• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سید مودودی صاحب نے اپنی جماعت کا مقصد قیام یوں بیان فرمایا :۔ جمہوریت دین جدید

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سید مودودی صاحب نے اپنی جماعت کا مقصد قیام یوں بیان فرمایا :
''یہ جماعت کسی ملک یا قوم کے وقتی مسائل کو سامنے رکھ کر وقتی تدابیر سے ان کو حل کرنے کے لئے نہیں بنی ہے اور نہ اس کی بنائے قیام یہ قاعدہ ہے کہ پیش آمدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے جس وقت جو اصول چلتے نظر آئیں ان کو اختیار کرلیا جائے۔ اس جماعت کے سامنے صرف ایک ہی عالمگیر اور ازلی و ابدی مسئلہ ہے کہ انسان کی دنیوی فلاح اور اخروی نجات کس چیز میں ہے پھر اس کا ایک ہی حل اس جماعت کے پاس ہے کہ تمام اﷲ کے بندے صحیح معنوں میں اﷲ کی بندگی اختیار کریں اور اپنی پوری انفرادی و اجتماعی زندگی کو اس کے سارے پہلوئوں سمیت ان اصولوں کی پیروی میں سپرد کردیں جو اﷲ کی کتاب اور اس کے رسولﷺ کی سنت میں پائے جاتے ہیں۔ ہمیں اس حل کے سوا دُنیا کی کسی دوسری چیز سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اور جو شخص بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہتا ہو اسے لازم ہے کہ ہر طرف سے نظر ہٹا کر پوری جمعیت خاطر کے ساتھ اس شاہراہ پر قدم جمائے چلتا رہے اور جو شخص اتنی ذہنی و عملی یکسوئی بہم نہ پہنچاسکے جس کے ذہن کو اپنے ملک یا اپنی قوم کے وقتی مسائل بار بار اپنی طرف کھینچتے ہوں اور جس کے قدم بار بار ڈگمگا کر ان طریقوں کی طرف پھسلتے ہوں جو دُنیا میں آج رائج ہیں اُس کے لئے زیادہ مناسب یہ ہے کہ پہلے ان ہنگامی تحریکوں میں جاکر اپنا دل بھرلے ۔ (تحریک آزادی ہند اور مسلمان ص 227)

کسی نے اعتراض کیا کہ اگر تمام مسلمان اسمبلیوں سے پرہیز کریں گے تو پھر سیاسی حیثیت سے مسلمان تباہ ہوجائیں گے۔ اغیار مسلم دشمنی میں ایسے قوانین نافذ کریں گے کہ مسلمان دب کر رہ جائیں گے اس سیاسی تباہی سے بچنے کے لئے آپ کیا تجویز کرتے ہیں تو سید مودودی نے اس کو یوں سمجھایا :

''مسلمانوں میں سے بتدریج تھوڑی تھوڑی تعداد میں پاک اور اعلیٰ درجہ کے ذہین لوگ ہماری دعوت قبول کریں گے اور جب تک صالحین کا یہ گروہ منظم ہوکر ایک طاقت بنے اس وقت تک غلط کار مسلمانوں کی عظیم اکثریت وہ سارے کام کرتی رہے گی جن کے نہ کرنے سے آپ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کا قومی مفاد خاک میں مل جائے گا۔ البتہ اگر یہ سارے کا م ہوتے رہے اور صرف وہی کام نہ ہوا جس کی طرف ہم بلارہے ہیں اور اگر ہم بھی امر حق اور اس کے تقاضوں سے آنکھیں بند کر کے محض قوم اور اس کے مفاد کی فکر میں ان باطل کاریوں کی طرف دوڑتے چلے جائیں جو آج اسلام اور مسلم مفاد کے نام سے ہورہی ہیں تو یقین جانیئے کہ اسلام کا جھنڈا تو خیر کیا بلند ہوگا مسلمان قوم اس ذلت و خواری اور اس پستی کے گڑھے سے بھی کبھی نہ نکل سکے گی جس میں وہ یہودیوں کی طرح صرف اس لئے مبتلا ہوئی ہے کہ اﷲ کی کتاب رکھتے ہوئے اس نے کتاب کا منشا پورا کرنے سے منہ موڑا ہے۔'' (تحریک آزادی ہند اور مسلمان ص 232)

سید مودودی کے دلائل مسلمانانِ ہند کو متاثر نہ کرسکے۔ انہوں نے مسلم لیگ کی قیادت میں پاکستان حاصل کرلیا مگر 60 سال سے زیادہ کا عظیم عرصہ گزر جانے کے باوجود پاکستان میں اسلام نافذ نہ ہوا۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ دلائل اور مشاہدے کے باوجود بعض علماء اب بھی جمہوریت ہی کے ذریعے اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ خود جماعت اسلامی سید مودودی کی زندگی ہی میں اپنا راستہ تبدیل کرگئی اور جمہوری قافلے میں شریک ہوگئی جس کی تباہ کاریوں کے آگے اس نے انتہائی مشکل حالات میں بند باندھا تھا۔
اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
سید مودودی کے دلائل مسلمانانِ ہند کو متاثر نہ کرسکے۔ انہوں نے مسلم لیگ کی قیادت میں پاکستان حاصل کرلیا مگر 60 سال سے زیادہ کا عظیم عرصہ گزر جانے کے باوجود پاکستان میں اسلام نافذ نہ ہوا۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ دلائل اور مشاہدے کے باوجود بعض علماء اب بھی جمہوریت ہی کے ذریعے اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ خود جماعت اسلامی سید مودودی کی زندگی ہی میں اپنا راستہ تبدیل کرگئی اور جمہوری قافلے میں شریک ہوگئی جس کی تباہ کاریوں کے آگے اس نے انتہائی مشکل حالات میں بند باندھا تھا۔
اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ
اس کی تازہ مثال مصر بھی ہے کہ اخوانیوں نے بھی جمہوریت کے کفریہ نظام کے ذریعے اسلام لانے کی ناکام کوشش کی تو امریکہ اور اس کے وفادار کتوں نے کس طرح مسلمانوں کا قتل عام کیا، کیا یہ واقعہ بھی ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی نہیں ہے جو جمہوریت کے کفر یہ نظام سے اسلامی نظام قائم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں؟؟؟
کیا کبھی بھی کفر کے ذریعے اسلام غالب ہوا ہے؟ اگر نہیں تو قیامت تک ایسا ممکن بھی نہیں ہے۔
اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
یہی تو رونا ہے ۔ جب بات شریعت کی کی جائے تو کہتے ہیں ، کہ حکمران ہیں نا ، وہ لاگو کریں گے ۔ خبردار حکمران کے خلاف کچھ نہیں کہنا ۔ ورنہ خوارج کے لسٹ میں شمارہوجاؤگے ۔
 
Top