• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شادی بیاہ کے موقع پر غیر اسلامی رسومات !!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اب انداز ہ کیجئے اس قدر فضول رسومات جس کا ٹکے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بلکہ الٹا نقصان ہے کر کے نکاح جیسے مقدس فریضے کو کس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے۔ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والوں کے اب مختلف رسوم و رواج ہیں، جن کو دیکھ کر کراہت آتی ہے۔

میرے بھائی کی شادی ہوئی تو جہاں شادی ہوئی ان کی کوئی عجیب ہی رسمیں تھیں، دلہے کو اندر لے جانے سے پہلے ایک خاتون نے باہر دروازے کی چوکھٹ پر تیل گرایا، میں نے گھر والوں سے پوچھا کہ اس عورت نے ایسا کیوں کیا ہے، اتنا مہنگا ہے تیل، اور یہ اسے ایسے ضائع کر رہی ہے، تو مجھے بتایا گیا کہ یہ اِن لوگوں کی رسم ہیں، ہاہاہاہا ۔۔۔ انا للہ وانا الیہ رجعون

پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی۔ اللہ ہمیں معاف فرمائے آمین

سمپل سی بات ہے کہ لڑکی اور لڑکے کا رشتہ طے ہو جانے کے بعد ایک دن مقرر کر دیا جائے جس میں نکاح کر کے لڑکی کی رخصتی کر دی جائے، اور ولیمہ کر دیا جائے، اس قدر آسان ہے نکاح۔

سنت پر بھی عمل
پیسے کی بچت
ثواب کا ثواب بھی

اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
Top