• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طہارت کے بارے میں ۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
⚜⚜⚜⚜⚜

*کتاب الطھارہ*

*استحاضہ کے مسائل.*

*ماہواری کے ایام کے علاوہ خون کا جاری رہنا استحاضہ کہلاتا ہے.*

☘استحاضہ کا حکم حیض اور نفاس سے مختلف ہے.

*جس خاتون کو حیض کے ایام معلوم ہوں* اس کو گزشتہ عادت کے مطابق حیض کے ایام شمار کرکے باقی ایام کو استحاضہ کے ایام شمار کرنے چاہیے.

ایام حیض گزارنے کے بعد *مستحاضہ کو غسل کرکے معمول کے مطابق نماز روزہ ادا کرنا چاہیے.*

جس عورت کو حیض کے ایام معلوم نہ ہوں یا پہلے بھی حیض بے قائدہ ہو کبھی جلدی کبھی دیر تو *خون کا رنگ دیکھ کر حیض اور استحاضہ میں فرق کرنا ہو گا.*

حیض کا خون *گہراسرخ* جبکہ استحاضہ کا *ہلکا سرخ ہوتا ہے.*

*اگر کوئی عورت رنگ میں بھی فرق نہ کر پاۓ* تو ایسی خاتون کو وہ دن شمار کرنے چاہیے جب اسے پہلی بار حیض ہوا تھا. مثلا اگر پہلی بار پانچ دن حیض ہوا تو پانچ دن حیض کے شمار کر کے باقی دن استحاضہ کے شمار کرے گی.

⚜ایام حیض کے بعد نہا کر *مستحاضہ پاک عورت کی طرح ہے.*

*استحاضہ شیطان کی ٹھوکر میں سے ایک ٹھوکر یے.*

*ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق:*

مستحاضہ چھ یا سات دن حیض کے شمار کرنے کے بعد غسل کرےاور پھر 23,24 دن نماز روزہ کا اہتمام کرے.

*مستحاضہ کے لیے نماز پڑھنے کے دو طریقے ہیں.*

*ایک یہ کہ* ہر نماز سے پہلے وضو کرے.

*دوسرا یہ کہ* فجر کے وقت غسل کرکے نماز ادا کرے
پھر ظہر اور عصر کو جمع کر لے غسل کر کے ظہر تاخیر سے اورعصر جلدی پڑھ لے .اسی طرح مغرب اور عشاء جمع کرے غسل کر کے مغرب لیٹ اور عشاء جلدی پڑھی جاۓ گی.

☘ *دوسرے طریقے کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ پسند فرمایا ہے.*

مستحاضہ غسل کے بعد نماز عبادات *معمول کے مطابق اد کر سکتی ہے.*

*مستحاضہ سے صحبت کرنا جائز ہے.*

*مستحاضہ بیماری کا بہانہ بنا کر نماز روزہ کو ترک نہیں کر سکتے.*

*پچھلی غلطیوں پر اللہ رب العزت سے صدق دل سے مغفرت طلب کریں اور آئندہ کے لیۓمحتاط ہو جائیے.*

⚜⚜⚜⚜⚜
 
Top