفتگو اور گلے کے زور پہ محاز سر کرنے کی کوشش کرنا محض شعبدہ بازی ہے،جس سے حق کے چہرے کو چھپایا جا رہا ہے،کوئ بھی معاملہ ہو، ضدی بچے کی طرح میں نہ مانوں کی بازگشت سنائ دیتی ہے ،اور آپ۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے لئے تو Jamaica kincaid کی مختصر کہانی Girl( لڑکی )کی آخری دو سطور،بظاہر تو یہ ایک لڑکی کے لئے پیغام ہے،لیکن حقیقتاً یہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں ہر شخص اپنا عکس دیکھ سکتا ہے،

Always squeeze bread to make sure. ہمیشہ روٹی خریدتے وقت اسے دبا کے دیکھو،تاکہ یقین ہو جائے۔

it’s fresh;but what if the baker won’t. let me feel the bread?; کہ وہ روٹی تازہ ہے،مگر خوانچہ فروش نے ایسا کرنے سے منع کر دیا تو؟؟؟؟؟؟ ( لڑکی کا ماں سے سوال)

you mean to say that after all you are really going to be the kind of woman who the baker won’t let near the bread?

تمہارے کہنے کا مطلب ہے کہ تم ایک ایسی عورت بننا چاہ رہی ہو،جسے بیچنے والا اپنی اشیاء کے قریب بھی نہ آنے دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

اپنا آپ اختیار کیجئے،ہوش کے ناخن ہیں لیجئے اور باطل پہ پڑی ردائے حق نوچ لیں یا پھر انگوٹھے ثبت کر دیں،مہر لگا دیں ۔۔۔۔۔آپ کیا اختیار کرنے والے ہیں؟؟؟؟
 
Top