• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیاسی مصلحتوں کو مدنظر رکھنے والے علماء کے بارے میں ایک اہلحدیث عالم کا نقطہ نظر

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محمد اقبال کیلانی صاحب اپنی کتاب "اتباع سنت کے مسائل میں" لکھتے ہیں:۔ آج کل دین کے حوالے سے سیاست کی وادی پر خار میں وطن کی قریبا تمام قابل ذکر دینی جماعتیں بر سر پیکار ہیں جو جماعتیں اپنے مبلغ علم کی بنا ء پر خود شرک و بدعات میں مبتلا ہیں ،ان کا تو ذکر ہی کیا ،البتہ وہ دینی جماعتیں جو شرک و بدعت کی ہلاکت خیزیوں کا صحیح شعور رکھنے کے باوجود جمہور کی ناراضگی سے بچنے کے لئے اس مسئلہ پر سکوت یا مداہنت کا طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہے یعنی "یوں بھی جائز تو ہے"لیکن نہ کرنا زیادہ بہتر ہے ،فلاں صاحب اسے ناجائز سمجھتے ہیں ،لیکن فلاں شخص کے نزدیک یہ جائز ہے "وغیرہ وغیرہ۔اس روش نے عوام کے ذہنوں میں مسنون اور غیر مسنون اعمال کو گڈ مڈ کر کے سنت کی اہمیت بلکل ختم کر دی ہے اور اس کے برعکس بدعات کی ترویج اور اشاعت کا راستہ ہموار کیا ہے ۔بعض مبلغین جو مسند رسول ﷺ پر بیٹھ کر شرک و بدعات کی مذمت کرتے تھے سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر خود شرکیہ اور بدعی افعال کے مرتکب ہونے لگے،بعض علماء کرام جو کتاب و سنت کے داعی اور علمبردار تھے ،سیاسی مجبوریوں کے نام پر لادین عناصر کی تقویت کا باعث بننے لگے ۔اس طر ح بعض دیگر دینی رہنما جو قوم کو منکرات کے خلاف جہاد کی دعوت دیتے تھے،خود منکرات قبول کرنے کی ترغیب دلانے لگے۔سیاسی مصلحتوں کے نام پر دینی جماعتوں اور بعض علمائے کرام کے قول و فعل کے اس تضاد نے شرک و بدعت کے خلاف ماضی میں کی جانیوالی طویل جدوجہد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ (اتباع سنت کے مسائل ،صفحہ نمبر 28)
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
دیکھ لیں کس طرح بزعم خود حاملین منہج دعوت و جہاد، وطنی اور قومی شعارات کے لیے کس طرح دن رات ایک کر رہے ہیں اور ان تازہ خداؤں کی دہلیز پر کس طرح سجدہ ریز نظر اتے ہیں !!!

نہ ایمان بگرے نہ اسلام جائے
 

زبیراحمد

مبتدی
شمولیت
دسمبر 31، 2011
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
0
اس ضمن میں شاہ ولی اللہ دہلوی رح کاقول موجودہ صورتحال کے تدارک میں اکسیرہے کہ صحیح حدیث اورقرآن کے میزان پرہرمسلک اورمکتب کے اقوال رکھے جائیں جوپورانہ اتریں اسے ترک کردیاجائے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
اس ضمن میں شاہ ولی اللہ دہلوی رح کاقول موجودہ صورتحال کے تدارک میں اکسیرہے کہ صحیح حدیث اورقرآن کے میزان پرہرمسلک اورمکتب کے اقوال رکھے جائیں جوپورانہ اتریں اسے ترک کردیاجائے۔
یہ بلا وجہ کی مشقت کیوں کی جائے؟؟؟ سیدھی سی بات ہے براہ راست قرآن اور حدیث لے لیا جائے سلف صالحین کے فہم کے ساتھ۔
 
Top