• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صنم کدے بسائے جا

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سجادہ نشیوں کے نام
خطیب خود فروش کی زباں میں دندنائے جا
خدا کے گھر میں تیغ بے نیام آزمائے جا​

نبی ﷺ کا نام بیچ کر خدا کا خوف ہار کر
کامِ پاک بھیروں کی لَے میں گنگنائے جائے​

نکال کوئی اُسترا زبانِ ذکر و وعظ سے
فریب خوردہ قوم کی حجامتیں بنائے جا​
حنائی ریش سے ''زلیخا زادیاں'' شکار کر
کلاہِ طرّہ دار سے کرامتیں دکھائے جا​

مرید حال مست سے فقیہہ حالِ مست تک
سبھی تیرے چراغ ہیں بجھائے جا جلائے جا​

حدیث زلف یار کیا، نوائے دل فگار کیا؟
لٹی پٹی کہانیاں عوام کو سنائے جا سنائے جا​

یہی ترا نصیب ہے یہی تیرا کمال ہے
جہاں جہاں سے مل سکے حرام مال کھائے جا​

مجاورانہ سلسلوں کے حجرہ ہائے شوق میں
قلندروں کی سر برہنہ ٹولیاں نچائے جا​

بڑی عجیب قوم ہے بڑی غریب قوم ہے
اُسی کی جیب کاٹ کر صنم کدے بسائے جا

سمن بروں کے ساتھ ربطِ خاص کی اساس پر
لگائے جا، بجھائے جائے، بجھائے جا، لگائے جا​

ہر ایک ایت وار کو خود اپنے ہی مکان پر
پری رُخوں کی کاکلوں سے کاکلیں لڑائے جا​
شاعر: آغا شورش کاشمیری: 6 مئی 1963
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447

مجاورانہ سلسلوں کے حجرہ ہائے شوق میں​
قلندروں کی سر برہنہ ٹولیاں نچائے جا​
بڑی عجیب قوم ہے بڑی غریب قوم ہے
اُسی کی جیب کاٹ کر صنم کدے بسائے جا
بہت خوب وضاحت
 
Top