• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحت

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کتنے گھنٹے نیند صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے ؟
نیند قدرت کی وہ نعمت ہے جو ہمیں دن بھر کی محنت مشقت کیلئے تیار کرتی ہے اور مناسب نیند نہ ملنے سے موٹاپہ، دل کی بیماریاں، ذیا بیطس جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ برطانوی سرکاری ادارے نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن نے نیند کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام عمروں کیلئے یومیہ مناسب ترین نیند کی رہنمائی جاری کردی ہے جوکچھ یوں ہے:
٭ نومولود (0 سے 3 مہینے): 14 سے 17 گھنٹے
٭ شیر خوار (4 سے 11 مہینے): 12 سے 15 گھنٹے
٭ ننھے منے (1 سے 2 سال): 11سے 14 گھنٹے
٭ قبل از سکول (3 سے 5 سال): 10 سے 13 گھنٹے
٭ سکول جانے والے (6سے 13 گھنٹے): 9 سے 11 گھنٹے
٭ ٹین ایجر (14 سے 17 سال): 8 سے 10 گھنٹے
٭ نوجوان (18 سے 25 سال): 7 سے 9 گھنٹے
٭ جوان سے ادھیڑ (26 سے 64 سال): 7 سے 9 گھنٹے
٭ معمر (65 سال سے زائد): 7 سے 8 گھنٹے
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ناریل کے فائدے

