ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 583
- ری ایکشن اسکور
- 187
- پوائنٹ
- 77
یزید بن امیر المؤمنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا و حبیبنا حسین رضی اللہ عنہ سے سب سے بڑھ کر محبت کرنے والے تھے
تحریر : حافظ عبدالرحمن المعلمي
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں: وكان يزيد لو يجتمع بالحسين من أحرص الناس على إكرامه و تعظيمه و رعاية حقه و لم يكن في المسلمين عنده أجل من الحسين
اگر یزید سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمع ہو جاتے تو لوگوں میں سے سب سے زیادہ ان کی تعظیم و عزت کرتے اور ان کے حقوق کا خیال کرتے اور یزید کے نزدیک تمام مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ قابل احترام حسین رضی اللہ عنہ تھے.
مزید لکھتے ہیں: و يزيد لم يأمر بقتل الحسين ولكن أمر بدفعه عن منازعته في الملك ........
یزید نے سیدنا حسین کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ یزید نے اس بات کا حکم دیا تھا کہ حسین رضی اللہ عنہ کو اسکی بادشاہت سے اختلاف کرنے سے روکا جائے
مزید لکھتے ہیں: يزيد أحد ملوك المسلمين له حسنات و سيئات كما لغيره من الملوك و قد روي البخاري في صحيحه عن عبدالله بن عمر أن النبي قال:أول جيش..........الخ
وأول جيش غزاها كان أميرهم يزيد غزاها في خلافة أبيه معاوية ....
یزید مسلمانوں کے بادشاہوں میں سے ایک ہیں ان کے اچھے کام بھی ہیں اور برے کام بھی ہیں جس طرح کے دیگر بادشاہوں کے ہیں ۔
پھر امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ حدیث قسطنطنیہ کا مصداق یزید کو قرار دیتے ہیں جن کے لیے رسول اللہ نے مغفرت کی بشارت دی ہے ۔
جامع المسائل 261/6