• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح کیا ،غلط کیا؟

شمولیت
اکتوبر 26، 2011
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
31
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صحیح کیا ،غلط کیا؟
صحیح کیا ہے اور غلط کیا؟اچھا کیا ہے اور برا کیا؟ سوال یہ ہے کہ انسان اس کا فیصلہ کیسے کرے ؟کیا جسے میں اپنی سمجھ کے مطابق ٹھیک سمجھتی ہوں وہ صحیح ہے؟کیا وہ جو میرے ارد گرد اکثریت کر رہی ہے وہ درست ہے؟کیا غلط وہ ہے جسے میں برا جانتی ہوں؟ کیا صحیح اور غلط کی پہچان کایہ پیمانہ ٹھیک ہے؟کیا اسی کسوٹی پر درست اور غلط کی پرکھ کی جا سکتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر تو کئی کام بیک وقت درست اور غلط ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک کام مجھے ٹھیک لگتا ہے جبکہ آپ کو غلط،میرا دل کہتا ہے اسے کر لو کوئی حرج نہیں،آپ کا دماغ کہتا ہے نہیں یہ ٹھیک نہیں ہو رہا؟کیا بیک وقت ایک چیز ٹھیک اور غلط دونوں ہو سکتی ہے؟
غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔جھوٹ غلط ہی ہے چاہے بولنے والا اسے صحیح سمجھے،چوری جرم ہی ہے چاہے چور کتنے ہی دلائل رکھتا ہو،دھوکہ دینا نازیبا فعل ہے خواہ دھوکے باز کوکتنا ہی فائدہ ہ کیوں نہ ہو۔ برہنگی انسان کو زیب نہیں دیتی چاہے سب ایسا کیوں نہ کرنے لگیں ۔نتیجہ یہ نکلا کہ صحیح اور غلط کے فیصلے کا پیمانہ میرا یا آپ کا دل اور دماغ نہیں ہے بلکہ وہ کوئی اور کسوٹی ہے جو ہمیں ٹھیک اور غلط کا فرق بتاتی ہے۔
معاملہ کوئی بھی ہو،دنیا کی عارضی زندگی ہو یا آخرت کی دائمی زندگی،غلط اور صحیح کی پہچان کے لیے انسان کا علم،سمجھ،عقل اور شعور کافی نہیں کیونکہ ہر انسان دوسرے سے مختلف عقل اور سمجھ رکھتا ہے۔اس کے لیے ہمیں عالمی صداقت (universal truth) یا الہامی رہنمائی ( divine guidance)کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔ وہ عالمی صداقت یا الہامی رہنمائی صرف اور صرف اس ہستی کی طرف سے مل سکتی ہے جو پوری کائنات کی خالق ہو اور اس کے ذرے ذرے سے واقف بھی،جس کا علم کامل ہو اور جس کی نظر باریک۔ وہ مالک ہی ہمارے لیے وہ پیمانہ مقرر کرسکتا ہے جو ہمیں صحیح اور غلط کا فرق بتاتا ہے،جو فرقان حمید کی شکل میں رہتی دنیا کی رہنمائی کے لیے کافی و شافی قرار دیاگیا۔اللہ کی آخری کتاب ’’قرآن مجید‘‘ جس کے عجائبات نہ ختم ہونے والے ہیں۔
میں جب کسی مسلمان کو اس پیمانے کے برعکس کوئی کام کرتے اور اس کے صحیح ہونے پر اصرار کرتے دیکھتی ہوں تو میری حیرانگی کی انتہا نہیں رہتی۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمان سے غلطی نہیں ہو سکتی یا وہ غلط نہیں کر سکتا۔ بالکل کر سکتا ہے مگر وہ غلط کے ٹھیک ہونے پر اصرار نہیں کر سکتا،وہ غلط کرتے ہوئے تاویل کر کے اسے اپنے لیے جائز نہیں قرار دیتا،وہ غلطی کرتا ہے تو احساس جرم بھی رکھتا ہے،وہ عالمی صداقت کے خلاف چلتا ہے تو بے چین ہوتا ہے،وہ الہامی رہنمائی سے منہ موڑتا ہے تو ندامت محسوس کرتا ہے ۔وہ ڈنکے کی چوٹ پر غلط کام نہیں کرتا،وہ خرابی کر کے اسے اصلاح کا نام نہیں دیتا،وہ برائی کر کے تکبر نہیں کرتا،وہ اپنی من مانیوں کو اللہ کی مرضی کا لبادہ نہیں اوڑھاتا،وہ کھلی نافرمانیوں کا مرتکب ہو کر اپنے پیدا کرنے والے سے باغی نہیں ہوتا۔وہ خطا کرتا ہے تو سرتاپا شرمندہ ہوتا ہے،پشیمانی کا احساس اسے استغفار کی طرف راغب کرتا ہے ۔ وہ اپنی غلطی پر توبہ کرتا ہے، اللہ سے بخشش کی التجا کرتا ہے اور آئندہ کے لیے اپنے آپ کو ٹھیک رکھنے کا عزم کرتا ہے۔
آیئے اپنی زندگیوں پر غور کریں اورجہاں جہاں ہم غلط فہمیوں میں مبتلا ہو کر صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح سمجھ رہے ہیں اس کا جائزہ اللہ کی طرف سے بھیجی گئی الہامی رہنمائی کی روشنی میں لیں اور صرف صحیح کو صحیح اور صرف غلط کو غلط سمجھیں۔
اَللَّھُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًا وَارْزُقْنَا اتِّبَاعَہُ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَارْزُقْنَااجْتِنَابَہُ *
’’اے اللہ! مجھے حق کو حق دکھا اور اس کی پیرو ی کی توفیق عطا فرما اور باطل کو باطل دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔‘‘ آمین یا رب العالمین
زبیدہ عزیز
26.10.2011
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
* دعا کی سند کمزور ہے البتہ معنی کے اعتبار سے صحیح ہے۔
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
ما شاءاللہ آپکی پوسٹ سچ میں بہت مفید ہے
اللہ کرے ہم سب مسلم ایسا سوچنا اور اس سوچ پر عمل کرنا شروع کر دیں امین

