• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح متن الدروس المهمة لعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
شرح متن الدروس المهمة لعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)

عام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے آگاہ ہوں کہ جن سے ہرمسلمان کو روز مرہ زندگی میں واسطہ پڑتا ہے مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ وغیرہ کے احکام ومسائل۔ زیر نظر کتاب’’ شرح متن الدروس المهمةلعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)‘‘ شیخ ابن باز ﷫ کے دورس پر مشتمل عربی رسالہ الدروس المهمة لعامة الامة کی شرح کا اردو ترجمہ ہے ۔ رسالہ الدروس المهمة لعامة الامة کے شارح شیخ ہیثم بن محمد جمیل سرحان (سابق مدرس معہد الحرم۔مسجد نبوی ) ہیں ۔ متن الدروس المهمة لعامة الامة کی یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو محفوظ الرحمن محمد خلیل الرحمن حفظہ اللہ نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ شیخ ابن بازرحمہ اللہ نے اس کتابچہ میں ایک مسلمان کے لیے جن باتوں کا جانناضروری ہے انہیں اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے اللہ سے دعا ہےکہ اللہ تعالی شیخ ﷫ کے درجات بلند فرمائے اور اس رسالہ کو مسلمانوں کے لیے فائدہ مند بنائے۔آمین(م۔ا)
 
Top