• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضیاء الکلام شرح عمدۃ الاحکام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
ضیاء الکلام شرح عمدۃ الاحکام

مولانا محمود احمد غضنفر​
اسلام دین فطرت ہے۔ ہمارا جو کام شریعت ِاسلامیہ کے مطابق ہوگا، وہ فطرت کے عین مطابق بھی ہے اور جو کام کتاب و سنت کے خلاف ہوگا، وہ عین فطرت کے منافی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنی شریعت کی حفاظت کا ذمہ خود اٹھایا اور اس کے بہت سے اسباب پیدا فرما دیئے۔ قرآنِ کریم تو عہد ِنبوی ہی میں مکمل طور پر لکھا ہوا موجود تھا اور پھر حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دور میں اسے یکجا کرکے ایک مصحف کی شکل دے دی گئی۔ اس طرح تدوین حدیث کا آغاز بھی عہد ِنبوی میں ہی ہوگیا تھا۔ پھر صحابہؓ نے لکھ کر اور بعض نے اسے اپنے سینوں میں محفوظ کرلیا۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓنے اسے پروان چڑھایا۔ حتیٰ کہ پانچویں صدی ہجری میں تدوین حدیث کا کام اپنے تہذیبی و ترتیبی مراحل سے گزر کر تکمیل کو پہنچا اور محبانِ رسول اکے لمحہ لمحہ کو کتابی شکل جمع کرکے وضع حدیث کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
تدوین حدیث کی تکمیل کے بعد یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا بلکہ مختلف حالات کے پیش نظر مختلف عناوین کے تحت اس کا سلسلہ جاری رہا۔ محدثین نے ان پر خصوصاً صحیح بخاری پر مستخرجات، استدراکات، شروحات اور اختصارات لکھے، مختلف عناوین پر مستقل کتب تحریر کی گئیں۔ انہیں عناوین میں سے ایک موضوع احادیث ِاحکام کا بھی ہے۔
مختلف ادوار میںاس موضوع پرکتب منصہ شہود پر آئیں۔ امام عبدالحق اشبیلی ۵۸۱ھ نے چھ جلدوں میں احکام الکبریٰ لکھی۔ ابن تیمیہؒ نے المنتقی من الاخبار المصطفیٰ تحریر کی، اس پر امام شوکانی ؒ نے ’نیل الاوطار‘ کے نام سے شرح لکھی۔ ابن دقیق العید نے ’الالمام فی احادیث الاحکام‘ لکھی۔ حافظ ابن حجر نے ’بلوغ المرام‘ لکھی۔
اسی سلسلہ کی ایک کتاب ’عمدۃ الاحکام عن سیدالاحکام‘ جس کے مصنف امام تقی الدین عبدالغنی ہیں۔ جو ایک جلیل القدر محدث، عظیم فقیہ اور زہد و تقویٰ میں یکتائے روز گار تھے۔ ابن رجب حنبلی ؒ اورمتعد د جلیل القدر علما نے ان کے متعلق تعریفی کلمات ذکر کئے ہیں اور خود انہیں امیرالمومنین فی الحدیث کا خطاب دیا ہے۔ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتاہے جو منکرات کے خلاف ، ہاتھ ، زبان اور دل سے جہاد کرکے خدمت دین کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت انہیں اپنے مشن سے برگشتہ نہیںکرسکی۔ امام احیاء ِسنت کا جذبہ صادقہ رکھتے تھے ۔ انہوں نے چالیس سے زائد کتب تحریر کیں۔ زیر نظر کتاب عمدۃ الاحکام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں مصنف نے صرف صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احکام سے متعلقہ احادیث کو فقہی ترتیب سے جمع کردیا ہے تاکہ قاری ان احادیث کو پڑھتے ہوئے کسی قسم کے شک و شبہ کا شکار نہ ہو۔ اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بخوبی لگایاجاسکتا کہ یہ اکثردینی مدارس میں شامل نصاب ہے اور اب تک اس کی نصف درجن سے زائد شروحات و حواشی لکھی جاچکی ہیں۔ جن میں ابن دقیق العید کی کتاب ’احکام الاحکام شرح عمدۃ الاحکام‘ اور شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن آلِ بسام کی کتاب ’تیسیر العلام شرح عمدۃ الاحکام‘ قابل ذکر ہیں۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
یہ کتاب چونکہ عربی میں ہے اور اس کی شروحات بھی عربی میں ہیں۔ اس لئے عرصہ سے عمدۃ الاحکام کے ایسے ترجمہ جو عام فہم ہو، زبان سادہ اور اس کے ساتھ ضروری تشریح و توضیح ہو، کی ضرورت بڑی شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔
اللہ جزائے خیر دے مولانا محمود احمد غضنفر کو جنہوں نے سلیس اسلوب میںاس کا ترجمہ اور ضروری تشریحات سے اس ضرورت کو کافی حد تک پورا کردیا ہے۔ کتاب کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ شستہ اور دلآویز زبان میں سب سے پہلے معنی الحدیث کے عنوان سے حدیث کا ترجمہ کیا ہے۔ پھر مفردات الحدیث کے عنوان سے مشکل الفاظ کے معنی، پھر خلاصہ کے طور پر حدیث کا مفہوم۔ پھر اس سے مستنبط مسائل کو الگ الگ عنوانات کے تحت جمع کرکے لغت ِعرب سے نابلد حضرات کے لئے استفادہ کا سامان کردیا ہے۔
مولانا نے اس تالیف میں خوب دادِتحقیق دی ہے۔ آپ کی بہت سی دیگر تالیفات بھی خوب مقبول ہیں۔ ان کے جس شگفتہ اسلوبِ بیان اور شستہ دلآویز زبان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، اس کا ثبوت ان کی کتب جرنیل صحابہؓ، حیاتِ صحابہؓ کے درخشاں پہلو، حیاتِ تابعین ؒکے درخشاں پہلو، صحابیاتِ مبشرات وغیرہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت ِدین کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اسے ان کے لئے آخرت کا زادِ راہ بنائے۔
زیر تبصرہ کتاب ضیاء الکلام شرح عمدۃ الاحکام ۶۶۸صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا معیاری کاغذ، نظر امروز کمپوزنگ دیدہ زیب، ٹائٹل اور ا س کی خوبصورت اور مضبوط جلد بڑی جاذب ِنظر ہے ۔ احادیث احکام پر مبنی اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کو کرنا چاہئے۔ (مبصر: محمد اسلم صدیق)
 
Top