• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طاغوت کی مخالفت کرنے کے لئے مسلمان مجبور ہے۔ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يَزْعُمُوْنَ اَنَّھُمْ اٰمَنُوْا بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَحَاكَمُوْٓا اِلَى الطَّاغُوْتِ وَقَدْ اُمِرُوْٓا اَنْ يَّكْفُرُوْا بِہٖ۝۰ۭ وَيُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّضِلَّھُمْ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا۝۶۰ وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَآ اَنْزَلَ اللہُ وَاِلَى الرَّسُوْلِ رَاَيْتَ الْمُنٰفِقِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْكَ صُدُوْدًا۝۶۱ۚ فَكَيْفَ اِذَآ اَصَابَتْھُمْ مُّصِيْبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ ثُمَّ جَاۗءُوْكَ يَحْلِفُوْنَ۝۰ۤۖ بِاللہِ اِنْ اَرَدْنَآ اِلَّآ اِحْسَانًا وَّتَوْفِيْقًا۝۶۲ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ يَعْلَمُ اللہُ مَا فِيْ قُلُوْبِہِمْ۝۰ۤ فَاَعْرِضْ عَنْھُمْ وَعِظْھُمْ وَقُلْ لَّھُمْ فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ قَوْلًۢا بَلِيْغًا۝۶۳
کیا تونے ان کی طرف نہ دیکھا جن کا یہ دعویٰ ہے کہ جو کلام تجھ پر نازل ہوا اور جو تجھ سے پہلے نازل ہوا ہے ہم اسے مانتے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ شیطان کی طرف فیصلہ کے لیے مقدمہ لے جائیں، حالانکہ انھیں حکم ہو چکا ہے کہ اس کا انکار کریں اور شیطان انھیں گمراہی میں دُور لے جانا چاہتا ہے ۔۱؎(۶۰) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رسول کی طرف اور جو خدا نے نازل کیا ہے اس کی طرف آؤ تو تو دیکھتا ہے کہ تیری طرف سے ہٹ کر کے رک رہتے ہیں۔(۶۱) سو اس وقت کیا ہوگا جب ان کے اعمال کے سبب جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ان پر مصیبت آئے گی۔ پھرتیری طرف اللہ کی قسمیں کھاتے آئیں گے کہ ہمارا مقصد سوائے بھلائی اور ملاپ۲؎ کے اورکچھ نہیں تھا۔(۶۲)یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کا حال اللہ جانتا ہے سو تو ان سے چشم پوشی کر اور انھیں نصیحت کر اور ان کے حق میں اثر کرنے والی بات کہہ۔(۶۳)
طاغوت کی مخالفت کرنے کے لئے مسلمان مجبور ہے

۱؎ طاغوت سے مراد ہرغیر شرعی ادارہ حکومت ہے۔ مسلمان مجبور ہے کہ اس کی مخالفت کرے، البتہ شیطان یہ چاہتا ہے کہ مسلمان بزدل رہے اور اس کی گردن ہمیشہ ماسوی اللہ کے ڈر سے جھکی رہے۔

۲؎ ان آیات میں منافقین کی نفسیات کو بیان کیا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت سے کتراتے ہیں اورحتی الوسع کوشش کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں حب رسول کا جذبہ دن بدن کم ہوتا جائے اور جب عناد رسول ﷺ کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہوتے ہیں تو پھر اخلاص ومودت کی قسمیں کھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تومحض احسان وتوفیق کے حامی ہیں۔

ہماری تمام تگ ودو اس لیے ہے کہ دونوں گروہوں میں صلح وامن قائم ہوجائے ۔فرمایا: یہ منافقت ہے ۔ خدا خوب جانتا ہے ، اس لیے آپ(یعنی حضورﷺ) ان سے تعرض نہ کریں اور وعظ وحکمت سے انھیں متاثر کرنے کی کوشش کریں۔
حل لغات

{صدود} رکنا۔ ہٹنا۔
 
Top