• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ صالح المنجد

شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الشیخ صالح المنجد کون ہیں انکی علمی قابلیت کیا ہے؟
انکے بارے میں کچھ معلومات دی جائے کیونکہ تقریبا ہر سوال کا فتوی اسی کے نام سے آتا ہے
جزاک اللہ
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
شیخ صالح المنجد معروف سلفی سعودی عالم دین اور داعی ہیں اور وہاں ایک مسجد کے خطیب اور امام ہیں۔ انہوں نے کبار سعودی علماء سے علم حاصل کیا ہے جن میں شیخ بن باز، شیخ صالح العثیمین، علامہ البانی، شیخ صالح الفوزان، شیخ عبد اللہ بن جبرین اور شیخ عبد الرحمن البراک وغیرہ شامل ہیں۔
کئی ایک کتابوں کے مولف ہیں۔ ان کا حوالہ دینے کہ وجہ یہ ہے کہ وہ اکثر وبیشتر اپنے فتاوی میں اپنی رائے کا اظہار مجبوری کی حالت میں کرتے ہیں اور کبار سعودی علماء جن کا اوپر ذکر گزر چکا ہے، ان کی رائے ہی نقل کرتے ہیں۔
ہم نے چونکہ فتاوی کے اصول وضوابط میں یہ بات طے کی تھی کہ سوالات کے جواب میں ممکن حد تک کوشش کی جائے گی کہ کبار سلفی اہل علم کی آراء نقل کی جائیں اور جہاں کوئی رائے میسر نہ ہو تو وہاں اپنی رائے بیان کر دی جائے گی لہذا اس لیے شیخ صالح المنجد کی ویب سائیٹ سے فتاوی نقل کیے جاتے ہیں کہ انہوں نے کبار اہل علم کی آراء جمع کر کےبہت حد تک علمی کام کر دیا ہوا ہے اور ہمارے لیے اسے نقل کرنے میں بھی آسانی ہے۔
 
Top