• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا الامام عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نماز با جماعت سے محبت !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سیدنا الامام عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نماز با جماعت سے محبت !!!

مشہور ثقہ تابعی امام نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ’’ ان ابن عمر کان إذا فاتتہ صلٰوۃ العشاء في جماعۃ أحي بقیۃ لیلتہ ‘‘

بے شک جب ( سیدنا ) ابن عمر ( رضی اللہ عنہما) کی نمازِ عشاء باجماعت فوت ہو جاتی تو آپ باقی ساری رات بیدار ( عبادت کرتے) رہتے تھے اور سوتے نہیں تھے۔

( المعجم لابی یعلیٰ الموصلی بتحقیق الشیخ ارشاد الحق الاثری : ۱۸، وسندہ حسن )

نماز باجماعت سے محبت کا یہ کتنا عظیم الشان واقعہ ہے جبکہ کلمہ پڑھنے والوں کی اکثریت نماز باجماعت کا اہتمام کرنے کے بجائے فرض نمازوں سے ہی غافل ہے۔ !!

[مقالات جلد نمبر 2،ص 538]
 
محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
116

بھائی جان میں نے یہ روایت بہت تلاش کی مسند ابی یعلی میں لیکن نہیں ملی مجھے یہ روایت الكتاب: حلية الأولياء وطبقات الأصفياء میں ملی ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثَنَا أَبُو يَعْلَى، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبُرْجُلَانِيُّ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ كَانَ إِذَا فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعِشَاءِ فِي جَمَاعَةٍ أَحْيَا بَقِيَّةَ لَيْلَتِهِ، وَقَالَ بِشْرُ بْنُ مُوسَى: أَحْيَا لَيْلَتَهُ.
مجھے لگتا ہے حوالہ درست نہیں اگر آپ کے پاس مسند ابی یعلی کا درست حوالہ ہے تو دے پلیز
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
بھائی جان میں نے یہ روایت بہت تلاش کی مسند ابی یعلی میں لیکن نہیں ملی
یہ روایت معجم ابی یعلیٰ (ح18) میں موجود ہے :
امام ابو یعلیٰ(احمد بن علی )الموصلي (المتوفى: 307هـ) فرماتے ہیں
’’حدثنا محمد بن الحسين، قال: حدثنا زيد بن الحباب، قال: حدثنا عبد العزيز بن أبي رواد، عن نافع، «أن ابن عمر، كان إذا فاتته صلاة العشاء في جماعة أحيى ليلته»‘‘
مشہور ثقہ تابعی امام نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب ( سیدنا ) عبداللہ ابن عمر ( رضی اللہ عنہما) کی نمازِ عشاء باجماعت فوت ہو جاتی تو آپ باقی ساری رات بیدار ( عبادت کرتے) رہتے تھے اور سوتے نہیں تھے۔ ( المعجم لابی یعلیٰ الموصلی بتحقیق الشیخ ارشاد الحق الاثری : ۱۸، وسندہ حسن )
https://archive.org/stream/grobi-1-2/yala#page/n37/mode/2up
 
Top