کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,001
- ری ایکشن اسکور
- 9,807
- پوائنٹ
- 773
ضعیف +ضعیف = حسن لغیرہ سے متعلق ہم نے اپنے نزدیک راجح موقف کا اعلان کرتے ہوئے 8 /اکتوبر 2012 میں لکھا تھا:
http://forum.mohaddis.com/threads/مدلس-عن-الکذاب-راوی-کی-معنعن-روایت-علامہ-البانی-رحمہ-اللہ-کے-نزدیک-حسن-لغیرہ-کے-باب-میں-حجت-نہیں۔.8908/#post-59149خضر حیات بھائی !
آپ کی بات جاری ہے اس لئے صرف ایک گذارش پر اکتفاء کرتاہوں ، دیگرباتیں بعد میں ۔
گذاش یہ ہے کہ موضوع کا تعلق علامہ البانی رحمہ اللہ کے اس موقف سے ہے جو حافظ ابن حجرکے موقف کے خلاف ہے ، اس لئے گفتگو صرف اسی پہلو پر ہو ، باقی رہا یہ مسئلہ کہ آپ کا موقف کیا ہے یا ہمارا موقف کیا ہے یا صحیح موقف کیا ہونا چاہئے تو ان سب پر بحث کرنے کے لئے میں نے مذکورہ دھاگہ نہیں لگایاہے کیونکہ ان پر اہل علم کی طرف سے اچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔
نیز حجاب المراۃ سے جو روایت آپ نے پیش کی ہے اس پربحث بھی ہمارے موضوع سے خارج ہے ، کیونکہ موضوع یہ نہیں ہے کہ وہ روایت شدید ضعیف ہے یا نہیں بلکہ موضوع یہ ہے کہ ابن جریج کاعنعنہ شدید ضعیف ہے یا نہیں ، یاد رہے کہ علامہ البانی نے صراحت کے ساتھ اسے ضعف شدید کہا ہے اس لئے سند میں موجود دیگرضعف سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔
یہ گذارش اس لئے کہ موضوع خواہ مخواۃ طویل نہ ہوجائے کیونکہ فی الحال میرے پاس زیادہ وقت نہیں اورآپ تو شاید مجھ سے زیادہ مصروف ہوں۔
ویسے حسن لغیرہ سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو ذہبی عصر علامہ معلمی رحمہ اللہ کا ہے لیکن یہ الگ موضوع ہے ، اس لئے اس موضوع پر بات نہ ہو ۔
بارک اللہ فیک۔