• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عائشہ پروین کی وفات

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

نائمہ

رکن
شمولیت
جولائی 07، 2011
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
42
السلام علیکم: فورم کی رکن بہن عائشہ پروین قریشی آج شام مغرب کے بعد وفات کر گئی ہیں
کچھ دن پہلے اچانک اسکی طبعیت خراب ہوگئی تھی حیدرآباد میں اسکو دکھایا گیا تھا وہاں پتا چلا کہ اسکو ہیپاٹائٹس بیماری ہوگئی تھی پھر اسکی طبعیت کافی بہتر ہوگئی تھی آج صبح اس نے مجھے فون پہ کہا تھا کہ میں فورم پہ اپنا پاس ورڈ بھول گئی ہوں وہ ای میل پہ منگواکر مجھے بتاؤ اور پھر دوپہر کے بعد اسکی طبعیت اچانک بہت خراب ہوگئی اور وہ اس فانی دنیا کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلی گئی اناللہ واناالیہ راجعون
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی صدمہ ہوا اچانک یہ خبر پڑھ کر۔ اللہ تعالیٰ ہماری بہن کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے لئے آخرت کی منازل کو آسان فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
ابھی کچھ دیر قبل سوچ رہا تھا کہ ایڈیٹر کا مسئلہ ہے تو عائشہ بہن آ نہیں رہیں، ورنہ ان سے پوچھتا کہ آپ کو موبائل سے تو کوئی مسئلہ نہیں۔
یہ کیا معلوم تھا کہ اچانک ایسی اندوہناک خبر وصول ہوگی۔
ابھی کچھ ہی ماہ تو ہوئے تھے وہ حق کی تلاش میں تھیں، جب یہاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ شدید شاک لگا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں ، لغزشوں، گناہوں کو معاف فرما دے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس ہوا یہ خبر پڑھ کر۔ابھی بیمار ہونے سے چند دن پہلے مجھے بہن نے موبائل پر نیٹ چلانے کی معلومات دی تھی۔میرا خیال تھا کہ جب ان کی طبیعت بحال ہو گی تو وہ مجھے اور معلومات دیں گی لیکن مجھے کیا پتہ تھا کہ اب بہن سے ہمیشہ کے لیے رابطہ ختم ہو جائے گا۔وہ نہ صرف حق کی تلاش میں تھی بلکہ کچھ ہی عرصہ ہوا تھا مسلک حق مسلک اہلحدیث کو قبول کیے ہوئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس بہن جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔
اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین۔
 

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
إنا لله وإنا إليه راجعون
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِيمَانِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِسْلَامِ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ
الله تعالی ہماری بہن کے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرمائے۔ اور ہماری بہن کو قبر کے تمام ترتکالیف سے محفوظ فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته نائمه
اللهم اغفر لأختنا وارحمها وعافها واعف عنها وأكرم نزلها ووسع مدخلها واغسلها بالماء والثلج والبرد اللهم نقها من خطاياها كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس اللهم ابدلها دارا خيرا من دارها وأهلا خير من أهلها وأدخلها الجنة وأعذها من فتنة القبر ومن عذاب النار ، اللهم ثبتها بالقول الثابت.
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top