اس کا ذائقہ شیریں خوش مزہ ہو تاہے ۔
اس کا رنگ باہر سے سر خ اور اندر سے سفید ہو تا ہے۔
اس کا مزاج گرم اور خشک دوسرے درجے میں ہو تاہے ۔
اس کی مقدار خورا ک دو تولہ ہے ۔
اس کے حسبِ ذیل فوائد ہیں ۔
(2) خون صالح پیدا کر تا ہے۔
(3) کثیر الغذا ہونے کی وجہ سے بدن کو فر بہ کر تا ہے۔
(4) جسم کی حرارت اصلی کو قوت دیتا ہے۔
(5)بینائی کو مضبو ط کرنے کے لیے ہر روز نہا ر منہ کو زہ مصری ہم وزن کے ہمرا ہ کھا نا بے حد مفید ہو تاہے ۔
(6) پیٹ کے کیڑو ں کو ما رنے کے لیے پرانی نا ریل تین ما شہ کھا نا مفید ہو تا ہے۔۔
(8)نا ریل کا تیل سر پر لگانے سے با ل ملا ئم ہو تے ہیں اور بڑھتے بھی ہیں ۔
(9) نا ریل بخار وں اور ذیا بیطس (شوگر)کی مر ض میں پیا س بجھا تا ہے۔
(10) نا ر یل کا تیل اگر روزانہ پلکو ں پر لگا یا جائے تو وہ بہت ملا ئم ہو جا تی ہے۔
(11) اگر نکسیر کی شکا یت ہو تو تین ہفتہ دو تولہ نا ریل رات کو بھگو کر صبح نہا ر منہ کھا نے سے یہ مر ض ہمیشہ کے لیے دور ہو جا تاہے ۔
(12) فالج ، لقوہ ، رعشہ اور وجعِ مفا صل میں اس کا استعمال بے حد مفید ہو تاہے ۔
(13) نا ریل کے چھلکو ں کے جو شا ندے سے غرا رے کرنے سے دانت مضبو ط ہو تے ہیں۔
(14 ) قطرہ قطرہ پیشا ب آنے کو بے حد مفید ہے اور اس مرض کو جڑ سے اکھاڑتا ہے۔
(15) درد مثانہ کو بے حد مفید ہے ۔
(16) کچا نا ریل بھو ک لگاتا ہے۔
(17) کھا نسی اور دمہ میں نا ریل کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے ۔
(18) مثانہ اور گردے کی کمزوری دور کرتا ہے۔
(19) اگر بند چوٹ ہو تو پرانی نا ریل میں ایک چوتھا ئی ہلد ی ملا کر پو ٹلی باندھ لیں اور اس کو گرم کر کے چو ٹ کی جگہ ٹکور کرنے سے چوٹ کی درد اور سو جن ٹھیک ہو جا تی ہے۔
(20) کثرت ِ حیض اور بوا سیر میں نا ریل کے پو ست کا چھلکا جلا کر ایک ماشہ ہمراہ پانی کے لینے سے فائدہ ہو تاہے ۔
(21) چاول کھانے کے بعد تھوڑا سا ناریل کھالینے سے چا ول فوراً ہضم ہو جا تے ہیں۔
(22) نا ریل کھا کر پانی بالکل نہیں پینا چاہیے ۔
(23) نا ریل صفرا کو دور کرتا ہے ۔
(24) یرقان میں مفید ہے۔
(25) زبان کا مزہ درست کرتا ہے اور قبض پیدا کر تا ہے۔
(26) کچے نا ریل کا پانی پینا پیشا ب کی مختلف بیما ریو ں کو دور کر تاہے۔
(27) پھیپھڑو ں کے مریض کو نا ریل کا دودھ بنا کر پلا نا اور کھلا نا مفید ہو تا ہے۔
(28) نا ریل کی داڑھی کی را کھ کو پانی میں گھو ل کر نتھرا ہو اپانی ہچکی والے مریض کو پلا نا بے حد مفید ہو تاہے ۔
(29) نا ریل کا تیل گر دے اور مثانے کی قوت اور چر بی پیدا کرنے کے لیے مفید ہے۔
(30) گر تے ہوئے بالوں کی صورت میں کھو پرے یعنی نا ریل کا تیل سر پر لگانا خاص طور پر رات کے وقت اور صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے سر دھو لینا مفید ہو تاہے
*ناریل کا پانی معدے کی سوجن کا بہترین علاج ہے۔
*ناریل کا دودھ گلے کی خراش اور تمباکو نوشی سے ہونے والی خشک کھانسی کا بہترین علاج ہے۔
*آدھا کپ ناریل کا دودھ،ایک کھانے کا چمچہ شہد اور گاءے کا دودھ ملا کر رات کو سونے سے پہلےپی لینے سے خراش اور خشک کھانسی ختم ہو جاتی ہے۔
*ناریل کا پانی دل،جگراور گردوںکی بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔
*ناریل استعمال کرنے سے پیٹ ے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
*ناریل کا تیل جلی ہوئ جلد پر لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
*ناریل کے پانی میں ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر پینے سے ہیضے کی شکایت دور ہو جاتی ہے
سبز رنگ کا کچاناریل جسے ڈاب بھی کہا جاتا ہے یہ پانی سے بھرا ہوتا ہے اور اس کے اندر گری بالائی جیسی ہوتی ہے اس ڈاب کا پانی بے شمار فوائد کا حامل ہوتا ہے بعض ماہرین اسے دستیاب دودھ سے زیادہ مفید قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور چکنائی بھی کم ہوتی ہے بے شمار خوبیوں میں سے چند درج ذیل ہیں۔
ناریل پانی دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور غذا ہضم کرنے والی نالی کی صفائی کرتا ہے۔ یہ قدرتی پانی انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف مدافعانہ نظام کو مضبوط بناتا ہے جس کے باعث جسم زیادہ سے زیادہ وائرسز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ گردے میں پتھری والے لوگ ناریل پانی پینا معمول بنائیں، کیونکہ یہ پانی پتھریاں توڑ کر خارج کرنے کی قوت رکھتا ہے۔ پیشاب میں جلنا ہے یا نالی میں انفیکشن تو ایک گلاس ناریل پانی سے فوری افاقہ ہو سکتا ہے۔ ناریل پانی میں دیگر چیزوں کے علاوہ الیکٹرولائٹس اور پوٹا شیم کی وافرمقدار بلڈ پریشرکو نارمل اور وی کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ ناریل کا پانی تازہ سنگترے کے جو س سے کم حراروں کی وجہ سے زیادہ سودمند ہے۔ اس پانی میں ماں کے دودھ والا ایسڈ ہوتا ہے لہٰذا اسے ڈبے کے دودھ سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس پانی میں نمک کی تعداد اتنی کم ہوتی ہے کہ خون کے سرخ ذرات بالکل محفوظ رہتے ہیں
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بند گوبھی کے حیرت انگیز فوائد

