• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیر خوار بچے کی تعلیم و تربیت

ام مصعب

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
7
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاید آپ کو یہ پڑھ کر بہت حیرانی ہوئی ہو کہ شیر خوار بچہ اور تعلیم کا حصول؟
تعلیم تو تین سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے جب بچہ صاف بول سکے اور اپنے ار د گرد کے ماحول کو سمجھ سکے۔۔۔
نہیں یہ غلط فہمی ہے اسے دور کیجیے۔۔۔

بچہ اس دنیا میں آتے ہی سیکھنا شروع کر دیتا ہے ۔

جیسے ہی روح پھونکی جاتی ہے اور دماغ بن جاتا ہے تو دماغ کی ریل میں معلومات محفوظ ہونا شروع ہو جاتی ہیں

تلاوت قرآن کرنے والی ماں اپنے جنین کے دماغ میں قرآن کو محفوظ کر رہی ہوتی یے۔
ڈومن انسٹیٹیوٹ کو جان کر مجھے بھی حیرت کا دھچکا لگا کہ باقاعدہ سیکھنے کی عمر تین ماہ سے شروع ہو جاتی ہے۔تین ماہ سے ریڈنگ، میتھ اور حفظ قرآن شروع کروا سکتے ہیں ۔

یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جلدی تعلیم دینا بچے کو بہت زیادہ ذہین اور نفع مند بنادیتا ہے۔

اس تھریڈ میں ہم اسے متعلق تفصیلی گفتگو کریں گے اور آپکے اشکالات کا جواب دیں گے ان شاء اللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
جیسے ہی روح پھونکی جاتی ہے اور دماغ بن جاتا ہے تو دماغ کی ریل میں معلومات محفوظ ہونا شروع ہو جاتی ہیں

تلاوت قرآن کرنے والی ماں اپنے جنین کے دماغ میں قرآن کو محفوظ کر رہی ہوتی یے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
ایسی معلومات کے ساتھ متعلقہ میدان کے مستند حوالہ جات بھی لکھ دیں تا کہ جو اراکین تحقیق کرنا چاہیں وہ کرسکیں۔۔جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
 

ام مصعب

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
7
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن!
ایسی معلومات کے ساتھ متعلقہ میدان کے مستند حوالہ جات بھی لکھ دیں تا کہ جو اراکین تحقیق کرنا چاہیں وہ کرسکیں۔۔جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
اس متعلق مزید ریسیرچ کے لیے آپ مصر کی سکالر جو امیریکہ کی یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں اور ماہر لغویات ہیں کے لیکچرز یو ٹیوب میں سن سکتے ہیں۔
د۔سھیر السکری
اور مزید تحقیق کے لیے انگلش میں گوگل پر doman institute پر سیرچ کر سکتے ہیں

Sent from my HUAWEI TIT-AL00 using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تلاوت قرآن کرنے والی ماں اپنے جنین کے دماغ میں قرآن کو محفوظ کر رہی ہوتی یے۔
یہاں اشکال پیدا ہوا ہے،
اس تھریڈ میں ہم اسے متعلق تفصیلی گفتگو کریں گے اور آپکے اشکالات کا جواب دیں گے ان شاء اللہ
آپ اسے مفصل بیان کیجیئے تا کہ ہمارے اشکال رفعہ ہو سکیں، آپ کے بیان کے بعد اس پر اشکال بھی بیان کریں گے!
اور مزید تحقیق کے لیے انگلش میں گوگل پر doman institute پر سیرچ کر سکتے ہیں
یہ کام آپ نے خود ہی کر کے ہمیں یہاں بیان کرنا ہوگا! اب یہ کام ہم نے کرنا ہے تو آپ کی سیرچ و تحقیق کس دن کام آئے گی!
 

ام مصعب

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
7
ضرور میں وقتا فوقتا ادھر اپنی ریسرچ ڈالتی رہوَ گی

Sent from my HUAWEI TIT-AL00 using Tapatalk
 

ام مصعب

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
7
اس پوسٹ کو پن کر دیا جائے تو میں اسی میں باقی تحقیق ڈالتی رہوں گی جزاکم اللہ
 

