• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرافت سوز تصویروں کی اڑانی نہیں جاتی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
لمحہ فکریہ
شرافت سوز تصویروں کی اڑانی نہیں جاتی​
ادب کی آڑ میں ترغیبِ رومانی نہیں جاتی​
اللہ کو معلوم کہ نسلِ نوح کا کیا انجام ہوا ہے​
وطن سے فحاش نغموں کی فروانی نہیں جاتی​
عذاب آئے تو اُس میں سینکڑوں کی جان جاتی ہے​
نہیں جاتی تو شیطانوں کی شیطانی نہیں جاتی​
کہیں بستی کی بستی بوند پانی کو ترستی ہے​
کہیں بارش برستی ہے تو بستی کی طُغیانی نہیں جاتی​
جہاں کے ذرے ذرے سے نمایاں ہے جلال اُس کا​
مگر ہم سے اللہ کی ذات پہچانی نہیں جاتی​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت پر اثر ہے بھائی۔
پلیز بتائیں یہ کس کا کلام ہے؟
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
معذرت کے ساتھ کہ کلام کس کا ہے بتا نہ سکا ، لیکن حقیقت میں یہ کلام ہے کس کا یہ بھی معلوم نہیں ہے، فورم کے کسی بھائی کے تھرو یہ میسج موصول ہوا تھا تو یہاں شیئر کر دیا۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
معذرت کے ساتھ کہ کلام کس کا ہے بتا نہ سکا ، لیکن حقیقت میں یہ کلام ہے کس کا یہ بھی معلوم نہیں ہے، فورم کے کسی بھائی کے تھرو یہ میسج موصول ہوا تھا تو یہاں شیئر کر دیا۔
ساجد بھائی ان بھائی سے پوچھ دیں۔
نوازش ہو گی۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
شرافت سوز تصویروں کی عریانی نہیں جاتی​
ادب کی آڑ میں ترغیبِ رومانی نہیں جاتی​
خدا معلوم نسلِ نو کا کیا انجام ہونا ہے​
وطن سے فحش نغموں کی فراوانی نہیں جاتی​
عذاب آئے تو اس میں سینکڑوں کی جان جاتی ہے​
نہیں جاتی تو شیطانوں کی شیطانی نہیں جاتی​
کہیں بستی کی بستی بوند پانی کو ترستی ہے​
کہیں بارش برستی ہے تو طغیانی نہیں جاتی​
جہاں کے ذرے ذرے سے نمایاں ہے جلال اس کا​
مگر ہم سے خدا کی ذات پہچانی نہیں جاتی​
زمانہ اس قدر قائل ہوا ہے فیض جھوٹوں کا​
جو سچ کہتے ہیں ان کی کوئی بات مانی نہیں جاتی​
فیض احمد فیض

مآخذ: اردو مجلس

پس تحریر: لیکن یہ غزل فیض احمد فیض کی شاعری کے رنگ سے ہم آہنگ تو نہیں ہے۔ (میری خود کلامی)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
پس تحریر: لیکن یہ غزل فیض احمد فیض کی شاعری کے رنگ سے ہم آہنگ تو نہیں ہے۔ (میری خود کلامی)
ممکن ہے کسی دوسرے شاعر نے یہ نام اپنا لیا ہو،اکثر اقبال اور کبھی علامہ اقبال کے تخلص کے ساتھ اشعار پڑھنے کو ملتے ہیں۔۔جو علامہ اقبال سے میل نہیں کھاتے۔۔۔عین ممکن ہے کوئی دوسرے شاعر ہوں یا علامہ اقبال کی ابتدائی شاعری ہو!!
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
پس تحریر: لیکن یہ غزل فیض احمد فیض کی شاعری کے رنگ سے ہم آہنگ تو نہیں ہے۔ (میری خود کلامی)
لگتا ہے یہ کسی " عامی " کی شاعری ہے، اور جیسے علامہ اقبال اور فراز کے نام پر چلانے کی لہر چلی تھی اسی میں یہ بھی بہہ نکلی.....
 
Top