پھلوں اور سبزیوں میں موجود اجزاءمیں کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں، جو نہ صرف مختلف بیماریوں سے حفاظت میں موثر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی صحت و تندرستی کے لئے بھی نہایت مفید ہیں۔ اور بند گوبھی کا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے طبی فوائد کئی موذی امراض سے حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید میڈیکل سائنس کے مطابق بند گوبھی میں سلفر اور مختلف ضروری وٹامنز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو نہ صرف بیماریوں سے بچاﺅ بلکہ جسمانی قوت کے لئے بھی نہایت سود مند ہے۔ یہاں ہم آپ کو بند گوبھی کے چند اہم ترین فوائد سے روشناس کروائیں گے۔
وزن گھٹانا: ایک کپ پکی ہوئی بند گوبھی میں 33کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس سبزی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر(ریشہ) کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے، جو وزن گھٹانے کے لئے مدد گار تصور کی جاتی ہے۔
دماغی غذا: بند گوبھی میں وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جزو پایا جاتا ہے، جو ذہنی عمل کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ بند گوبھی اعصابی نظام کو تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف آپ کی طاقت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
جلدی صحت: بندگوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنی جلد کو خشک اور دانوں کو ختم کرتا ہے۔ سلفر بالوں، ناخن اور جلد کی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔
یورک ایسڈ: وٹامن سی اور سلفر کا ایک فائدہ یورک ایسڈ سے بچاﺅ بھی ہے۔
کینسر: بندگوبھی میں شامل لیوپیول، سنگرین اور سلفر جیسے اجزاءٹیومر کی نشوونما کوروک دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر کا شکار خواتین کی خوراک میں خاص طور پر بند گوبھی کو شامل کرنا نہایت ضروری ہے۔
درج بالا فوائد کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بند گوبھی میں شامل مرکبات سردرد، الکوحل کے مضر اثرات، ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس، گنجا پن سے بچاﺅ اور بچوںکی نشوونما کے لئے نہایت سود مند ہے
(لنک)
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کینو کے حیرت انگیز فوائد

آپ نے سنا ہو گا کہ روز ایک سیب کھائیں اور بیماری سے بچیں لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ مالٹا میں بھی وہ سب کچھ موجود ہے اور اگر آپ روز ایک مالٹا کھائیں گے تو آپ متعدد بیماروں سے بچتے ہوئے انتہائی صحت مند رہ سکتے ہیں ۔آئیے مالٹے کے کچھ فائدے دیکھتے ہیں۔
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا
مالٹے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر یہ روزانہ استعمال کئے جائیں تو آپ کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
جلد کے لئے انتہائی مفید
انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے ویسے اس کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے۔ مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے ۔اگر آپ روز مالٹا کھائیں گے تو جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہوجائے گا اور آپ اپنی عمر سے کم نظر آئیں گے۔
بینائی کے لئے مفید
مالٹوں میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی نظر تیز رکھنا چاہتے ہیں تو روز ایک مالٹا کھانے کی عادت ڈال لیں۔
معدے کے السر کے لئے مفید
فائبر انسانی معدے کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ معدے کے جملہ امراض سے نجات دلاتا ہے۔ مالٹے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر آپ قبض یا معدے کے السر کی پریشانی سے دوچار ہیں تو آج ہی سے مالٹے کھانے کا تہیہ کرلیں اور اپنے معدے کو مضبوط بنائیں
لنک
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
کالی مرچ کے فوائد

ہمارے ہاں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس کے کچن میں کالی مرچ موجود نہ ہو۔ گھر کے کچن سے لے کر بڑے بڑے ہوٹلوں والے اور ریڑھی پر کھانے بیچنے والے بھی کھانوں میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں۔ برصغیر پر ہی کیا موقوف پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاو¿ں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ کالی مرچ صدیوں سے استعمال ہورہی ہے اس کے پتے نوکدار اور پانچ سے چھ انچ تک لمبے اور تین انچ تک چوڑے ہوتے ہیں۔کالی مرچ قبل از مسیح سے کھانوں میں ناگوار بو ختم کرنے اور ادویاتی استعمالات میں بلغم کے اخراج اور تحریک پیدا کرنے کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے، یعنی زمانہ قدیم سے حضرت انسان کالی مرچ کی افادیت سے آگاہ تھا۔ تو یہاں ہم کالی مرچ کے مزید فوائد سے روشناس کروانے جا رہے ہیں۔
نظام انہضام کی بہتری: کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاﺅں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔
کینسر سے بچاﺅ: مشی گن کینسر سنٹر کی تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی کے کینسر کو پیدا ہونے میں مزاحم ہے۔ اس کے علاوہ کالی مرچ جلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاﺅ روکنے میں ممدومعاون سمجھتی جاتی ہے۔
دماغی حفاظت: ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مدد گار ہے۔
وزن گھٹانا: کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔
صاف جلد: رنگ کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور جلد کو زیادہ تعداد میں مختلف اجزاءاور آکسیجن ملتی ہے، جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔
ان کے علاوہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسائیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے
لنک
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
مالٹا کے فوائد

