• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
سیدنا الامام امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

ابوالوفا حماد اثری
کاتب وحی، خال المومنین، سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے محبت کی یہی وجہ کافی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں۔
لیکن ان سے محبت کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں، پیغمبرﷺ کا یہ صحابی مظلوم بھی ہے، اللہ کے دشمن اور رسول اللہ ﷺ کے دشمن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر دن رات زبان درازی کو اپنا مشغلہ بنائے ہوئے ہیں اور اہل ایمان کے دلوں سے ان کی محبت کو نکالنے کے درپے ہیں۔
لیکن ایسا ممکن نہیں ہے، مومن اپنے محسنوں سے محبت کرتے ہیں اور صحابہ اسلام کے محسن ہیں، صحابہ رسول اللہ ﷺ کے محب ہیں اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی دعاوں میں رہتے ہیں ۔
احباب گرامی ! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل پر مشتمل یہ مجموعہ صحیح اور حسن روایات پر مشتمل ہے، تمام اہل سنت احباب کو یہ مجموعہ اپنے پاس ایڈ کر لینا چاہئیے، اسے اپنی وال پہ سجا رکھیں، اپنے موبائل و کمپیوٹر میں سیو کرلیں اور دعاوں میں یاد رکھیں ؛
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
26991780_2005155123142879_9128510152413456552_n.jpg
26992721_2005155099809548_237553672940789103_n.jpg
27331708_2005155313142860_8300127408413973688_n.jpg
 
شمولیت
اکتوبر 27، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
41
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب میں نے فیس بُک پر یہ پوسٹ بمعہ تصاویری روایات شیئر کی ہیں کسی نے پہلی والی تصویر جس میں امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا والی روایت کی سند مانگی ہے جوکہ مجھے نہیں ملی۔
محترم شیخ اس کی سند درکار ہے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب میں نے فیس بُک پر یہ پوسٹ بمعہ تصاویری روایات شیئر کی ہیں کسی نے پہلی والی تصویر جس میں امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا والی روایت کی سند مانگی ہے جوکہ مجھے نہیں ملی۔
محترم شیخ اس کی سند درکار ہے
فضل معاوية.jpg

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی !
یہ روایت تیسری، چوتھی صدی کے محدث امام ابو عروبة الحسين بن محمد الجَزَري الحرَّاني (المتوفى: 318هـ)
کی کتاب "المنتقى من كتاب الطبقات "جو مکتبہ شاملہ میں موجود ہے ،اس کتاب میں منقول ہے ۔
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھافرماتی ہیں:
عن عائشة، قالت: «ما زال بي ما رأيت من أمر الناس في الفتنة، حتى إني لأتمنى أن يزيد الله عز وجل معاوية من عمري في عمره»
(الطبقات لابن ابی عروبہ الحرانی:41)
فتنے کے دور میں ہمیشہ میری یہ تمنا تھی کہ اللہ تعالیٰ میری عمر،معاویہ رضی اللہ عنہ کو لگا دے۔
http://www.hadithportal.com/index.php?show=bab&bab_id=20&chapter_id=0&book=156&sub_idBab=0&f=1&e=47
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا کردار صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی نظر میں

حافظ ابو یحیی نورپوری

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی شخصیت کو کیاسمجھتے تھے؟
کیا خلافت کا لالچی سمجھتے تھے ؟لوگوں کا مال کھانے والااور لوگوں کو نا حق قتل کرنے والا سمجھتےتھے؟
اس حوالے سے صحابہ کرام کی آراءملاحظہ فرمائیں؛

1:سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما (صحیح بخاری:3765)سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ایک وتر پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نےفرمایا:
أَصَابَ،إِنَّهُ فَقِيهٌ
انہوں نے جو بھی عمل کیاہے وہ درست ہےوہ تو فقیہ ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں،مخلص ساتھی ہیں آپ کے۔

2:سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ (تاریخ دمشق59/161)بیان کرتے ہیں:
ما رأيت أحدا بعد عثمان أقصى بحق من صاحب هذا الباب يعني معاوية
میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر حق کے مطابق فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں دیکھا۔

3:سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ (الفوائد المتقاۃللسمرقندی:67)فرماتے ہیں:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کرنبوی نماز پڑھنے والاکوئی نہیں دیکھا۔

4: ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا(الطبقات لابن ابی عروبہ الحرانی:41)فرماتی ہیں:
مَا زَالَ بِي مَا رَأَيْتُ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ فِي الْفِتْنَةِ، حَتَّى إِنِّي لَأَتَمَنَّى أَنْ يَزِيدَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مُعَاوِيَةَ مِنْ عُمْرِي فِي عُمْرِهِ
فتنے کے دور میں ہمیشہ میری یہ تمنا تھی کہ اللہ تعالیٰ میری عمر،معاویہ کو لگا دے۔

عن هارون بن عبد الله أنه قال لأبي عبد الله – أحمد بن حنبل - : جاءني كتاب من " الرقة " أن قوماً قالوا : لا نقول معاوية خال المؤمنين ، فغضب ، وقال : ما اعتراضهم في هذا الموضع ؟ يُجْفَوْن حتى يتوبوا .
" السنَّة " للخلال ( 2 / 434 ) .

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے خال المومنین ہونےپر کوئی اعتراض کرتا ہے یا کوئی مذاق کرتا ہے تو ایسے بدبختو ں کے پاس بیٹھنا بھی نہیں چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:
شمولیت
اکتوبر 27، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
41
جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا فی الدارین آمین یارب العالمین♥
 
Top