• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک فی الطاعۃ سے اجتناب کرو

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
شرک فی الطاعۃ سے اجتناب کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اﷲ کتاب التوحید کی شرح میں فرماتے ہیں کہ عدی بن حاتم رضی اﷲ عنہ سے مروی حدیث میں اس بات کی دلیل موجود ہے درویشوں اور راہبوں کی ایسی اطاعت جو اﷲ کی نافرمانی کا سبب ہو یہ ان راہبوں اور درویشوں کی عبادت ہے یہ شرک اکبر ہے جسے اﷲ معاف نہیں کرتا۔

(فتح المجید: ۳۹۰)

مزید فرماتے ہیں قسم ثالث شرک فی الاطاعت ہے ۔

اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُوا إِلَهًا وَاحِدًا لا إِلَهَ إِلا هُوَ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ (التوبۃ:۳۱)
’’ان لوگوں نے اپنے علماء اور درویشوں اور عیسیٰ بن مریم کو اﷲ کے علاوہ رب بنالیا ہے حالانکہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ صرف ایک معبود کی عبادت کریں وہ پاک ہے ان کے شرک سے ‘‘

اس آیت کی واضح تفسیر یہ ہے کہ بندوں اور علماء کی اطاعت کرنا اگرچہ اﷲ کی مخالفت ہو رہی ہو اس میں کسی کو پکارنا مراد نہیں ہے۔ اس لیے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے بھی اس کا مطلب یہی بیان کیا ہے کہ جب عدی بن حاتم رضی اﷲ عنہ نے کہا کہ ہم تو اپنے علماء کی عبادت نہیں کرتے تو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی عبادت سے مراد ان کی اطاعت کرنا۔

(مجموعۃ التوحید: ۵)
 
Top