ویسے توموسم سرما کے تمام پھلوں کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس موسم کے پھلوں کا شہنشاہ مالٹا ایک اہم پھل ہے۔ اسکا نہ صرف پھل بلکے اس کے چھلکے‘ بیج اور درخت کے پتے بھی معالجاتی طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ لوگ اس پھل کا جوس نکال کر لذت کے طور ہر اوراپنے دہن کو فریش کرنے کیلئے پیتے ہیں اور پھل کو چھیل کر بھی کھاتے ہیں۔

مالٹے میں بہت سارا غذائی مواد پایا جاتا ہے۔ جیسے کہ فرکٹوز‘ گلوکوز اور دوسرے کئی سکری مواد ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سارے نمکیاتی مواد بھی اس پھل میں موجود ہوتے ہیں۔

بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ مالٹے میں موجود ترش رس جسم کے اندر تیزابیت پیدا کرتا ہے لہٰذا اس پھل کوزیادہ مقدار میں نہیں کھانا چاہئے۔ جب کہ یہ خیال بلکل غلط ہے اور غیرصحیح ہے کیونکہ مالٹے کا جوس اور پانی تو جسم میں موجود تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے۔

مالٹے میں وٹامن سی جس کے اندر بہت سے امراض کے خلاف مدافعت کی طاقت ہوتی ہے۔ مسوڑھوں میں خون آنے سے روکتا ہے، مالٹے کاجوس پینے سے بچہ دانت بھی جلدی نکالتا ہے، روزانہ ایک گلاس مالٹا کا جوس پورے دن جسم میں متعلقہ وٹامنز کو پورا رکھتا ہے۔جس سے جسم میں وٹامنز کی ضرورت پوری ہوتی رہتی ہیں۔

مالٹا نظام انہضام کو بھی تیزاور بہتر کرتا، مالٹا کے پھل کے بیج ضعف معدہ کے علاج کےلیئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ یہ بھوک کو برھاتا ہے اور جسم کو توانا و طاقتور رکھتا ہے

مالٹا کے پھل کے چھلکے کو عطریات اور معدے کے مقوی مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے قدیم عرب کے اطباءتحریر فرماتے ہیں کہ مالٹا کے خشک چھلکے اسہال‘ معدی درد‘ قے اورمتلی میں بطور علاج استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اطباءمالٹا کے چھلکے کو گرم بخاروں میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔

مالٹا کے درخت کے پتے خوشبودار سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ پتے زیادہ تر عصبی امراض کےعلاج کے لیےا استعمال ہوتے ہیں۔ ان پتوں کے استعمال سے سر کے بھاری پن کا خاتمہ ہوتا ہے۔مالٹےکے پتوں کا قہوہ معدے کو طاقتور اور نظام ہضم کو تیز کردیتا ہے۔
لنک
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
گیس ٹربل

