• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شہد کے فوائد۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
*شہد کے 5 حیران کن فوائد*

: شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔ شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔

_اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں جن سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہو_۔

*کھانسی پر قابو پانا*

یہ قدرتی مٹھاس کھانسی پر قابو پانے کے لیے کسی روایتی سیرپ جتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہے کہ مسکن دوا جیسا ہی کام کرتا ہے جو گلے میں ایک تہہ قائم کرکے اس خارش سے ریلیف دیتا ہے جو کھانسی کا باعث بنتی ہے۔ رات کو سونے سے قبل 2 چائے کے چمچ شہد کا استعمال رات کو کھانسی سے ریلیف اور سونے میں مدد دیتا ہے۔

*کولیسٹرول کو بہتر بنائے*

ایک طبی تحقیق کے مطابق 25 ملی لیٹر پانی کو 75 گرام قدرتی شہد کے ساتھ ملا کر 15 روز تک استعمال کیا جائے تو اس سے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔
*- جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے مددگار*

ایک تحقیق کے مطابق جلنے کے زخم شہد سے زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ان میں سوجن بھی کم ہوتی ہے۔

*لو بلڈ شوگر کو ٹھیک کرے*

ہنی پاﺅڈر گلوکوز لیول کو لیول کو بڑھانے اور مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تھقیق کے مطابق خون میں گلوکوز کی کمی کے مریض اگر شہد کا استعمال کریں تو ان کے لو بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

*گلے کی تکلیف میں راحت*

کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھیلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کا مکس کریں۔ اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔
 
Top