ام مصعب

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
7
بچہ جسم کے تمام مکمل اعضاء کے ساتھ پیدا ہوتا ہے سوائے دماغ کے۔دماغ ایک حصہ ماں کے پیٹ میں بن جاتا ہے اور باقی دو حصے اٹھارہ ماہ میں مکمل ہو جاتے ہیں۔اس کے بعد دماغ کی بڑھوتری سست روی سے ہوتی ہے جبکہ یہ مہینے دماغ کی بڑھوتری میں بہت اہم ہیں۔اس لیے development human potential کے تحت بہت کام کیا گیا ہے۔ وہ 4 ماہ کے بچے کے لیے مکمل منہج رکھتے ہیں۔ تین چیزیں بنیادی ہیں۔ ریڈنگ ۔میتھ اور میوزک(ہمارے لیے قرآن کرین%ہم آج ریڈنگ کے بارے میں مکمل معلومات لیں گے ۔
پڑھنے کی صلاحیت انسان کے لیے ہرطرح کے علم کے دروازے کھول دیتی ہے ۔شیر خواری کے مرحلے میں بچے کو یہ صلاحیت دے کر ہم اسے مستقبل کی بہت سی پریشانیوں سے بچا لیں گے۔ سکول جانے کی عمر میں جس بچے کے صرف حروف تہجی کی پہچان ہو اسے شدید محنت سے سیکھنا پڑتا ہے ۔
بچہقدرتی طور پر ہر نئی چیز سیکھنا چاہتے اور سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔لہذا اس عمر میں پڑھنا بچے کے لیے کھیل کی ایک شکل ہوتی جبکہ بڑے ہو کر اسے جبرا سیکھنا پڑتا۔
3 ماہ سے 3 سال تک کے بچے کو کارڈز سے پڑھنا سکھا کر ہم بہترین نتائج حاصل کر سکتے۔
بچے کو کارڈز کے ذریعے 3 ماہ سے پڑھانا شروع کر دیتے ہیں 3 ماہ کا بچہ بہترین شاگرد ثابت ہوتا کیونکہ یہ زیادہ پرسکون بیٹھ کر سیکھتا۔ تین ماہ کا بچہ واضح دیکھنے کی صلاحیت رکھتا یے۔

اگر آپ کارڈبازار سے خریدنا چاہتےتو کوشش کیجیے کہ چارٹزیادہ بڑے سائز میں ہوں اورتحریر بی نمایا لکھی گئی ہو۔
اور اگر آپ چارٹ کمیوٹر سے بنانا چاہتے تو ایم ایس ورڈ میں ٹمپلٹس سے کارڈ ٹمپلٹ نکالیے اور ادھر مطلونہ لفظ لکھ کر 21*31 سائز میں پرنٹ کریں اور پھر اس کاغذ کو ہارڈ کارڈ پر چپکا دیجیےتاکہ محفوظ ہو جائے
اور اگر آپ کارڈ ہاتھ سے بنانا چاہتے تو بڑا سفید چارٹ سرخ یا کالی مارکر قینچی اور لمینیشن پیپر اورسٹک اپنے پاس رکھیے ۔ فل سائز کے چارٹ سے آٹھ کارڈ باآسانی بنائے جا سکتے ۔
کارڈز پر مندرجہ ذیل اشیاء لکھی جائیں
گھر کے افراد کے نام
اللہ عز وجل کے نام
سورتوں کے نام
بیڈروم کی اشیاء کے نام
کچن کی اشیاء کے نام
پھلوں کے نام
سبزیوں کے نام
جسم کے اعضاء کے نام
کھلونوں کے نام

جتنے نام آپ کے ذہن میں ہیں جو آپ سکھانا چاہتے وہ ڈائری میں لکھ لیجیے
پھر صفات لکھیے
اچھا گندا خوش ناراض اداس حیران وغیرہ
جب پچاس نام اور صفات ہو جائیں تو آپ دو لفظوں پر مشتمل کارڈ بنا سکتی ہیں
مثلا خوش لڑکا،اداس بیٹا، اچھی ماما، محنتی بابا ، میٹھی دادی، پریشان لڑکی وغیرہ
ہر صفت بتاتے ہوئے اس کے مطابق اشارہ بھی کیجیے ۔
ایسے ہی تالی بجاو، مسکرواو، ہنسو، جوتا پہنو،دروازہ کھولو وغیرہ
یہ بھی عملا اسے کر کے دکھائیں
اسی طرح پچاس دو لفظی کارڈ دکھانے کے بعد آپ تین لفظوں پر آ جائیں
مثلا ہاتھ اوپر اٹھائیں، منہ اوپر کریں، لڑکا اچھا ہے،ماما بایر ہیں،
ایسے ہی جملے بڑھاتے جائیں اور آپکا بچہ باآسانی پڑھنا سیکھ جائے گا اور اپنے ہم جماعتوں سے زیادہ جلدی سیکھنے کے مراحل طے کرے گا ۔

