• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"شاعری اور ریاضی"

عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
·
"شاعری اور ریاضی"
شاعری میں ریاضی کا استعمال کیوں اور کب شروع ہوا یہ تو پتہ نہیں کیسے ہوا ؟
ذرا ملاحظہ کیجیئے
دعویٰ بہت ہے علمِ ریاضی میں آپ کو
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے
(نامعلوم)
طولِ شبِ فراق جو ناپا غریب نے
نکلا وہ زلفِ لیلیٰ سے دو چار ہاتھ کم
(نامعلوم)
آئی سمجھ گھڑی قیامت کی
زلف سے ماپتے ہیں قد اپنا
(قاضی محمد عمر قضا)
مانا کہ ہے دعویٰ ہمیں علمِ ریاضی میں بہت
پر عشقِ بےپناہ میں دعویٰ یکسر نہیں
جو جان لیں طوالتِ شبِ فراق ہم
ماپنے کو اسکے حالِ دلِ جاناں میسّر نہیں
(نامعلوم)
کاش میں خود کو ریاضی کے سوالوں کی طرح
تجھ پہ تقسیم کروں، کچھ بھی نہ حاصل آئے
(نامعلوم)
دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں‌ نہیں
(نامعلوم)
فلسفے عشق میں پیش آئے سوالوں کی طرح
ہم پریشاں ہی رہے اپنے خیالوں کی طرح
(سدرشن فاخر)
خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا
وہ علم ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا
الجھا ہوا ایسا کہ کبھی حل نہ ہو سکا
سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح تھا
(نامعلوم)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
·

دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں‌ نہیں

پہلے مصرعے میں مثبتیں کی جگہ مصیبتیں لکھنے سے وزن بھی پورا ہو جائے گا اور نہیں نہیں کا مطلب بھی واضح ہو جائے گا۔
 
Top