• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صف میں پاؤں نہ ملانے والا بدکا ہوا خچر‬ :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
‫‏صف میں پاؤں نہ ملانے والا بدکا ہوا خچر‬ :
===============================

قال انس رضی اللہ عنہ :

(( . . . . . . . لو فعلت ذلك باحدهم اليوم لنفر كانه بغل شموس . ))


انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث

" کہ اپنی صفوں کو درست کرو " بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں :

" ہم میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے کندھے کے ساتھ اپنا کندھا اور پاؤں کے ساتھ اپنا پاؤں اچھی طرح ملا لیتا تھا ، اور آج اگر تم کسی کے ساتھ ایسا کرو تو وہ ایسے بدکے گا ( اپنا پاؤں پیچھے کرے گا ) جیسے وہ بدکا ہوا خچر ہو ( جو اپنے اوپر کسی کو بیٹھنے نہیں دیتا ) _____ "


__________________________

[ فتح الباري ٩٢٥/١ ]
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
صحیح البخاری ،
باب إلزاق المنكب بالمنكب والقدم بالقدم في الصف:
باب: صف میں کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونا.
حدیث نمبر: 725

انس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:‏‏‏‏"اقيموا صفوفكم فإني اراكم من وراء ظهري وكان احدنا يلزق منكبه بمنكب صاحبه وقدمه بقدمه".

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، صفیں برابر کر لو۔ میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں ‘‘
(انس فرماتے ہیں )اور ہم میں سے ہر شخص یہ کرتا کہ (صف میں) اپنا کندھا اپنے ساتھی کے کندھے سے اور اپنا قدم (پاؤں) اس کے قدم (پاؤں) سے ملا دیتا تھا۔
وَزَادَ مَعْمَرٌ فِي رِوَايَتِهِ وَلَوْ فَعَلْتُ ذَلِكَ بِأَحَدِهِمُ الْيَوْمَ لَنَفَرَ كَأَنَّهُ بغل شموس‘‘
اور اس روایت کے ایک راوی نے ’‘ معمر ‘‘ نے اس روایت میں جناب انس رضی اللہ عنہ کا ایک جملہ مزید یہ بھی بیان کیا کہ :آج اگر میں صف اپنے ساتھ کھڑے نمازی کے ساتھ کندھے سے کندھا اور پاوں سے پاوءں ملاوں تو وہ ایسے بدکے جیسے بدکا خچر ہوتا ہے ‘‘(فتح الباری تحت حدیث مذکور )
 
Last edited:
Top