• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شمس پیرزادہ کا واقعہ افک سے انکار.

muntazirrehmani

مبتدی
شمولیت
فروری 24، 2015
پیغامات
72
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
18
ہندوستان کے مشہور مفسر قران شمس پیرزادہ اپنی تفسیر دعوۃ القران میں سورہ نور کی تفسیر کرتے ھوئے صاف الفاظ میں واقعہ افک کا انکار کرتے ھیں وہ لکھتے ھیں,,
رھی وہ روایات جن میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت کا قصہ بیان ھوا ھے تو قران سے اسکی تائید نھیں ھوتی کیونکہ قران کا بیان عام مومن عفیفہ عورتوں سے ھے جیسا کہ آیت 12.لولا اذ سمعتموہ ظن... اور 23.ان الذین یرمون المحصنت... سے واضح ھے. اس میں کوئی اشارہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ محترمہ کی طرف نھیں ھے .اگر واقعہ عائشہ رضی اللہ عنہ پر تہمت لگانے کا ہوتا تو تہمت لگانے والوں کا جرم اور سنگین ہوتا کہ یہ لوگ مومنوں کی ماں کی شان میں گستاخی کے مرتکب ھوئے ھیں نیز انھوں نے اپنی اس حرکت سے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچائی ھے اور خاندان نبوت کی بدنامی کا باعث ھوئے ھیں. لیکن اس قسم کی کوئی بات ان آیات میں اشارۃ بھی مذکور نھیں ھے پھر ان روایات پر اسناد کے لحاظ سے بھی کلام کی گنجائش ھے.... پھر پیرزادہ صاحب نے امام زھری کے متعلق لکھا ھے کہ وہ شیعہ زھنیت رکھتے تھے..اور انھی روایات کے راوی ھیں جو عائشہ رضی اللہ عنھا اور خلفائے راشدین کو معرض بحث میں لاتے ھیں... پھر انھوں نے انکی تدلیس نقل کی ھے اور لمبی چوڑی بحث کی ھے...
علمائے حدیث سے التماس ھے کہ اسکا جواب دیں..
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
قرآن مجید میں تقریبا پوری دس آیات اس واقعے کے متعلق نازل ہوئی ہیں ، جن کے شان نزول میں شروع سے لے کر اب تک مفسرین نے یہی واقعہ بیان کیا ہے ۔
پیرزادہ صاحب بتائیں کہ اگر یہ اس کا شان نزول نہیں تو پھر کون سا واقعہ ہے ۔۔؟
باقی امام زہری کو تشیع کو الزام دینا ، اور تدلیس کی بنیاد پر ان کی روایات کو رد کرنا ، یہ بوکھلاہٹ ہے دشمنان حدیث کی ۔
 

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
919
پوائنٹ
125
متعلقہ حصے اٹیچ منٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
 

اٹیچمنٹس

Top