• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
محرم کی آمد کے ساتھ بہت سارے احباب شہادت عمر، عثمان، علی و حسین رضی اللہ عنہم کے حوالے سے مختلف پہلووں سے جائزہ لینا شروع کر دیتے ہیں اور بسااوقات ان تجزیات میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خوبصورت وجودوں کو بھی اپنی تحقیق کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایک طرف معاویہ رضی اللہ عنہ کو باغی باور کروانے پر اصرار ہے تو دوسری جانب علی رضی اللہ عنہ کے طریق خلافت پر سوالیہ نشان کھڑا کیا جاتا ہے تو تیسری جانب حسین رضی اللہ عنہ پر خارجی ہونے کا تبصرہ جاری ہے تو چوتھی جانب ۔
الغرض افراط و تفریط پر مبنی ان رویوں نے ہماری ابدی سلامتی پر بہت سارے سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں۔
للہ، للہ، للہ
صحابہ کے مقام و مرتبے کو پہچانیے
محمد رسول اللہ والذین معہ اشداء علی الکفار رحماء بینہم

اکرموا اصحابی فانھم خیارکم

مشاجرات صحابہ پر مجھے اور آپ کو محقق و قاضی بننے کی اجازت کس نے دی ہے؟
کوئی ایک آیت یا حدیث؟؟؟؟؟
اس کے برخلاف سکوت اختیار کرنے پر احادیث و آثار اس کثرت سے ہیں جو شمار نہیں کیے جاسکتے ہیں
کم از کم عوام الناس کو اس تحقیق سےمحفوظ رکھیں
خدارا، ان کے حال پر رحم کریں
بغیر اصول و ضوابط کی معرفت کے یہ مسائل عوام الناس کے لیے دین سے دوری، اختلافات، نفرتیں، بغض، کینہ کا سبب بن رہے ہیں
ان مسائل کی تحقیق و تنقیح تعلیمی اداروں کی چار دیواری کے اندر ہی رہنے دیں
بیس سال قبل طیارہ سازش کیس، کارگل کیس پر تو سچ جھوٹ کا فیصلہ ہم کر نہیں سکے اور نہ ہی کر سکتے ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ کی کثرت ہے تو چودہ سو سال قبل کے واقعات پر اتنا حتمی و قطعی انداز اور تیقین و اصرار اور اس پر اختلاف رائے و مخالفت پر فتاوی کی بوچھاڑ یہاں تک کہ کافر بنا دینا سب سے آسان کام ٹھہرا
مشاجرات صحابہ کے بارے میں ہم سے نہیں پوچھا جائے گا نہ تو ہم مکلف اور نہ ہی قاضی البتہ پوچھا جائے گا کہ
عمر کہاں گزاری؟
جوانی کہاں گزاری؟
مال کیسے کمایا؟
مال کہاں خرچ کیا؟
تمہارا رب کون؟
تمہارا نبی کون؟
تمہارا دین کیا ہے؟
نماز پڑھتے تھے یا نہیں؟
روزے رکھتے تھے یا نہیں؟
زکوۃ ادا کرتے تھے یا نہیں؟
صلہ رحمی کرتے تھے یا نہیں؟
والدین، اولاد، پڑوسیوں ۔۔۔۔کے حقوق ادا کیے یا نہیں؟
وضو، غسل، طہارت، بنیادی آداب اسلامی طعام، نیند، سلام، کلام پر لاعلمی، بنیادی عقائد سے لاعلمی
اپنے فرائض و حقوق سے لاعلمی لیکن
ہم ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کو باغی بنانا سب سے اہم ذمہ داری!!!
علی رضی اللہ عنہ پر منفی تبصرے
حسین رضی اللہ عنہ پر خروج کے فتوی
یزید رحمہ اللہ کو تو ہم ویسے ہی جھنم کا حقیقی باسی سمجھتے ہیں
استغفراللہ العظیم

یہ آیت سمجھ لیں
تلک امۃ قد خلت لھا ما کسبت ولکم ما کسبتم ولا تسئلون عما کانوا یعملون

کامیاب ہو جائیں گے​
 
Last edited by a moderator:
Top