• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عالمِ دین سے شادی کرنے کے فوائد

شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
234
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
52
عالمِ دین سے شادی کرنے کے فوائد
آج کل اسکول میں تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر لڑکیوں کا مزاج اس طرح ہوجاتا ہے کہ اگر ان کے نکاح کے لیے کوئی عالم یا داڑھی والا دیندار لڑکا تجویز کیا جائے تو وہ انکار کردیتی ہیں کہ ہمیں مولانا اور داڑھی والے سے شادی نہیں کرنی؛ یعنی ہیرو ٹائپ لڑکا ہی چاہئے؛ شاید انہیں مولاناؤں کی خوبیوں اور ان کے ساتھ شادی کرنے کے فوائد کا علم نہیں ورنہ وہ اپنے لیے عالم لڑکے کو ہی ترجیح دیں؛ چنانچہ مندرجۂ ذیل میں چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے.

1. نیک صالح عالم جہیز کی مانگ نہیں کرتا.

2. عالم اپنی بیوی کے مکمل حقوق سے واقف ہوتا ہے اور حق تلفی نہیں کرتا.

3. عالم اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتا ہے.

4. عالم اپنی بیوی کا گھر اور کچن کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے.

5. عالم اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا ہے؛ کیوں کہ بے پردہ عورت شیطان کا نوالہ ہوتی ہے.

6. عالم اپنی بیوی کی دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھتا ہے اس لیے اس کو دین دار بناتا ہے، نماز ، روزہ کی تاکید کرتا ہے.

7. عالم کی بیوی کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے، سبھی عورتیں ادب سے پیش آتی ہیں.

8. عالم اپنی بیوی کی تلخ باتوں پر جلدی غصہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو بہت جلد اپنے غصے پر قابو پا لیتا ہے.

9. عالم اپنی بیوی پر ظلم و ستم نہیں کرتا، اس کو بے جا ڈانٹتا ڈپٹتا نہیں اور نا ہی اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے.

10. عالم نہ ہی کنجوس ہوتا ہے اور نہ ہی فضول خرچ کرنے والا؛ بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق تمام ضروریات پوری کرتا ہے.

11. عالم سود، جوا ، لاٹری اور تمام حرام کمائی سے بچتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھتا ہے.

12. عالم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے.

13. عالم اپنی بیوی کو روٹھنے نہیں دیتا، اگر روٹھ جائےتو منا لیتا ہے.

14. عالم اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کرتاـ یہی وجہ ہے کہ عالم کے یہاں طلاق کی نوبت کم آتی ہے.

15. عالم معاشرے کا سب سے شریف انسان ہوتا ہے، کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*تنبیه: ان تمام اوصاف کی توقع فارغ التحصیل عالمِ دین سے ہے، مطلق حافظ اور قاری کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا.*

منقول
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بالکل درست ، نا تو طنزیہ کلام ہے نا ہی مزاحیہ ۔ ادارہ سے اس مراسلہ کو کسی بہتر زمرہ میں منتقل کرنیکی گذارش ہے ۔
 
Top