• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدقہ فطر کے احکام و مسائل

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
سیدنا ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانو ں کے غلام ،آزاد،مرد عورت ،بچے اور بوڑھے سب پر صدقہ فطر فرض کیا ہے ایک صاع (تقریبا اڑھائی کلو )کھجوروں سے اور ایک صاع جو سے( اور صاع گندم سے )اور اس کے متعلق حکم دیا ہے کہ یہ فطرانہ نماز عید کے لئے جانے سے پہلے ادا کر دیا جائے ۔''(بخاری:١٥٠٣،مسلم:٩٨٤)

عید سے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کرنا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے ثابت ہے ۔(بخاری:١٥١١)

صدقہ فطر میں جنس( گندم وغیرہ) دینی چاہئے یہ احادیث سے ثابت ہے عبداللہ بن احمد نے کہا کہ میں نے اپنے باپ امام احمد بن حنبل سے سنا ،آپ صدقہ فطر کی قیمت نکالنا مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے مجھے یہ ڈر ہے کہ اگر کوئی شخص قیمت دے گا تو اس کا صدقہ فطر ہی جائز نہیں ہو گا ''َ(مسائل عبداللہ بن احمد بن حنبل :٨٠٩)

امام احمد سے کہا گیا کہ:''لوگ کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ صدقہ فطر میں قیمت قبول کر لیتے تھے ''تو انھوں نے فرمایا :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان چھوڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں !فلاں یہ کہتا ہے !''(السنن والمبتدعات ص٢٠٦)

امام ابن تیمیہ نے کہا:''صدقہ فطر روز مرہ کی خوراک سے ادا کرنا چاہئے ''۔(مجموع الفتاوی:٢٥/٣٥۔٣٦)
بعض اہل علم نقدی سے بھی صدقہ فطر ادا کرنے کی اجازت دیتے ہیں واللہ اعلم بالصواب ۔

فائدہ : عورت نکاح سے پہلے اپنا صدقہ فطر خود ادا کرے گی۔امام ابن المنذر نے اس پر اجماع نقل کیا ہے۔ ( کتاب الاجماع : ١١٠)
فائدہ : امام ابن المنذر فرماتے ہیں: '' اجماع ہے کہ جنین ( بطن مادر میں موجود بچے ) پر صدقہ فطر نہیں ۔ '' ( کتاب الاجماع : ١١١)
 
Top