• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
روزنامہ پاکستان
12 اپریل 2016 (13:14)

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان اسلامی ملک ترکی پہنچ گئے جہاں ان کا شانداراستقبال کیا گیا، اپنے دورے کے دوران وہ انقرہ کے ہوٹل میں 450 مربع میٹر کمرہ میں قیام کریں گے جس کی بلٹ پروف کھڑکیاں اور بم پروف دیواریں ہیں۔ انقرہ ایئرپورٹ پر پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود ترک صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں وفد نے استقبال کیا جس سے اس دورے کی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔


گلف نیوز کے مطابق صدر اردگان کی طرف سے خوش آمدید کہے جانے سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالی فوٹیج میں سیاہ چشمہ لگائے سعودی فرمانروا کو سیڑھیوں کی بجائے ایسکیلیٹر کے ذریعے جہاز سے باہر آتے دیکھا گیا۔ جریدے ’حریت‘ کے حوالے سے گلف نیوز نے لکھا کہ سعودی فرمانروا کی انقرہ اور استنبول میں نقل و حمل کیلئے 500 مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو اور آڈی کاروں کا بندوبست کر لیا گیا جبکہ شاہ سلمان کے ذاتی استعمال کی تمام چیزیں کارگو طیارے میں ترکی منتقل کی گئیں ۔


منگل کو ترک صدارتی محل میں دونوں ممالک کے سربراہان میں ملاقات متوقع ہے جس دوران شام کے مسئلے اور شدت پسندوں کیخلاف لڑائی پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترک حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو شاہ سلمان استنبول میں ہونیوالی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، سعودی بادشاہ کیساتھ 300 افراد پر مشتمل وفد بھی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ 2013ء میں مصر کے صدر محمد مرسی کی معزولی کیلئے سعودی عرب کے کردار کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا تاہم اب دونوں ممالک نے قریبی تعلق قائم کر لیا، دونوں ممالک نے شام کی جنگ میں صدر بشارالاسد کے خلاف دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے تعاون کیا جبکہ فروری میں سعودی عرب داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے طیارے بھی ترکی بھیج چکا ہے ۔


یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (Gulf Cooperation Council (GCC کے سربراہی اجلاس کی صدارت ترکی کرے گا اور یہ صدراردگان کیلئے اسلامی دنیا پر ترکی کا اثرورسوخ دکھانے کا نیا موقع ہے۔

 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں حملوں کا خطرہ، امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
روزنامہ پاکستان

12 اپریل 2016 (15:12)

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے صدر اوباما کے خلیجی ممالک کے دورے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور دعویٰ کیاہے کہ القاعدہ اور داعش مملکت میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے سعودی عرب میں موجود مسلمانوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ سعودی عرب کیلئے سفر کرنیوالے امریکی شہری سفر کے دوران خطرات کو مدنظر رکھیں۔ بھارتی اخبار ٹائمزآف نے شیڈول کے حوالے سے لکھا کہ 21 اپریل کو سعودی عرب میں ہونیوالے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں اوباما شرکت کریں گے اور کہا گیا ہے کہ امریکی اور مغربی شہریوں کیلئے خطرے کی مسلسل اطلاعات ہیں۔


اخبار کے مطابق یمن اور عراق کی صورتحال کو بھی سفری تنبیہ جانے کی ایک وجہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ القاعدہ اور داعش دونوں ہی سعودی عرب میں بڑے گھروں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شاپنگ ایریاز اور انٹرنیشنل سکولوں سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ امریکی حکام اور ان کے خاندانوں کو بھی یمن کی سرحد سے 80 کلومیٹر دور رہنے اور جزان و نجران شہروں میں بغیر اجازت نہ جانے کی ہدایت کی گئی۔


اخبار کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی مساجد میں بھی کئی دہشتگردانہ حملے ہو چکے ہیں۔


ح
 
Top