• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صرف روزہ ہی کواللہ نے اپنے لئےکیوں خاص کیا ہے؟

شمولیت
اگست 28، 2019
پیغامات
49
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
35
صرف روزہ ہی کواللہ نے اپنے لئےکیوں خاص کیا ہے؟


ابومعاویہ شارب بن شاکر السلفی


روزے کی فضیلت کے بیان میں ہم نے حدیث قدسی کا یہ جملہ’’الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ‘‘ یعنی اللہ کاوعدہ ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اورمیں ہی اس کا بدلہ دوں گا،پڑھ اورسن رکھاہے ،کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ نے تمام عبادتوں کو چھوڑکر صرف روزہ ہی کو اپنے لئے کیوں خاص کیا؟؟ جب کہ تمام عبادتیں تو اللہ ہی کے لئے انجام دی جاتی ہے،مگر اللہ نے تمام عبادتوں کو چھوڑکر صرف روزہ ہی کو اپنے لئے خاص کیاہے!!!

اس سوال کاجواب امام قرطبی ؒ اپنی تفسیرکے اندر دیتے ہوئے فرمایاکہ ویسے توتمام عبادتیں اللہ ہی کے لئے ہیں مگر اللہ تعالی نے دووجوہات کے بناپر روزے کو اپنے لئے خاص کیا ہے اورروزہ ان دووجوہات کی وجہ سے باقی تمام عبادتوں سے مختلف ہے:



1️⃣ روزہ ایک انسان کو نفس کی لذتوں اورشہوتوں سے روکتاہےجب کہ دوسری عبادات کےاندر یہ بات اورایسی صفت نہیں پائی جاتی ہے۔اسی لئے اللہ نے روزے کو اپنے لئے خاص کیا۔



2️⃣ اللہ رب العالمین کاروزہ کواپنے لئے خاص کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ روزہ بندے اوراس کے رب کے درمیان ایک راز یعنی پوشیدہ عمل ہوتاہے،جسے وہ صرف اسی کے لئے ظاہرکرتاہے۔(مثال کے طورپر ذرادیکھئے کہ ایک انسان سخت گرمی کے ایام میں روزہ رہتاہے ،پیاس کی شدت سے نڈھال ہواجاتارہتاہے ،دوران وضویاپھر کبھی خلوت میں وہ انسان ایک گھونٹ نگل لے تو کسی کو وہم وگمان تک نہ ہوگا مگر ایک روزہ دارانسان کبھی بھی ایسانہیں کرتا،یہی وہ راز ہے جس کی وجہ سے اللہ نے اپنے لئے روزے کو خاص کیا ہے)روزہ کے علاوہ جتنی بھی عبادتیں ہیں اس کے اندر ایسی بات نہیں پائی جاتی ہے،بلکہ انسان تو ان عبادتوں کو جب جب ریاکاری کے طورپربھی انجام دیتاہے،یہی وجہ ہے کہ اللہ نے روزہ کو اپنے لئے خاص کیا۔(تفسیرقرطبی:2/272)

دوسرے لفظوں میں آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کے اندر اخلاص ہی اخلاص ہے اوراسی کمال اخلاص کی وجہ سے رب العالمین نے اپنے لئے اس کو خاص کرلیا۔

اہل علم کے ذوق وشوق کے لئے تفسیرقرطبی سے عربی عبارت نقل کی جاتی ہے:

وَإِنَّمَا خَصَّ الصَّوْمَ بِأَنَّهُ لَهُ وَإِنْ كَانَتِ الْعِبَادَاتُ كُلُّهَا لَهُ لِأَمْرَيْنِ بَايَنَ الصَّوْمُ بِهِمَا سَائِرَ الْعِبَادَاتِ:

أَحَدُهُمَا: أَنَّ الصَّوْمَ يَمْنَعُ مِنْ مَلَاذِّ النَّفْسِ وَشَهَوَاتِهَا مَا لَا يَمْنَعُ مِنْهُ سَائِرُ الْعِبَادَاتِ۔ الثَّانِي: أَنَّ الصَّوْمَ سِرٌّ بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ رَبِّهِ لَا يَظْهَرُ إِلَّا لَهُ، فَلِذَلِكَ صَارَ مُخْتَصًّا بِهِ. وَمَا سِوَاهُ مِنَ الْعِبَادَاتِ ظَاهِرٌ، رُبَّمَا فَعَلَهُ تَصَنُّعًا وَرِيَاءً، فَلِهَذَا صَارَ أَخَصَّ بِالصَّوْمِ مِنْ غَيْرِهِ۔(تفسیرقرطبی:2/272)
 
Top