• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلا سرقلم کردیاگیا :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلا سرقلم کردیاگیا :

27 جنوری 2015 (12:48)

جدہ (نیوز ڈیسک) نئے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلا سرقلم کردیاگیاہے ، یہ سزا بچوں سے جنسی درندگی میں ملوث ایک اُستاذ کودی گئی ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق درجنوں لڑکیوں کے اغواءاور جنسی درندگی میں ملوث اُستاذ موسیٰ بن سعید علی الظہرانی کاجدہ میں سرعام سرقلم کیاگیا۔سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایاگیاکہ ملزم پر درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں اور اُن کے اہل خانہ کو دھمکانے ، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ، زبردستی شراب پلانے اورفحش مواد دکھانے کا الزام بھی لگایاگیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے الزامات کی تردید کی جبکہ اُن کے لواحقین نے شاہ عبداللہ سے سرقلم نہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی جس پر سعودی حکام نے ازنوتحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی ۔شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد ملزم کے لواحقین کو سرکاری طورپر اطلاع ملی کہ نئے احکاما ت کے مطابق پیر کو ملزم کا سرقلم کیاجائے گا۔

یادرہے کہ حالیہ سرقلم کرنے کے واقعہ کے بعد 2015ءمیں سزاﺅں کی مجموعی تعداد16ہوگئی ہے جبکہ 2014ءمیں 87لوگوں کے سرقلم کیے گئے تھے ۔

http://dailypakistan.com.pk/international/27-Jan-2015/187657
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
اور ہمارے ہاں ایک معصوم بچے کو زندہ دفن کرنے اور ایک معصوم بچی سے زنا کر کہ اسے قتل کرنے والوں کو پولیس ، سندہ حکومت سب بچانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ، اللہ معاف کرے بیچارے والدین ہی پریشان ہین حالانکہ درندوں کو پریشان ہونا چائے تھا لیکن ہمارے ملک کی چکی الٹی چلتی ہے اور اس کا سبب ہم خود ہیں جو اپنے دین کو مذاق سمجھے بیٹھے ہیں
 
Top