• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ ربیع المدخلی کی علما پر جرح و تنقید ھو ا پرستی کی وجہ سے ہوتی ہے – سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ

شمولیت
مارچ 01، 2015
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
8
سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ حفظہ اللہ نے کہا کہ شیخ ربیع المدخلی کی علما پر تنقید اور جرح ھوا پرستی اورذاتی رنجش کی وجہ سے ہوتی ہیں
video link - http://playit.pk/watch?v=orHpG8YcXmM

ویڈیو میں کی گئی گفتگو کا ترجمہ:

سائل : (شیخ سے سلام کے بعد) شیخ کیا ہم ایسے شخص سے علم لے سکتے ہیں جس پر جرح ہو؟
میزبان: معاف کیجیے گا اپنا سوال دوہرا دیں
سائل: کیا ہم ایسے شخص سے علم لے سکتے ہیں جس پر جرح ہو؟
میزبان: صحیح .اس شخص پر جرح کی کس نے؟
سائل: شیخ ربیع نے یا شیخ
میزبان : صحیح . آپکا شکریہ . وسلام
(میزبان شیخ سے): شیخ جب کوئی شخص چاہے وہ قبل اعتبار ہو یا نہ، کسی طالب علم کو بتاتا ہے کہ فلاں پر تنقید اور جرح ہے یا اس سے کچھ غلطی ہوئی ہے جسکی وجہ سے لوگ اس سے علم نہیں لیتے. تو ایک طالب علم کو کیسے تصدیق ہوگی (کہ اس عالم سے علم لینا ہے یا نہیں)؟؟


شیخ کا جواب: والله میرے بھائی یہ مسئلہ ھوا پرستی (خواہش نفسانی) پرمبنی ہے . لوگوں پر جرح کرنا اور انکی توہین کرنا، یہ سب ھوا پرستی کی وجہ سے ہے جس میں لوگوں کی ذاتی رنجشیں شامل ہوتی ہیں. میں اس طرح کے مسائل پر گفتگو پسند نہیں کرتا. بلکہ میں یہ کہوں گا کہ طالب علموں کی بہتری کے لئے امید رکھنی چاہے. اگر ہم کسی میں غلطی دیکھیں تو ہم اس کے بارے میں کسی با اعتماد بندے سے پوچھ لیں. لیکن لوگوں پر جرح کرنا اور اسکی مزمت کرنا اور گروہ بنا کر کہنا کہ فلاں فلاں اچھا نہیں، اس طرح کی باتیں ھوا پرستی کی بنیاد پر کی جاتی ہیں. اور مسلم کی تذلیل کرنا گناہ ہے اور اسکی عزت کرنا ہر مسلم پر فرض ہے۔
 
Last edited:
Top