کھیل کھیل میں بچے کو پانچ /دس / پندرہ بیس یا پچیس کارڈ مسلسل دس دن میں تین دفعہ ایک سیکنڈ فی کارڈکےحساب سے دکھایا جائے۔پانچ کارڈز کے اس مجموعے کے بارے میں خیال رکھا جائے کہ ایک حرف سے دو کارڈ نہ شروع ہوتے ہوں اور پانچوں کارڈز پر لکھے گئے نام ایک ہی مجموعۃ سے ہوں مثلا پانچ کارڈز پر جسم کے پانچ حصوں کے نام ہیں دوسرے پانچ پر کچن کی چیزوں کے پانچ نام ہوں تیسرے پانچ کارڈز کے مجموعے پر بیڈ روم کی چیزوں کے نام ہوں۔ پانچ کارڈز کا ایسا محموعہ نہ ہو جس میں ایک کارڈ پر کتاب لکھا ہو اور دوسرے پر پلیٹ اور تیسرے پر عبداللہ اور چوتھے پر آنکھیں۔ بلکہ ہر سیٹ مکمل ہو ۔ایک گروپ کے چارٹس ایک رنگ ایک سائز کے ہوں ۔بچے کو دس کارڈز بھی ایک دن میں دکھائے جا سکتے ہیں یہ بچے کی ترکیز پر منحصر ہے تین ماہ کی بچی کو بیس کارڈز ایک دن میں دکھائے جا سکتے جبکہ بہت متحرک بچے کو پانچ کارڈز دکھانا کافی ہو گا۔ جب آپکے ذہن میں موجود تمام نام لکھ لیں تو صفات دکھانا شروع کریں۔ناراض خوش اداس اکتاہٹ وغیرہ۔پھر پھولوں کی اقسام اور پودوں کی اقسام ۔پھر دو دو الفاط کو ایک کارڈ پر لکھیے جیسے بلند قہقہہ، گہری مسکراہٹ ، شدید اداسی ، اور یہ کارڈز دکھانے کے ساتھ چہرے کے تاثرات ایسے ہیبنایے تاکہ اس کے لیے جاننا اسان ہو کہ ان الفاظ کا کیا مطلب ہے۔ جب پچاس کارڈ ایک لفظ لفظ والے دکھا چکے ہوں تو دو الفاظ کا مجموعہ شروع کریں پھر تین اور پھر چار ایسے اسے گیارہ ماہ کی عمر میں یعنی جب وہ بولبا شروع ہو گا تو سب ریڈنگ کرنے لگے گا باذن اللہ تعالی ۔
ماخوذ از لیکچر آف ڈاکٹر سھیر السکری۔اینڈ
Doman institute

Sent from my HUAWEI TIT-AL00 using Tapatalk
 

ام مصعب

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2017
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
7
بچے کو سیکھاتے وقت مندرجہ ذیل باتیں ذہن نشین رکھیں۔
1-حمل کے پانچ ماہ سے پانچ سال تک سکھانے کا بہترین عرصہ ہے
2-بچے نئی چیز سیکھنا بہت پسند کرتے ہیں
3-بچے جو باقاعدگی سے سکھانے کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اسے زبردستی سکھایا جائے بلکہ جب بچہ سیکھنے موڈ میں ہو بالکل فریش ہو تب اسے سکھایا جائے۔

4-کھیل بچے کی زندگی کا لازمی حصہ ہے۔اسے چیزیں اٹھانے ان پر غور کرنے اور انہیں گرانے میں لطف ملتا ہے اسے مواقع دیے جائیں۔
5-بچہ کو ایزی ہو کر کھیل کود میں سکھائیں کسی خاص چیز کو سکھانا اپنا مقصد نہ بنا لیں بلکہ خود بھی لطف اندوز ہوئیے http://www.brillbaby.com/early-learning/introduction-to-early-learning/the-fundamentals-of-early-learning.php


Sent from my HUAWEI TIT-AL00 using Tapatalk
 

بنتِ شکیل

مبتدی
شمولیت
جنوری 13، 2018
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
9
اور یہ بھی کہ بچے کو تین ماہ کی عمر سے ہی سب کچھ کھلانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔۔۔ جیسے کھانا کھا رہے ہوں تو ساتھ ہی بچوں کو تھوڑا چٹا دیں سالن چاول روٹی وغیرہ کچھ بھی۔۔۔۔ اس طرح بچہ سب کچھ کھائے گا ورنہ بڑے ہو ہر کھانے ہر کھانے والی چیز میں نخرے ہوتے۔۔۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لیکن سب کچھ بچوں کی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے، ایسا نہیں کہ کراچی والوں کی لال سرخ نہاری بھی کھلا دیں!
ویسے 10 ماہ تک بچوں کو نمک نہیں کھلانا چاہیئے، جو بھی پکائیں ، ابالیں، مگر اس میں نمک نہ ڈالیں!
ایسا ہمیں یہاں المانیا میں بچوں کی ڈاکٹر کی طرف کہا گیا ہے!
ابتدائی ایام میں جب بچہ صرف شیر خوار ہوتا ہے، اس وقت تو نمک کا استعمال ویسے بھی نہیں ہوتا!
 
Top