جزاک اللہ اور بہت شکریہ اس مفید پوسٹ کا
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
بہت عمدہ شیئرنگ ہے، جزاكِ اللہ خیرا

چونکہ اس کائنات کو اللہ رب العٰلمین نے پیدا فرمایا ہے، لہٰذا حکم بھی انہی کا چلے گا، کسی اور کا نہیں، فرمانِ باری ہے:
﴿أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ‌ ﴾ ... سورة الأعراف: 54
کہ ’’یاد رکھو! کہ اللہ تعالیٰ کیلئے ہی خاص ہے خالق ہونا اور (پھر) حاکم ہونا۔‘‘

ہر لحاظ سے ناقص انسان کا حسن وقبح (صحیح وغلط) کا فیصلہ بذاتِ خود کرنا اللہ رب العٰلمین کے ساتھ شرک اور ان پر افتراء ہے، فرمانِ باری ہے:
﴿ وَلَا تَقُولُواْ لِمَا تَصِفُ أَلۡسِنَتُكُمُ ٱلۡكَذِبَ هَٰذَا حَلَٰلٞ وَهَٰذَا حَرَامٞ لِّتَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَۚ ﴾ ... سورة النحل: 116
کہ ’’کسی چیز کو اپنی زبان سے جھوٹ موٹ نہ کہہ دیا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ لو۔‘‘

نیز فرمایا:
﴿ قُلۡ أَرَءَيۡتُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ لَكُم مِّن رِّزۡقٖ فَجَعَلۡتُم مِّنۡهُ حَرَامٗا وَحَلَٰلٗا قُلۡ ءَآللَّهُ أَذِنَ لَكُمۡۖ أَمۡ عَلَى ٱللَّهِ تَفۡتَرُونَ ٥٩ ﴾ ... سورة يونس
کہ ’’آپ کہیے کہ یہ تو بتاؤ کہ اللہ نے تمہارے لیے جو کچھ رزق بھیجا تھا پھر تم نے اس کا کچھ حصہ حرام اور کچھ حلال قرار دے لیا۔ آپ پوچھیے کہ کیا تم کو اللہ نے حکم دیا تھا یا اللہ پر افترا ہی کرتے ہو؟‘‘

تحلیل وتحریم کا ذاتی اختیار تو نبی کریمﷺ کے پاس بھی نہیں:
﴿ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَآ أَحَلَّ ٱللَّهُ لَكَۖ تَبۡتَغِي مَرۡضَاتَ أَزۡوَٰجِكَۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ١ ﴾ ... سورة التحريم
کہ ’’اے نبی! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لیے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں؟ (کیا) آپ اپنی بیویوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔‘‘

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top