• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اُمور

ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( أَحُبُّ الْجِھَادِ إِلَی اللّٰہِ کَلِمَۃُ حَقٍّ تُقَالُ لِاِمَامٍ جَائِزٍ۔ ))
صحیح الجامع، رقم: ۱۶۶۔

''اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے پسندیدہ جہاد ظالم بادشاہ کو حق بات کہنا ہے۔ ''
تشریح...: کلمۂ حق سے مراد ظالم بادشاہ کو کسی نیکی کا حکم یا کسی برائی سے روکنا ہے یہ کام خواہ الفاظ سے کرے یا لکھ کر یا اس کے علاوہ کسی اور طریقہ سے کرے۔
اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ دشمن کے مقابلہ میں جہاد کرنے والا خوف بھی رکھتا ہے اور امید بھی۔ اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ غالب آئے گا یا مغلوب ہوگا مگر ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنے کی وجہ سے اس نے اپنے آپ کو یقینی ہلاکت میں داخل کرلیا ہے۔ لہٰذا جہاد کی اس قسم میں خوف کا غلبہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے اس کو افضل قرار دیا گیا۔
عون المعبود شرح ابوداؤد ص ۳۳۵، ۱۱۱

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ایسا موقعہ اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہونے کے ساتھ ساتھ بڑا ہی غنیمت والا ہوتا ہے۔
دو چار مرتبہ ایسا موقعہ اللہ تعالی نے عطا فرمایا۔ اور اس اکیلے نے مدد فرمائی اور قادیانی افسر کی مٹی پلید کروا کے رکھ دی۔ ایسے لمحے زندگی کے اثاثہ جات ہیں۔ اللہ کی قسم! اس وقت اللہ تعالی کی تائید آنکھوں کے سامنے تھی اور اس کی نازل کردہ تسکین سے جسم دل و دماغ سمیت روح تک سرشار ہوتی دیکھی۔ الحمد للہ علی ذالک
 
Top