• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شادی بیاہ کا لباس

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
شادی بیاہ کا لباس

شادی بیاہ کے موقع پر دلہا دولہن کے لباسوں پر جو بے تحاشا رقم صرف کی جاتی ہے وہ اسراف و تبذیر کی انتہا ہے ،بالخصوص دلہن کا شب عروسی کا مدار بھاری بھر کم جوڑا،جو پوری زندگی میں صرف ایک رات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اور اس کے بعد صندوق کی زینت بن جاتا ہے۔لیکن اس پر صاحب حیثیت لوگ تو لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپے تک صرف کر دیتے ہیں اور غریب لوگ بھی اسی ایک سوٹ پر 5،10 ہزار روپے خرچ کرہی دیتے ہیں۔اسی طرح قوم کا اربوں روپیہ صندوقوں کی یا یوں کہیے کہ رسم و رواج کی نذر ہو جاتا ہے۔یہ رویہ شیطانی چکر کے علاوہ معاشی اعتبار سے ایک مقروض قوم کے لیے سخت لمحہ فکریہ ہے۔اسی طرح اس موقع پر دولہا کے لیے تھری پیس کے انگریزی سوٹ کو بھی تقریبا لازمی سمجھ لیا گیا ہے جو سراسر ناجائز ہے۔اس میں بھی اسراف (فضول خرچی) کے علاوہ مشابہت کفار بھی ہے۔یعنی یہ بھی وہ بڑے گناہوں کا مجموعہ ہے جسے گناہ سمجھا ہی نہیں جاتا۔آہ!
نگاہ کی نامسلمانی سے فریاد​
کتاب لباس کے عمومی احکام و مسائل از حافط صلاح الدین یوسف سے اقتباس​
 
Top