سنت نبوی کے مطابق کھانا کھایا ہو تو گیس ٹربل کم سے کم ہوتی ہے- (میرا یہ مقصد ہر گز نہیں ہے کہ آپ سنت نبوی کے مطابق کھانا نہیں کھاتے ہوں گے)
مثلا
1۔ عام طور پرکھانا زیادہ مرغن نہ ہو
2- کھانے کےفورا بعد پانی نہ پیا جائے
3- گوشت اور دالوں میں تھوڑی سبزی ڈال لی جائے
4-کھانے سے سونے کے درمیان 2،3گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہئے
5۔ کھانا اطمنان سے اور خوب چبا چبا کر کھایا جائے
6-بھوک رکھ کر کھانا کھایا جائے
7۔کھانے کے مینئو میں ہر چیز اعتدال کے ساتھ شامل ہو
8۔ جتانا ہو سکےپیدل چلیں
اس طرح کرنے پر کم سے کم گیس بنتی ہے
ویسے آج کل کھاد اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی وجہ سے گیس ٹربل سے کلی طور پر بچنا محال ہے
پانی کے ذریعہ علاج
دردِ سر ‘ بلڈ پریشر‘ لقوہ‘ دمہ‘ کھانسی‘ جگر کے امراض‘ بلڈ کولیسٹرول‘ بلغم‘ آرتھرائٹسن ،یعنی جوڈوں کا درد۔ استخاضہ‘ ٹی بی‘ بے ہوشی‘ مروڑ‘ تیزابیت‘ قبض‘ ذیابیطس ‘ آنکھ کے امراض‘ بچہ دانی کا کینسر‘ پیشاب کی بیماری‘ ناک و گلے کے امراض۔
پانی پینے کا طریقہ:
بغیر منہ دھوئے اور کلی کئے‘ نہار منہ 1250mlیعنی چار بڑے گلاس پانی ایک ساتھ پی جائیں اب 45 منٹ تک کچھ بھی نہ کھائیں پئیں۔ ہاں اب منجن‘ کلی وغیرہ میں حرج نہیں۔ یہ علاج شروع کرنے کے بعد کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد ہی پانی پئیں۔ اور سونے سے آدھا گھنٹہ قبل کچھ نہ کھائیں‘ اگر ابتدا میں چارگلاس نہیں پی سکتے تو ایک یادو گلاس سے شروع کریں۔ آہستہ آہستہ بڑھا کر چار گلاس کر دیں۔ مریض تندرست رہنے کےلئے یہ طریقہ علاج اپنائیں۔ اطباءکے بقول اس علاج سے مندرجہ ذیل امراض بتائی ہوئی مدت میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ قبض دو دن‘ گیس کے امراض دو دن‘ ہائی بلڈ پریشر ایک ماہ‘ ذیابیطس ایک ہفتہ‘ کینسر ایک ماہ‘ ٹی بی تین ماہ
نوٹ :
۔ چار گلاس بڑے پانی کے پی جانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتے ہاں شکم سیری ہو جائے گی اور انشاءاللہ پون گھنٹے کے بعد بھوک لگے گی۔ ابتدا میں تین روز ہو سکتا ہے ‘ چند بار پیشاب جلدی آئے اس کے بعد انشاءاللہ حسب معمول آئے گا
جوڈوں میں درد
جوڑوں میں درد ہو تو ایک کپ نیم گرم دودھ میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ملا کے پئیں۔ چھ سے سات جوئے دیسی لہسن کو ایک دیگچی میں پانی ڈال کے جوش دیں اور پھر پانی کو اتنا گرم رہنے دیں جس میں آسانی سے پیر دبوئے جاسکیں۔ رات کو سونے سے پہلے اور صبح اس پانی میں پیر ڈبوئیں۔ دیسی لہسن کی تاثیر جوڑوں کا درد دود کرنے میں مدد دے گی۔
دو بند گوبھی کے پتوں پر زیتون کا تیل لگا کر توے پر سینک لیں اور ان کو رات کے وقت گھٹنوں پر ململ کے کپڑے سے باندھ دیں اور صبح نکال دیں۔
لنک
 
