• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ الالبانی : دعوت کا جذبہ

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
شیخ الالبانی کے ایک شاگر فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی زندی میں شیخ الالبانی سے زیادہ سنت سے محبت اور اس کی دعوت واشاعت کا جذبہ رکھنے والا کوئی دوسرا شخص نہیں دیکھا۔
ایک مرتبہ شیخ مدینہ سے جدہ کے درمیان سفر میں تھے۔ راستہ میں گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ گاڑی پلٹ گئی اور شیخ گاڑی کے نیچے دب گئے ۔ ایکسڈنٹ کی جگہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لوگ گھبراہٹ کے مارے چلانے لگے ۔ "یاستار" "یاستار" شیخ الالبانی ابھی گاڑی کے نیچے ہی دبے ہوئے تھے۔ ان کے کانوں تک جب یہ آواز پہنچی تو وہیں سے انہوں نے آواز لگائی ۔
" یاستیر "کہو، "یاستار" نہیں ۔ اللہ کا نام "ستیر "ہے "ستار" نہیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ۔ "ان اللہ حی ستیر یحب الستر"
(مقالات الالبانی ۔صفحہ191)
 
Top