• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعت یہودیت کی پیداوار

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
513
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
شیعت یہودیت کی پیداوار

بسم اللہ الرحمن الرحیم


جب اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کو عسکری و نظریاتی میدانوں میں شکست دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے تو انھوں نے اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک نیا حربہ استعمال کیا ۔ اس غرض سے کچھ منافقین نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر غلط نظریات کی ترویج کرنا شروع کر دی ۔ جس کے نتیجہ میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا ہوا ۔

سب سے پہلا فرقہ جو اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا وہ شیعت ( رافضیت ) تھا ۔ اس فرقہ کو بنانے والا حقیقت میں ایک یہودی ملعون عبداللہ بن سباء تھا جس نے اہل بیت کی محبت کا لبادہ اوڑھ کر اسلام میں گمراہ کن نظریات پھیلائے ۔ آج کے روافض اس بات کا انکار کرتے ہيں لیکن شیعہ کے بڑے بڑے عالم اور مورخ اس بات کا اقرار اپنی کتابوں میں کر چکے ہیں ۔

چناچہ شیعہ مورخ و عالم " الکشی " اپنی کتاب میں لکھتا ہے :

" بعض اہل علم سے روایت ہے کہ عبداللہ بن سباء یہودی تھا ، پھر وہ مسلمان ہو گیا اور حضرت علی علیہ السلام سے اظہار محبت کرنے لگا ، اس کا جو عقیدہ حضرت موسی کے وصی یوشع بن نون کے بارے میں تھا بعینہ اس نے وہ عقیدہ حضرت علی کے بارے میں اختیار کیا وہ سب سے پہلا شخص ہے جس نے حضرت علی کے مخالفین کو کافر کہا ۔ اس بنا پر شیعہ کے مخالفین کہتے ہیں کہ تشیع ( شیعہ ازم ) یہودیت سے ماخوذ ہے ۔ "

{ رجال الکشی ص85}


IMG_20210531_153025_758.jpg


اسی طرح نوبختی شیعہ نے بھی اپنی کتاب " فرق الشیعہ " میں بھی اس بات کا اعتراف کیا۔ اس بارے میں اس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عبداللہ بن سبا یہودی نے ابو بکر ، عمر ،عثمان اور دیگر صحابہ پر طعن و تشنیع کا آغاز کیا ۔ یہ شخص پہلے یہودی تھا پھر مسلمان ہوا( یعنی کے منافقت اختیار کی ) ۔ جب علی رضی اللہ عنہ کو اس کے بارے میں معلوم ہوا تو اسے گرفتار کر کے جلا وطن کر دیا گیا ۔ پھر نوبختی اعتراف کرتا ہے کہ ابن سباء یہودی نے یوشع بن نوع کے بارے میں یہودیانہ عقائد کو علی رضي اللہ عنہ کے لیے ثابت کیا ۔ اسی نے علی رضی اللہ عنہ کی امامت کا عقیدہ متعارف کروایا ۔ اسی طرح اس یہودی نے مصر میں جا کر جھوٹ اور دھوکہ سے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلایا ۔ یہ سب باتیں نوبختی کی کتاب کے صفحہ نمبر 56،57 اور 58 پر پڑھ سکتے ہیں ۔

FB_IMG_1622455498822.jpg

FB_IMG_1622455584241.jpg

FB_IMG_1622455622684.jpg


تو یہ ہیں خود شیعہ مورخین اور علماء کی گواہیاں کے شیعہ کی بنیاد ڈالنے والا ایک یہودی تھا جس نے اسلام میں یہودیانہ عقائد متعارف کروائے ۔ جس کا مقصد مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا تھا ۔ اس لیے ہم ان روافض کو نصیحت کرتے ہيں جو اہل بیت کی محبت کے دھوکے میں یہودی کے بنائے ہوئے دین کی پیروی کرنے میں مصروف ہیں کہ اپنے گمراہ کن عقائد سے توبہ کریں اور اسلام کو قبول کر لیں۔

#توحید
 
Top