  • پسند
Reactions: Dua

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
انڈوں کے چھلکے کوڑے میں پھینکنے کے بجائےان سے یہ حیرت انگیز فوائد اٹھائیں
news-1424186711-8332_large.jpg
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ انڈاایک بہترین غذا ہے لیکن اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے علاوہ بھی بہت سے اعلیٰ استعمال ہیں جبکہ اس کے چھلکوں تک کو مفید استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ کچھ ایسے ہی دلچسپ استعمالات درج ذیل ہیں۔
* خشک جلد کیلئے انڈا بہترین ٹانک ہے۔ اس پر انڈے کی زردی لگائے، اگر جلد نارمل ہے تو زردی اور سفیدی کو ملا کر پھینٹ لیں اور جلد پر لگائیں جبکہ چکنی جلد کیلئے صرف سفیدی کا استعمال کریں۔ مطلوبہ جگہ پر لگا کر نصف گھنٹے کیلئے انتظار کریں اور پھر دھولیں۔
* گتے یا کاغذ کو جوڑنے کیلئے اگر گوند نہیں ہے تو انڈے کی سفیدی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔
* پودوں کو ڈالنے کیلئے قدرتی کھاد میں انڈے کے چھلکے بھی شامل کر لیں تو پودوں کو کیلشیئم کا بہترین ذریعہ دستیاب ہو جائے گا۔
* انڈوں کو ابالنے کے بعد پانی ضائع نہ کریں بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے پودوں کو ڈالیں۔ اس میں پودوں کیلئے بہترین غذائیت ہے۔
* انڈے کو احتیاط سے توڑ کر اس کے خول کو دو برابر حصوں میں تقسیم کریں اور پھر نصف خول میں مٹی بھر کر اس میں پودوں یا سبزیوں کے بیج دبائیں۔ ان سے نکلنے والے پودے عام پودوں کی نسبت صحتمند اور بہتر کوالٹی کے ہوں گے کیونکہ انہیں ،ول سے اضافی کیلشیئم بھی ملے گی۔ جب ننھا پودا تین انچ کا ہو جائے تو اسے زمین میں لگا دیں اور خول کو پیس کر اس کے گرد مٹی میں ڈال دیں۔ انڈوں کے کارٹن میں نصف خول والے پودے رکھے جا سکتے ہیں جو خوبصورت بھی لگیں گے۔
* برتنوں کی صفائی کیلئے بازار سے دھاتی یا کیمیکل والی اشیاءکیوں خریدیں جب انڈوں کے خول پیس کر بہترین قدرتی چیز بنائی جا سکتی ہے۔ اسے کپڑے اور صابن کے ساتھ برتنوں کی صفائی کیلئے استعمال کریں۔
* اگر آپ کے کچن میں نکاس کے پائپ آئے روز بند ہوتے رہتے ہیں تو سینک میں انڈوں کے کچھ خول توڑ کر ڈالیں۔ یہ پائپ میں غیر ضروری اشیاءکو جانے سے روکیں گے اور جب یہ ٹوٹ کر پائپ میں جائیں گے تو اس کی مزید صفائی بھی کریں گے۔
* لائن میں پودوں کو حشرات سے بچانے کیلئے ان پر زہریلے سپرے کرنے کی بجائے انڈوں کے خول باریک کر کے پودوں میں پھیلا دیں۔ حشرات خود ہی بھاگ جائیں گے۔
* انڈے رکھنے والے کارٹن میں پانی بھر کر فریزر میں رکھیں اور شاندار آئس کیوب حاصل کریں۔
* انڈے کے خول میں ایک طرف سوراخ کر کے سفیدی اور زرداری باہر نکال لیں اور پھر خالی خول بچوں کے حوالے کریں۔ بچے سفید خول پر نہایت احتیاط اور نفاست سے پینٹنگ بنا کر بہت خوش ہوتے ہیں اور اسے اپنے شاندار فن پارے کے طور پر سجا کر رکھتے ہیں۔
لنک

 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
آڑو کے حیرت انگیز صحتمندانہ فوائد
رسیلا ، میٹھا اور پرکشش مہک سے لبریز آڑو کو مختلف ذائقوں کی وجہ سے تو پسند کیا ہی جاتاہے لیکن اس کو صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اس خوبصورت پھل کے کچھ اہم اور حیرت انگیز صحت مندانہ فوائد درج ذیل ہیں ۔
آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل
عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کو نمایاں طور پر متاثر کرسکتے ہیں لیکن آڑو ایک ایسا پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاءفراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔ زیادہ تر ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیحی دی ہے لیکن مضبوط سے مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔
جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل
انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ٹاکسن کا کام گردوں میں اضافی دباو¿ ڈالنا اور نظام کو روکنا ہے۔ پوٹاشیئم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاءدردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاءمیں شامل کرلیں۔
چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل
یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔
وزن کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے مفید
اگر کوئی شخص وزن کم کرنے کاخواہاں ہے تو اُسے چاہیے کہ آپ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو بھی شامل کرلیں۔ ایک آڑو میں اگر کلوریز کو شمار کیا جائے تو یہ 86کلوریز شمار ہوتی ہے۔ کم کلوریز شمار کے علاوہ آڑو میں چربی کی مقدار صفر کے قریب ہے۔ آپ کے ڈائٹ پلان کے لیئے بہتر انتخاب کیا ہے ؟ پھل کے جوڑے کے مقابلے میں کم چربی ، کم کلوریز اور دیگر صحت کے فائدے کے مقابلے میں ایک میزبان کی حیثیت سے آپ کی خوراک کی منصوبہ بندی کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔
غذائی اجزاءکی صحت مند خوراک
آڑو کے ساتھ بہت بڑا ذخیرہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، آئرن، زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ زہریلے مادوں کا بھی دفاع کرتے ہیں۔ آڑو مکمل طور پر ہمارے جسم کی فلاح کیلئے فائدہ مند مرکب کی طویل فہرست کے ساتھ حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔
مختصراًیہ کہ آڑو کو اپنی سلاد میں شامل کرسکتے ہیں اور میٹھا بنانے کی ترکیبوں میں بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ آڑو کو جلد کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
 
Top