• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
جی ہاں سچی مسکراہٹیں:):) اس تھریڈ میں ہم شیئر کریں گے صرف ایسی سچی باتیں جن سے ہمیں ہنسی آ جائے بہت سی ایسی باتیں ہوتیں ہیں۔ اکثر لوگ جھوٹے لطیفے سنا کر اتنا ہنستے ہیں ان باتوں پر ہنسنے کا کیا فائدہ جو کبھی کسی نے کی ہی نہ ہو۔ لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنے پر گناہ بھی ملتا ہے۔ہنسنے کا مزا تو ان باتوں پر آتا ہے جو کسی نے کہیں بھی ہوں۔​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خنساء!دن میں اتنی مسکراہٹیں "بنتی" ہیں مگر انہیں بیان کرتے ہوئے ہنسی نہیں آتی۔۔جبکہ موقع پر موجودافراد ہنسی قابو نہیں رکھ سکتے:)
بہرحال ایک مسکراہٹ ڈھوڈنڈ کر لائی ہوں
چھوٹی آپی کے بازو میں سخت درد تھا ۔جس نے جو بتایا،وہی لگایا مگر درد وہیں کا وہیں۔۔اب تو وہ ہائے ہائے کر رہی تھیں۔۔سمجھ سے بالا تر تھا کہ کیا کیا جائے؟اسی اثنا میں چھوٹی بہن انتہائی سنجیدگی سے گویا ہوئی"امی جی! آپی کو صبح ہی ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں۔۔ان کا تو جینا حرام ہو"یہ سنتے ہی بشمول آپی ہم سب کی ہنسی جھوٹ گئی۔۔بے چاری جینے کو حلال،حرام کروانے میں سخت مشکل کا شکار تھی اور ہمارے ہاتھ اک نیا نمونہ!!:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہم نئے شہر،نئے گھر میں منتقل ہونے کو تھے۔۔ولید بھائی گھر دیکھ آئے تھےلہذا ہم کرید کرید کر پوچھ رہے تھے!!ہمارے سوالات کو نپٹاتے ہوئے بھیا اپنے کام بھی نپٹا رہے تھے۔
"گھر کس علاقے میں ہے؟"
"۔۔۔۔سے کتنا دور ہے؟"
"ارد گرد رہائشیں ہیں؟"
"چھت کی چار دیواری اونچی ہے؟"
"کمرے کتنے ہیں؟"
"کھلے کھلے ہیں؟"
"کتنے مرلے کا گھر ہے؟"امی نے پوچھا تو بھیا کا فون آ گیا۔
"مکان کتنے مرلے کا ہے؟"فون بند ہونے پر امی نے پھر پوچھا۔
بھیا نجانے کن خیالوں میں تھے،بولے"مرزا عمران۔۔۔۔۔۔؟؟سات کنال کا"):
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
یحیٰیبھائی عمان گئے سوچا کچھ پی لیتے ہیں جہاز نے کافی دیر یہاں پر رکنا ہے ۔پر بھوک تو لگ نہیں رہی تھی جو کھانا کھاتے۔ سوچا برگر کھا لیتے ہیں جب قیمت دیکھی تو پریشان ہو گئے توبہ اتنی مہنگائی پاکستان کی یاد آنے لگ گئی وہاں تو سو کا مل جاتا یہاں تو توبہ توبہ 1000ریال کا۔وہ تھا صرف ایک ریال کا لیکن وہ اسے الٹا پڑھ گئے قیمت کچھ یوں لکھی تھی0001
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
میری ایک عزیزہ بتاتی ہیں کہ
"میرے امی کے چھوٹے دادا جان فجر کی نماز کے لئے مسجد جاتے تو راستے میں میراثیوں کے گھر آتے تھے روزانہ ایک گھر سے آواز آرہی ہوتی تھی" وے اٹھ جا تیرا جنازہ پڑھاں، وے تیرا کفن بناواں" اس طرح کے کلمات سننے کو ملتے کافی دن تو صبر کرتے رہے ایک دن انہیں غصہ آ گیا کہ روزصبح صبح ہی یہ کیا مسئلہ ہوتا ہے۔ نانا جان نے گھر کے پاس جا کر کہا:
" پین اینے دن ھو گئے نے،تے تو کفن ہی تیار نئیں کر سکیں، لا میں تیار کرا دےواں" اس کہ بعد اس گھر سے کبھی ایسی کوئی آواز نہیں آئی"۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۔بے چاری جینے کو حلال،حرام کروانے میں سخت مشکل کا شکار تھی اور ہمارے ہاتھ اک نیا نمونہ!!:)
ارے بہن !جس کو یہ بات بتار ہی ہیں وہ خود اس مخمصے کا شکار ہے کہ لوگ جینا ،حلال کرتے ہیں کہ حرام۔ ابھی بھی پیچھے بیٹھی کہہ رہی ہے" حلال ہوتا ہے"
ایک دن پتہ نہیں کیا شوق چڑھا سیڑھیوں پر چڑھ چڑھ کر چھلانگیں لگا رہی تھی ساتھ ہی مجھے او ر وردۃ کو بلا لیا تھوڑی دیر بعد کہنے لگی "چلو پیچھے ہٹو کیا آپ لوگوں نے میرا جینا حلال کیا ہوا ہے"۔ہماری ہنسی چھوٹ گئی تو معصومیت سے پوچھنے لگی " آپی یہ جینا حلال ہوتا ہے کہ حرام"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ارے بہن !جس کو یہ بات بتار ہی ہیں وہ خود اس مخمصے کا شکار ہے کہ لوگ جینا ،حلال کرتے ہیں کہ حرام۔ ابھی بھی پیچھے بیٹھی کہہ رہی ہے" حلال ہوتا ہے"
ہہہہ۔۔مشتبہات سے بچنا افضل ہے:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اعلٰی کوالٹی
قریبی ننھیالی رشتہ داروں میں ایک صاحب بڑی عجلت میں سرف ایکسل کے پیکٹ اٹھائے ،جاتے دکھائی دیئے۔۔۔
چھوٹی خالہ نے دیکھا تو حیرت سے پوچھا "خالد سرف ایکسل کا کیا کرنا ہے ؟؟"
"باجی آپ کو نہیں پتہ گلاب جامنوں میں سرف ڈلتا ہے تو میں نے سوچا ذرا اعلٰی کوالٹی کا سرف ڈال دوں۔۔":)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
کچھ دن قبل بائیک پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ،اس کو"چڑی چھکا" دلانے جارہا تھا تو ایک دم شدید بارش کی وجہ سے مجبورا قریبی"اے ٹی ایم مشین" والے کیبن میں پناہ لینی پڑی۔ کافی دیر اندر کھڑے رہے بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ہم اندر محصور ہو کر رہ گئے۔اس پر مجھے تین مسافر اور غار والا قصہ یاد آگیا۔ اس قصہ کا ذکر میں نے مختصرا بیٹی سے کیا اور کہا کہ اپنی کی ہوئی کوئی نیکی یاد کرو، شائد بارش رک جائے۔
کچھ دیر بعدمیں نے بیٹی سے پوچھا کوئی نیکی یاد آئی؟ تو بڑی معصومیت سے جواب ملا:" نہیں ابو میں تو نیکیاں کر کر کے دریا میں ڈالتی رہی ہوں کوئی یاد نہیں آرہی۔"
 
Top